دِل کے پھپھولے جل اُٹھے ۔ ۔ ۔ ۔

دِل کے پھپھولے جل اُٹھے سِينے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
جل کے دل خاک ہوا آنکھ سے رويا نہ گيا

ملک کے حُکمران بالخصوص پی پی پی اور ايم کيو ايم ڈرامہ ڈرامہ کھيل رہے ہيں اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہيں اور 12 گاڑیاں جلادی گئی ہیں۔ شہر میں گزشتہ شب سے فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں اب تک متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ۔ فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔لیاری،اورنگی ٹاؤن،کھارادر،گلستان جوہر،شانتی نگر اور قریبی علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ آٓئی آئی چندریگر روڈ ،ایم اے جناح روڈ، اور اس سے متصل شاہراہوں پر رات گئے دیر تک کھلے رہنے والے چائے کے ہوٹل اور دکانیں بھی بند کروادی گئیں ۔ شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے تحت آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

This entry was posted in خبر, روز و شب, سیاست, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

17 thoughts on “دِل کے پھپھولے جل اُٹھے ۔ ۔ ۔ ۔

  1. فرحان دانش

    یہ کھیل پی پی پی سندھ کھیل رہی ہے ۔ آج پورے سندھ میں پی پی پی کی بلاجواز ہڑتال ہے اورہوائی فائرنگ ہو رہی ہے۔

  2. عبداللہ

    ایم کیو ایم اورپی پی پی کراچی میں وہی کررہے ہیں جو آپکی نون لیگ اور قاف لیگ پنجاب میں کررہی ہیں،
    پورے ملک کا گند کراچی میں پھینک دیا گیا ہے تو یہی ہوگا نا،
    آپ جو ہر وقت کراچی کا رونا روتے رہتے ہیں کبھی اپنے صوبے میں جو لا اینڈ آرڈر کی سچویشن ہے اس پر بھی رو لیا کریں اوپر سے نیچے تک سب نے قانون کو ہاتھ کا کھلونا بنایا ہوا ہے،جرائم کی شرح 60 فیصد بڑھ چکی ہے،
    اور ہاں سارے آنسو کراچی پر نہ بہادیجیئے گا کچھ بچا کر رکھ لیجیئے، آپکی پنجاب حکومت بھی جانے والی ہے!!!!!!!!!!

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عبداللہ صاحب
    آپ سعودی عرب ميں بيٹھے باتيں بناتے رہتے ہيں کبھی پاکستان ميں آ کر ايک ايک ہفتہ اسلام آباد ۔ کراچی ۔ لاہور ۔ پشاور اور کوئٹہ ميں رہيئے اور نفرت پھيلانے والوں کی باتيں سننے کی بجائے گھوم پھر کر اپنی آنکھوں سے ديکھيئے ۔ آپ خود کہہ اُٹھيں گے کہ جو کراچی ميں ہو رہا ہے وہ کہيں نہيں ہو رہا ۔
    آپ کا يہ استدلال کہ سارے ملک کا گند کراچی ميں پھينک ديا گيا ہے ايک گھٹيا سوچ کے علاوہ کچھ نہيں ۔ کيا آپ اپنے اور اپنے جيسوں کے سوا سب کو گند سمجھتے ہيں ؟ اسی کو آپ اپنی مسلمانی اور حُب الوطنی سمجھتے ہيں ؟

  4. عبداللہ

    نفرت اور تعصب تو آپ پھیلا رہے ہیں سچ سے لوگوں کی نظریں ہٹا کر،پورے ملک کا میڈیاجو کہہ رہا ہے وہ آپ کی نظر میں غلط ہے ،سوائے ان خبروں کے جو ایم کیو ایم کے خلاف ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دوسروں کو نصیحت کرنے سے پہلے بندے کو اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہیئے، آپ بھی ذرا اپنے ارد گرد کے ماحول سے نکل کر دیکھیں تب آپکو پتہ چلے گا کہ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ،جعلی ڈگریاں،جعلی دوائیں،جعلی غذائیں ،ہیومن ٹریفکنگ،بردہ فروشی،ہر طرح کا کرپشن کس طرح آپ کے صوبے کی جڑوں میں اتر چکا ہے،چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنے سے کمزور کو قتل کردینا،اس میں ماں باپ اور بھائی بہن کی بھی کوئی تخصیص نہیں،اسلام کے نام پر غیر مسلموں کے ساتھ جانوروں والا سلوک،کہاں تک سنیں گے کہاں تک سنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سارے ملک کا گند کراچی میں ہے اس میں کوئی شک نہیں اور یہ بات میں نہیں جیو ایف آئی آر کہہ رہی ہے
    میں سال میں چھ مہینے پاکستان میں گزارتا ہوں اور آپ کی طرح ایلیٹ کے نہیں عام لوگوں کے درمیان ہوتا ہوں،آپ حقائق سے کتنے باخبر ہیں یہ تو ہم بارہا آپ کی غلط بیانیوں سے جان ہی چکے ہیں کہ یا تو آپ واقعی کسی اور ہی دنیا میں رہتے ہیں یا جان بوجھ کر حقائق کو توڑتے مروڑتے رہتے ہیں اور ان سے نظریں چراتے ہیں،آج آپکے بلاگ پر شائد ہی کسی سمجھ دارشخص کا تبصرہ نظر آتا ہو سوائے چند سطحی سوچ رکھنے والوں کی واہ واہ کے،
    میں تو خود کو ایک انتہائی گناہ گار انسان سمجھتا ہوں اور ہر لمحہ خود کو سدھارنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہوں،مگر آپ خود کو کیا سمجھتے ہیں اعلی و ارفعی، ہر گناہ اور غلطی سے پاک ؟
    اتنا بڑا حادثہ بھی آپکو سدھار نہیں سکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عبداللہ صاحب
    آپ کتنے سچے اور باخبر ہيں يہ تو آپ کی زبان اور طرزِ تحرير سے عياں ہے ۔ ايم کيو ايم کا نام سنتے ہی آپ حواس باختہ ہو جاتے ہيں حالانکہ پنجاب اور پنجابی کو گالياں ديتے اور اُن پر بہتان تراشی کرتے آپ کی زبان نہيں تھکتی ۔ چھ ماہ جو آپ پاکستان ميں گذراتے ہيں وہ انہی لوگوں ميں گذارتے ہیں جو آپ جيسے باخبر ہيں ۔ ٹی وی اور اخبارات کی آپ نے بات کی ہے تو دنيا نيوز پر وہ پروگرام نہيں ديکھا جس ميں آپ کے پيارے عشرت العباد کی برطانوی حکومت سے وظيفہ لينے اور پاکستان سے باہر مکان خريدنے کا پورا ثبوت پيش کيا گيا تھا ؟ انہی ليڈروں پر آپ کو ناز ہے تو آپ کو مبارک ہو ۔ مجھے آپ سے کسی سچائی کی سند کی ضرورت نہيں آپ خاطر جمع رکھيں اور اگر ہو سکے تو اپنی بہتری کيلئے تميز سے بات کرنا اور سچ بولنا بھی سيکھ ليں ۔

  6. محمّد نعمان

    اجمل صاحب میں عبدللہ صاحب کی بات سے کافی حد تک متفق ہوں …

    یہ بات تو ہے کہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کے “پنجابی تعصب نہیں کرتا” …. اور آپ بھی اس جھوٹ کے بہت بڑے وکیل ہیں …..

    خیر یہ بات تو ہے کے MQM کی حد تک آپ کافی متعصب ہیں …. پورا پاکستان نسلی تعصب اور برادری سیسٹم میں پھنسا ہوا ہے …..

    آپ کو صرف MQM اور کراچی والے ہی یاد آتے ہیں …..

