ريمنڈ ڈيوس کے قاتل بننے کے بعد سے امريکی سفارتخانہ اور امريکی حکومت شور مچا رہے ہيں کہ ريمنڈ ڈيوس سفارتکار ہے جبکہ ريمنڈ ڈيوس کے قاتل بننے سے قبل امريکی سفارتخانے کی پاکستان کی وزارتِ خارجہ کو بھيجی گئی دستاويزات ريمنڈ ڈيوس کو سفارتکار ثابت نہيں کرتيں
امریکی سفارت خانے کی طرف سے ریمنڈ ڈیوس سے متعلق وزارت خارجہ کو فراہم کردہ دستاویز میں واضح طورپر غیرسفارتی شناختی کارڈ کے اجرا کی درخواست کی گئی تھی
20جنوری 2010ء کوامریکی سفارت خانے کی طرف سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی امریکی سفارت خانے میں ذمہ داری انتظامی اور تکنیکی سٹاف کی ہے
ريمنڈ ڈيوس 18 اکتوبر 2009ء کو پاکستان پہنچا اور امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہوا
پاکستان کی طرف سے ریمنڈ ڈیوس کو سرکاری ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا ہے جس کی میعاد 14 جون 2010 ء تا 6 جون 2012ء ہے
دستاویزکے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سے 25 جنوری 2011ءکو وزارت خارجہ کو بھیجی جانے والی سفارت کاروں کی فہرست میں ریمنڈ ڈیوس کا نام شامل نہیں تھا
فہرست میں امریکی سفارت خانے کے شناختی کارڈ میں ریمنڈ ڈیوس کو ڈی او ڈی ۔ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس کا کنٹریکٹر ظاہر کیا گیا ہے
اس سے پہلے ریمنڈ ڈیوس پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکار کے طور پر کام کرتا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری شدہ کارڈ میں اسے امریکی ڈپارٹمنٹ آف ویٹرن افیئرز [Department of Veteran Affairs] کا اہلکارظاہرکیاگیا تھا
بشکريہ ۔ جنگ اخبار
Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » ريمنڈ ڈيوس کون ہے ؟ -- Topsy.com
ڈیوس نے ایک اور بھی قتل کیا ہے http://www.thenewstribe.co.uk/beta/urdu/?p=10420
فرحان ظفر صاحب
شکريہ
مجھے اس سارے معاملے میں ایک نکتے کی سمجھ نہیں آ رہی۔ کیا سفارتکار کو واقعی اس بات کی چھٹی ہوتی ہے کہ وہ جب چاہے جس کو چاہے قتل کر دے؟ اگر ایسا ہے پھر تو امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کو بھی چھٹی ہوگی کہ وہ امریکیوں کو جب چاہیں مار ڈالیں۔۔؟ ہیں جی؟
جدھر دیکھتا ہوں ہر کوئی اپنی بانسری بجا رہا ہے کہ یہ منحوس شخص سفارتکار ہے یا نہیں۔ مجھے اس بات کا جواب دینے کو کوئی بھی تیار نظر نہیں آتا کہ سفارتکار ہونے یا نہ ہونے سے قتل جیسے بڑے جرم کی سزا کا کیا تعلق۔ شاید یہاں مجھے جواب مل جائے۔۔۔
Pingback: » ریمنڈ ڈیوس کون ہے؟ میرا پاکستان: