ميرے ہموطن کتنے امن پسند اور قانوں کے پُجاری ہيں اس کی ايک جھلک اس خبر ميں ديکھئے
کراچی ميں شارع نورجہاں تھانے کی حدود فائیو اسٹارچورنگی کے قریب اورنگی ٹاؤن جانے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالغفار ولد عبداللہ شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی نارتھ کراچی کا رہائشی تھا
فائیو اسٹار چورنگی پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے بس ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کی تو بس میں سوار افراد نے رینجرز اہلکاروں سے جھگڑا شروع کردیا ۔ جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی ہوئی اور رینجرز اہلکاروں پر پتھراؤ بھی ۔ جس پر رینجرز اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر عمران اور شہزاد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال ليجایا گیا
Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » دعوٰی امن اور کرتوت دہشتگردی -- Topsy.com
جناب نفسا نفسی کا دور ہے۔ مسافروں کو وقت پر کام پر پہنچنا ہوگا تبھی تو انہوں نے ڈرائیور کی گرفتاری میں مزاحمت کی ہو گی۔ روز روز کے حادثوں نے بے حسی میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب تو موت ایک معمولی حادثہ بن چکی ہے جسے بھولنا بہت آسان ہو گیا ہے۔
افضل صاحب
پہلے تو سننے ميں آتا رہا کہ کراچی ميں ايک بس نے پيدل يا موٹر سائکل والے کو ٹکر ماری لوگوں نے بس کو آگ لگا دی اور بس جل کر خاکستر ہو گئی
q cite=”افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:
Nov 07 2010 بوقت 5:40 PM
افضل صاحب
پہلے تو سننے ميں آتا رہا کہ کراچی ميں ايک بس نے پيدل يا موٹر سائکل والے کو ٹکر ماری لوگوں نے بس کو آگ لگا دی اور بس جل کر خاکستر ہو گئی”
رسول كريم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمايا :
كفى بالمرء كذبا أن يحدث بكل ما سمع
آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ جو اس نے سنا ، اُسے وہ بیان کر دے ۔
صحیح مسلم ، كتاب المقدمة ، باب : النهى عن الحديث، بكل ما سمع ، حدیث : 7
براہے مہربانی بغیر تصدیق کے بات کو آگے نہ بڑھائیں … اور اپنی سنی سنائی یعنی اپنا جھوٹ اپنی ذات تک ہی رکھیں ..
محمد نعمان صاحب
کيا آپ نے تصديق کر لی ہے کہ ميں نے غلط لکھا ہے ؟ خيال رکھيئے کہ مجھے بتانے سے پہلے آپ پر واجب ہے کہ آپ اسے اپنے پر نافذ کريں کيونکہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کا فرمان ہے
“تم وہ بات کہتے ہو جو خود نہيں کرتے”۔