    میں صرف کراچی میں نہیں رہا …. میرا تجربہ ہے کہ پنجابی سب سے زیادہ تعصب کرتا ہے … باقی لوگوں کو کاٹتا ہے …. اور آخر میں یہ ضرور گاتا ہے کے سب ہم سے تعصب کر رہے ہیں …

    یہاں تو فوج بھی تعصب کرتی ہے تو عام لوگ اور سیاستداں کیوں نہیں کریں گے ….

    اور اسلام کا رونا صرف کراچی والوں کے لئے ہی کیوں رویا جاتا ہے … اس پر پھر بات کروں گا …. لیکن بہر حال اسس حممام میں سب ننگے ہیں … لہذا آپ صرف کراچی والوں کو نہیں رویا کریں

    الله ہمارا حامی و ناصر ہو

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعمان صاحب
    پہلی بات تو يہ ہے کہ ميں پنجابی نہيں ہوں ۔ دوسری بات يہ ہے کہ آپ نے جو تبصرہ کيا ہے وہ آپ کا تعصب ہے جو بول رہا ہے کيونکہ ميں نے تو اپنی طرف سے کوئی بات اس تحرير ميں نہيں لکھی جسے آپ تعصب قرار دے رہے ہيں ۔ آپ کا تعصب آپ کی آخر ميں لکھی دعا سے بھی واضح ہے ۔ کيا جو کچھ ميں نے لکھا ہے وہ درست نہيں ہے ؟ کيا کراچی ميں رہنے والا ہر آدمی ايم کيو ايم ہے ؟ کيا کراچی ميں يہ سب کچھ ہوتے رہنا چاہيئے ؟ آج پہلی بار ميں آپ کے تعصب کی بات کر رہا ہوں جب کہ آپ مجھے کئی بار يہ طعنہ بلاوجہ دے چکے ہيں
    اللہ سب کا حامی و ناصر ہو

  8. محمّد نعمان

    یہ جو میں نے duaa لکھی تھی وہ ایک پاکستانی ہونے کے ناتے لکھی تھی جس میں آپ ، میں اور سب شامل ہیں ….

    آپ جو تعصب کا اظہار کرتے رہتے ہیں .. اس پر صرف میں نے ہی نہیں بلکہ کافی لوگوں نے بولا ہے ….

    جناب جب تبدیلی کی ہوا چلے گی تو سب مظلوموں کا خوں بولے گا …. کیا صرف یہ کافی نہیں ہے کے جس خونی فوج کے ہاتھ مشرقی پاکستان سے لیکر ، بلوچستان ، سندھ اور خیبر تک کے لوگوں کے خوں سے بھرے ہوئے ہیں … آپ اور پنجابی اس کا تعصب میں دفاع کرتے ہیں … کیا وجہ ہے کہ آج تک پنجاب میں فوجی آپرشن نہیں ہوا ….

    لاہور یا فیصل آباد میں دھماکہ ہوتا ہے تو حالات خراب ہو جاتے ہیں …. جس طرح لاہور یا پنجاب کی حفاظت کی جاتی ہے ایسے کراچی میں کیوں نہیں ہوتا … یہ مجرم پکڑیں … کون پولیس اور agncies کے ہاتھ پکڑا ہوا ہے …..

    عبدللہ صاحب نے صحیح کہا کے سارے پاکستان کا گند ، مجرم اور گھٹیا پولیس والے کراچی میں جمع ہو گے ہیں ….

    ECNIC کے اجلاس میں کیا ہوتا ہے … کتنی MOTOR WAYS سندھ میں بن گیں ہیں ..

    آپ لوگ یعنی پنجابی تو تھر کے کوئلے کے ساتھ جو حشر کر رہے تھے وہ سب کے سامنے ہے …. اب خدا کے لئے یہ نہیں بولیے گا کہ مشرّف اور شوکت عزیز اردو بولنے والے تھے …..

