ميں نے يکم مارچ 2011ء کو ايک درخواست کی تھی ۔ اگر پی ٹی سی ايل کا انٹرنيٹ استعمال کرنے والے کوئی صاحب يا صاحبہ ميری اور شايد اپنی بھی مدد کرنا چاہتے ہيں تو مندرجہ ذيل ای ميل بھيجنے والے پی ٹی سی ايل کے اہلکار صاحب کو ای ميل بھيجئے جس میں بتايئے کہ آپ کون سا انٹر نيٹ استعمال کر رہے ہيں اور کس نمبر کی ٹيليفون لائين پر اور ساتھ يہ بھی بتايئے کہ ميرا بلاگ http://www.theajmals.com نہيں کھُلتا يا مشکل سے کئی بار کوشش کرنے کے بعد کھُلتا ہے
FW: Internet Problem
From: “Complaint”
To: iabhopal@yahoo.com
Kindly provide PTCL number on which you are aviling DSL facility.
Regards
Consumer Protection Directorate
PTA Headquarters
Sector F-5/1, Islamabad.
Ph No. 051-9225325
Fax No. 051-2878127
email: complaint@pta.gov.pk
www.pta.gov.pk
—–Forwarded by Complaint/Consumer Protection/Services/PTA/PK on 03/02/2011 02:06PM —–
آپ کا بلاگ تو باہر (ڈنمارک) سے بھی مشکل کھلتا ہے (: شائد ہوسٹنگ کا مسلہ ہے۔
عامر شہزاد صاحب
جب پہلی بار ميرے علم ميں بلاگ نہ کھُلنے کی خبر آئی تھی تو ميں نے اپنے ڈومين سرور کے مالک سے ہی رابطہ کيا تھا ۔ ليکن موجودہ مسئلہ کچھ اور ہے ۔ ميں لاہور جانے سے قبل 17 جولائی 2009ء تک اسلام آباد ميں مائيکرو نيٹ کا انٹرنيٹ استعمال کرتا رہا اور اب 3 ہفتے قبل واپس اسلام آباد آ کر پھر مائيکرونيٹ ہی استعمال کر رہا ہوں مگر مجھے کبھی کوئی مسئلہ پيش نہيں آيا ۔ لاہور ميں ورلڈ کال کا انٹرنيٹ استعمال کيا ۔ شروع ميں مسئلہ ہوا جس کی شکائت کی پھر وہ درست ہو گيا
میں پی ٹی سی ایل ہی کا کنکشن استعمال کرتا ہوں لیکن ڈی این ایس سرور ان کے بجائے گوگل والے استعمال کرتا ہوں۔ اور آپ کا بلاگ کافی اچھی رفتار سے کھلتا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد صورتِ حال اور بھی بہتر ہو گئی ہے۔ جس زمانے میں پی ٹی سی ایل کے اپنے ڈی این ایس سرور استعمال کرتا تھا، تب ہر جگہ رفتار کم ہی ہوتی تھی۔
ایک کام کرتے ہیں۔ میں فائرفاکس کے لیے کوئی اضافیہ (extension) ڈھونڈتا ہوں جس سے ویب سائٹ کے لوڈ ہونے کا وقت معلوم کیا جا سکے۔ پھر کیشے بالکل صاف کر کے لوڈ ہونے کا وقت دیکھتا ہوں۔ اور بھی جو قارئین ڈیٹا جمع کرنے میں مدد کرنا چاہیں، ان کے لیے تفصیل لکھ دوں گا۔ اس طرح ہم مسئلے کی جڑ تک نسبتاً آسانی سے پہنچ سکیں گے۔
