ميں نے اپنا انگريزی بلاگ “منافقت ۔ ۔ ۔ Hypocrisy Thy Name” کے نام سے ساڑھے چھ سال قبل بلاگر [Blogger] پر شروع کيا تھا ۔ بلاگر پر پابندی لگنے پر اسے ورڈ پريس [Wordpress] پر منتقل کر ديا تھا ۔ ميں نے جلد ہی “منافقت [Hypocrisy]” سے زيادہ دوسرے موضوعات پر لکھنا شروع کر ديا تھا تو قارئين کے اصرار پر اس بلاگ کا نام بدل کر ميں نے “حقيقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is Often Bitter” رکھ ديا
پونے چھ سال قبل ميں نے اپنا يہ اُردو بلاگ عليحدہ شروع کر ديا تھا اور اس پر پوری توجہ دے رہا تھا چنانچہ ميرا انگريزی کا بلاگ بے توجہی کا شکار رہا ۔ پچھلے سال کيلئے ورڈ پريس کی انتظاميہ نے پہلی بار بلاگز کی کار کردگی کا تخمينہ لگايا جس کے مطابق ميرا بلاگ زيادہ پڑھے جانے والے بلاگز ميں شمار ہوا
مجھے ورڈ پريس کی جو ای ميل جنوری کے شروع ميں موصول ہوئی وہ مندرجہ ذيل فقرہ سے شروع ہوتی ہے
Here is a high level summary of your overall blog health :
WOW
We think you did great !
تفصيل يہاں کلک کر کے پڑھی جا سکتی ہے ۔ ويسے بھی ميرے انگريزی بلاگ پر اُردو بلاگ سے مختلف عمدہ تحارير پڑھنے کو مليں گی
ایسی میل حجاب کے بلاگ پر بھی پڑہنے کا اتفاق ہوا تھا۔لیکن یہ جو آپ نے فرمایا ہے کہ
“ويسے بھی ميرے انگريزی بلاگ پر اُردو بلاگ سے مختلف عمدہ تحارير پڑھنے کو مليں گی”
تو یعنی پرنٹ میڈیا کی طرح بلاگز پر بھی اردو داں طبقے کو کمتر اور انگریزی قارئین کو عمدہ تحریریں مہیا کی جاتی ہیں؟ یہ کیسا رحجان ہے؟
Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » خوشگوار حيرت -- Topsy.com
احمد عران شفقت صاحب
ميرے انگريزی بلاگ پر عمدہ تحارير اور اردو بلاگ پر بہترين تحارير مليں گی اِن شاء اللہ
آپ نے کبھی ديکھا نہيں کہ ميں انگريزی کے بلاگ پر کبھی کبھی اُردو کے بلاگ کے متعلق کيا لکھتا ہوں ۔ کچھ دن انتظار کيجئے
مبارک ہو حضور..
مکّی صاحب
جزاک اللہ خيراً
انکل۔۔۔ مبروک۔۔۔ اب آپ کے اردو بلاگ پر اتنی ٹریفک ہے تو انگریزی میں بھی یقینا اور بھی ہو گی۔۔۔
عمران اقبال صاحب
شکريہ ۔ ربِنا بارک فيک