  9. انکل ٹام

    نعمان صاحب مجھے کہیں نظر نہیں آیا جہاں اجمل چاچا نے پنجابی سیاست دانوں کی تعریف میں گُن گاے ہوں ، اگر آپکو کوی پوسٹ یا کمنٹ‌ملے تو مجھ سے بھی شیر کیجیے گا ۔ لیکن پنجاب میں کہیں سیکٹر نہیں ہیں ، نہ وہاں گھروں میں کوی بقر عید پر کھالیں اور فطرہ زبردستی لینے آتا ہو، مجھے نہیں پتا کون پنجابی تعصب کرتا ہے ہو سکتا ہے کچھ کرتے ہوں جو کہ غلط ہے لیکن میرے بہت سے دوست کراچی کے رہنے والے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ایم کیو ایم وہاں‌ کیا کیا کرتی ہے ۔

  10. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعمان صاحب
    ہوا ميں بے پر کی اُڑانے کی بجائے دليل سے بات کيا کريں ۔ آپ ميری کسی ايک تحرير کا حوالہ تو ديجئے جس ميں آپ کو تعصب نظر آيا ۔ اور وہ جو کافی لوگ ميری تحارير ميں تعصب کی بات کرتے ہيں عبداللہ صاحب کے علاوہ باقيوں کے نام تو بتايئے تاکہ مجھے بھی کچھ معلوم ہو سکے

    “تبديلی کی ہوا چلنے کے بعد مظلوموں کا خون” نہيں بولا کرتا اُس وقت مطلب پرست بولتے ہيں ۔ مظلوموں کا خون تو تبديلی لاتا ہے اور اِن شاء اللہ تبديلی آئے گی اور ظالموں کو سزا ملے گی ۔ پھر کھوٹا کھرا صاف نظر آئے گا اور سب جان جائيں گے کہ آصف زرداری کيا ہے نواز شريف کيا ہے اور الطاف حسين کيا ہے

    از راہ کرم ميری اس تحرير کا حوالہ بھی دے ديجئے کہ ميں نے جس ميں فوج کے ظلم کا دفاع کيا تھا ۔ ميں نے تو کبھی ان کا دفاع کيا ہی نہيں

    آپ کا علم محدود ہے يا جان بوجھ کر بھولے بنتے ہيں ۔ سب سے پہلا فوجی آپريشن پنجاب بلکہ لاہور ميں ہوا تھا جس ميں احتجاج کرنے والے نہتے عوام پر گولياں برسائی گئيں اور چند دنوں ميں 1300 عوام الناس ہلاک کر ديئے گئے تھے ۔ دوسرا فوجی آپريشن بلوچستان ميں ذولفقار علی بھٹو کے حکم پر ہوا تھا ۔ تيسرا فوجی آپريشن پھر لاہور ميں 1977ء ميں ہوا تھا ذوالفقار علی بھٹو کے حکم پر ۔ جس ميں سينکڑوں عوام الناس ہلاک کئے گئے ۔ ہائی کورٹ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کے احاطہ ميں عوام پر فائرنگ کی گئی ۔ ايک گولی عدالت ميں بيٹھے جج کے قريب کمرے کی اندرونی ديوار پر لگی ۔ انار کلی بازار ميں ايک جوان آنکھيں بند کئے کلمہ طيبہ کا ورد کرتا جا رہا تھا اُس فائر کھول کر ہلاک کر ديا گيا۔ اس جوان کی تقليد مزيد دو جوانوں نے کی اور وہ بھی ڈھير کر ديئے گئے تھے

    آپ نے لکھا ہے “ایسے کراچی میں کیوں نہیں ہوتا یہ مجرم پکڑیں ۔ کون پولیس اور ايجنسيز کے ہاتھ پکڑا ہوا ہے”