میں نے ابھی دیکھا کہ sitemeter کی وجہ سے دو عدد سکرپٹ لوڈ ہو رہے ہیں۔ ایک specificclick.net سے اور دوسرا scorecardresearch.com سے۔ اور ان دونوں کے علاوہ s44.sitemeter.com سے ایک تصویر اور دو سکرپٹ بھی الگ لوڈ ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی activemeter کی ایک تصویر اور ایک سکرپٹ بھی لوڈ ہوتے ہیں وہ بھی دو الگ الگ سب ڈومینز http://www.activemeter.com اور am1.activemeter.com سے۔ اتنی ساری الگ الگ ویب سائٹوں سے جب مواد لوڈ کیا جائے گا تو پی ٹی سی ایل کے ڈی این ایس سرور بھلا کہاں تک زور لگائیں گے۔
مجھے تو لگتا ہے کہ مزید وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ کم از کم سائٹ میٹر کو تو ہٹا ہی دیں کہ وہ سب سے زیادہ الگ الگ جگہوں سے سکرپٹ لوڈ کر رہا ہے۔
محمد سعد صاحب
ميں نے گذشتہ شام سوچا تھا کہ سائٹ ميٹر بھی ہٹا دوں ۔ وجہ يہی تھی جو آپ نے بتائی ہے ۔ ميرے ايک محلے دار پی ٹی سی ايل کا ڈائلنگ انٹرنيٹ استعمال کرتے ہيں 7 روپے فی گھنٹہ والا جو پی ٹی سی ايل کا قديم ترين سرور استعمال کرتا ہے 56کے بی پی ايس والا ۔ وہاں پہلے ميرا بلاگ کبھی نہيں کھُلا تھا مگر اب فر فر کھُلتا ہے
آپ اگر آسانی سے بلاگ کھولنے کی ايک جامع مگر مختصر تحرير شائع کر ديں يا لکھ کر مجھے بھيج ديں تو ميں اُسے شائع کر دوں گا ۔ اس سے قارئين کی رہنمائی ہو جائے گی
السلام علیکم۔
تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ڈاکٹر صیب نے تھوڑا مصروف کر رکھا تھا۔
میں نے فائربگ (FireBug) کی مدد سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ آپ کے بلاگ کا مرکزی صفحہ لوڈ ہونے میں تقریباً 16 سیکنڈ لگتے ہیں جن میں سے 6 سیکنڈ یہ منظرنامہ والی تصویر لوڈ ہونے میں لگتے ہیں۔ منظرنامہ کے ڈی این ایس لک اپ (DNS lookup) میں ہی 5.5 سیکنڈ لگ جاتے ہیں۔ اسے ہٹانے سے یا کم از کم اپنے ہوسٹ پر رکھ دینے سے بھی کافی زیادہ فرق پڑ جائے گا۔
آپ کے اپنے بلاگ کے ڈی این ایس لک اپ میں بھی تقریباً 5.5 سیکنڈ لگ رہے ہیں۔ میرے استعمال میں اس وقت گوگل کے ڈی این ایس سرور ہیں جو پی ٹی سی ایل سے تو بہرحال بہتر ہونے چاہئیں۔
اگر آپ اپنے پاس آزمائشیں کرنا چاہیں تو فائرفاکس میں Tools میں جا کر Addons پر کلک کریں۔ وہاں Get Addons میں یہ تلاش کریں
Firebug
جب یہ نصب ہو جائے تو نیچے سٹیٹس بار میں دائیں جانب ایک چھوٹا سا کیڑا نمودار ہو جائے گا۔ اس پر کلک کریں۔
اوپر والی پٹی میں کچھ بٹن ہوں گے جیسے HTML، JS، CSS وغیرہ۔
ان میں سے Net پر کلک کریں۔
پھر جس صفحے کا وقت دیکھنا ہے، اسے یہ پینل کھلا رکھتے ہوئے ری لوڈ کر لیں۔ باقی سب کچھ آسانی سے سب کی سمجھ میں آ جائے گا۔
اور ہاں۔ صفحے کو ری لوڈ کرنے سے پہلے Net والے پینل کو صاف کرنا نہ بھولیں۔ ورنہ وہ پہلے والے وقت میں ہی اسے جمع کر دے گا۔ صاف کرنے کے لیے اوپر سے دوسری پٹی میں Clear کا بٹن ہوگا۔