    آپ اتنے انجان ہيں کہ آپ کو يہ بھی معلوم نہيں کہ کراچی بلکہ صوبہ سندھ ميں پی پی پی اور ايم کيو ايم کی حکومت ہے اور وفاقی حکومت ميں بھی دونوں حصہ دار ہيں ۔ آپ اُن سے پوچھيئے کہ وہ مجرموں کو کيوں نہيں پکڑتے ؟
    کيا شہباز شريف نے اُن کے ہاتھ باندھے ہوئے ہيں ؟
    الطاف حسين اور وفاقی وزيرِ داخلہ کس موضوع پر آئے دن بات کرتے ہيں
    عشرت العباد اور فاروق ستار آصف زرداری کے پاس کيا کرنے جاتے ہيں ؟

    منصوبہ موٹر وے پورے پاکستان ميں بنانے کا تھا ۔ ابھی اسلام آباد سے لاہور تک بنی تھی اور اسلام آباد سے پشاور تک کا کام شروع ہوا تھا کہ بينظير کی حکومت آ گئی اور اس نے اسے پيسے کا ضياع قرار دے کر بند کروا ديا ۔ اصل بات يہ تھی کہ اس ميں کسی کو بھتہ نہيں ملنا تھا

    “اکنک کے اجلاس ميں کيا ہوتا ہے” آپ مجھ سے پوچھ رہے ہيں ؟
    اکنک کے اجلاس ميں وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ کے بھی نمائيندے ہوتے ہيں جس کا مطلب ہوا کہ اس اجلاس ميں پی پی پی اور ايم کيو ايم کے نمائندے اکثريت ميں ہوتے ہيں ۔ آپ اپنے نمائندوں سے پوچھيئے کہ وہ کيا کرتے رہتے ہيں ؟

    تھر کے کوئلے ميں پنجابی کہاں سے آ گيا ؟ آپ نے کوئی خواب ديکھا ہے کيا ؟

  11. عمران اقبال

    پنجاب میں خودکش حملے زیادہ ہو رہے ہیں۔۔۔ جو بھی، جو کچھ بھی کہے۔۔۔ یہ سب جانتے ہیں کہ حملہ آور کہاں سے آ رہے ہیں۔۔۔ اور اس میں پنجابیوں کو کیسے گھسیٹا جا رہا ہے۔َ۔۔
    کراچی میں ٹارگٹ کیلینگ ہو رہی ہے۔۔۔ اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ کون کر رہا ہے۔۔۔ ؟ پی پی والے ایم کیو ایم کو مار رہے ہیں اور ایم کیو ایم، پی پی والوں کو۔۔۔ اب اس میں پنجاب کا کیا قصور ہے۔۔۔ اور عبداللہ اور نعمان جیسے بندے پنجاب کو کیوں درمیان میں گھسیٹ رہے ہیں۔۔۔
    کرپشن پنجاب میں بھی ہے۔۔۔ اور سندھ میں بھی۔۔۔ خیبر پختونخواہ میں بھی ہے اور بلوچستان میں بھی۔۔۔ لیکن نا جانے کیوں لوگوں کو ہر چیز میں پنجابی ہی قصوروار دکھتے ہیں۔۔۔
    اب الطاف حسین کیا پنجابیوں سے ڈر کے لندن میں بیٹھا ہے۔۔۔ یا زرداری پنجابی ہے کہ اسے کرپشن کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔۔۔؟؟؟ پچھلے اکیس سالوں میں نواز کے دور کو چھوڑ کر حکومت زیادہ تر سندھی حضرات کے پاس ہی رہی ہے۔۔۔ تو زیادہ قصور کس کا ہوا۔۔۔
    میں بذات خود اور جتنا میں جانتا ہوں افتخار صاحب تعصب نہیں کرتے۔۔۔ لیکن جہاں‌عبداللہ تشریف لاتے ہیں۔۔۔ وہاں موضوع ہو یا نا ہو اپنا رونا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ جتنا تعصب میں نے عبداللہ میں دیکھا ہے پہلے کسی پنجابی یا سندھی میں نہیں دیکھا۔۔۔ معلوم نہیں ان پر کیا اور کس قسم کے ظلم ہوئے ہیں جو اپنا رونا ہر جگہ روتے رہتے ہیں۔۔۔ بھائی اگر پاکستان نے تمہارے ساتھ برا کیا ہے تو صحیح کیا ہے۔۔۔ تم اسی قابل ہو۔۔۔ تم تو وہ بندے ہو جو جہاں‌کی کھاتے ہو اس کے وفادار نہیں ہو۔۔۔ سعودیہ میں کمائی کرتے ہو اور پھر ان کے خلاف ہی بولتے ہو۔۔۔ عجیب دماغ ہے تمہارا۔۔۔ اپنا علاج کرواو کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے۔۔۔ بارہ سنگھا کہیں کا۔۔۔ ہر جگہ بلاوجہ اپنے سینگھ گھسا دیتا ہے۔۔۔۔

  12. عبداللہ

    افتخار اجمل بھوپال ،آپ کب تک لوگوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    اس خط میں جو کچھ لکھا گیا ہے کیا وہ سچ نہیں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    http://dosrarukh.com/2011/03/14/george-ka-khuda-hafiz-2/

    اب یہ مت کہہ دیجیئے گا کہ جارج ایک غیر ملکی ہے ،پاکستان کا دشمن ہے،بلا بلا بلا
    چلیئے ایک پاکستانی کی درد غم سن لیجیئے وہ بھی آپکے جنت نظیر علاقے کے فرشتہ صفت لوگوں کے بارے میں

    ہمارے موٹر وے بھی محفوظ نہیں،فیصل خان
    http://dosrarukh.com/2011/03/15/hamaray-motorway-bhi-mehfoz-nahi/

    یہ موٹر وے کراچی میں تو نہیں ہے نا،اور یہ پولس بھی کراچی والوں پر مشتمل نہیں،اور یہ اغوا کنندگان ،اسلحہ ڈیلر انکا تعلق بھی ایم کیو ایم سے تو نہیں ہے نا، یا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  13. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عبداللہ صاحب
    بات وہی ہے کہ آپ بے سُری اور بے وقتی بانسری بجانے سے باز نہيں رہ سکتے
    اور ہاں آپ کی معلومات کيلئے لکھ دوں کہ موٹر وے شہروں کے بيچ ميں نہيں بنتے اسلئے کراچی ميں نہيں بن سکتا ۔ نہ موٹر وے کراچی کا نہ پوليس کراچی کی اور نہ برطانوی شہری الطاف حسين کراچی کا ۔ کراچی کی قسمت ميں عبداللہ اور اس کے ہم خيال رہ گئے ہيں
    قتل ہو تو قصور نہ اسلحہ کا ہوتا ہے نہ اسلحہ بيچنے والے کا بلکہ اسے غلط استعمال کرنے والے کا قصور ہوتا ہے ۔ جرائم پورے پاکستان ميں ہو رہے ہيں مگر جو کچھ کراچی ميں ہو رہا ہے وہ کہيں نہيں ہو رہا ۔ ديگر باقی جگہوں کے لوگ اپنے علاقے کے جرائم کراچی والوں پر نہيں تھوپتے مگر آپ کراچی کے جرائم کو کراچی سے باہر والوں پر بلاجواز تھوپنے سے باز نہيں رہتے ۔ يہ چھوٹی چھوٹی باتيں بھی آپ کی باريک عقل ميں داخل نہيں ہو سکتيں تو اس ميں کسی کا کيا قصور

  14. محمّد نعمان

    جناب اجمل صاحب …اور عمران صاحب …

    بات صرف اتنی سی ہے کہ میں نے پہلے بھی لکھا تھا کے اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کے” پنجابی تعصب نہیں کرتا ”

    الطاف اور اس قبیل کے سارے لوگوں کا میں ہمدرد نہیں ہوں نہ ہی کبھی تھا ….

    لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ ہو سکتا ہے کے آپ اور عمران صاحب نہ کرتے ہوں لیکن اکثر یت تعصب کرتی ہے …. آنکھوں دیکھا جھٹلایا نہیں جاتا اور جو خود پہ بیتی ہو وہ کیسی غلط ہو سکتی ہے ….

    کراچی کا ایک problem یہاں کی غیر مقامی پولیس بھی ہے … الله جانے آپ اس بات کو کس طرح دیکھتے ہیں … آپ آج کا ہی اخبار اٹھا کے دیکھ لیں……. پولیس کا اگر کتا بھی مرتا ہے تو وہ پنجابی ہوتا ہے ….

    تھر کے کوئلہ کے ساتھ کیا ہوا اسس کو رہنے ہی دیں … ECNIC کے اجلاس میں جو ہوتا ہے وہ یہ ہے کے ٢٠٠٩ میں ECNIC نے تھر کے کوئلہ اگلے سال تک کے لئے ٹال دیا تھا وو تو سندھ کے وزیر اعلا نے استفے کی دھمکی دی تو منظور ہوا ……

    اور جو الزام در سمر مبارک مند پہ لگ رہے ہیں اگر وہ آپ کو نہیں پتا تو آپ بلاگ لکھنا ہی چھوڑ دیں، کیونکے بلوگ لکھنے کے لئے باخبر ہونا ضروری ہے ….ویسے اگر نہیں پتا تو BBC اردو کا انٹرویو دیکھ لیں یا پڑھ لیں

    وہ عمران خان کہتا ہے نہ کے انقلاب کی باتیں وہ لوگ بھی کر رہے ہیں جن کے خلاف انقلاب آنا چاہیے ……

    جب الله والوں کی حکومت ای گی تو آپ دیکھیں گے غیر متعصب نظام کیا ہوتا ہے

  15. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعمان صاحب
    حقيقت يہ ہے کہ تعصب ہمارے ہموطنوں کی اکثريت ميں سرائيت کر چکا ہے اسلئے اسے پنجابی پختون بلوچ سندھی وغيرہ کہنا درست نہيں ۔ موجودہ ماحول دين سے دُوری اور خودغرضی کا نتيجہ ہے ۔ بجائے محنت کرنے کے دوسرے کو نيچا دکھا کر بڑا بننے کی کوشش کی جاتی ہے
    آپ نے پھر ايک فقرہ لکھا ہے جس سے تعصب کی بُو آتی ہے “پولیس کا اگر کتا بھی مرتا ہے تو وہ پنجابی ہوتا ہے”۔
    اگر کراچی ميں پوليس والے پنجابی ہيں يا رکشا چلانے والے پختون ہيں تو اس ميں اُن کا کيا قصور ہے ؟ کراچی کے اربابِ اختيار ان اساميوں پر مقامی لوگوں کو بھرتی نہيں کرتے تو يہ اُن کا قصور ہے
    ايک بات جو آپ نظر انداز کر ديتے ہيں يہ ہے کہ پوليس ميں عام طور پر وہی کرتا ہے جو اسے اُوپر سے حکم ملتا ہے اور اگر وہ ايسا نہيں کرتا تو اُس کے خلاف کاروائی کرنا بھی اوپر والوں کا فرض ہے
    اگر آپ ڈاکٹر ثمر مبارک مند صاحب کی کوئلے کی کانوں کی بابت انکشاف کی بات کر رہے ہيں تو ميں صرف اتنا کہوں گا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند صاحب نے جيالوجی نہ کبھی پڑھی ہے اور نہ اس کا تجربہ رکھتے ہيں ۔ اُن کا بيان درست ہے يا غلط ميں اس بارے ميں کچھ نہيں کہہ سکتا اُس علاقے کا مطالعہ کرنے والا جيالوجسٹ ہی کچھ کہہ سکتا ہے
    ميری دلی دعا ہے کہ اللہ کے غلاموں کی حکومت آئے اور ہمارے ملک ميں بہار آئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.