اسے کہتے ہيں “امن کی آشا”

بھارت کے شہرچندی گڑھ میں حریت راہنما میرواعظ عمر فاروق پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے کہ انتہا پسند ہندو پنڈتوں نے زور زور سے بولتے ہوئے ان پر حملہ کر دیا ۔ ان کے بال نوچے ۔ ان کی ٹوپی گرادی اور کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی

یہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے تیسرے کشمیری رہنما پر حملہ ہے ۔ اس سے قبل سيّد علی گیلانی اور شبیر شاہ پر بھی حملے کئے جا چکے ہيں

This entry was posted in خبر, روز و شب, منافقت on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

12 thoughts on “اسے کہتے ہيں “امن کی آشا”

  1. الف نظامی

    اگر ہندوستان یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں‌ وہ آزادی کی بھاشا دبا سکے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔
    ہم کیا چاہتے؟
    آزادی!!!

  2. لطف الا سلام

    کشمیری پنڈتوں کا بھی کشمیر پر حق ہے۔ در اصل یہ سب ان لشکروں اور حرکتوں کا نتیجہ ہے جو نوے کی دہائی میں پاکستان سے وارد ہوئیں۔ پنڈتوں کو در بدر کیا گیا۔ سیکیولر قسم کی حریت پسند جماعتیں ہی کشمیر یوں کو متحد رکھ سکتی تھیں۔

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    لطف الاسلام صاحب
    آپ کی معلومات بے بنياد اور معاندانہ پروپيگنڈہ پر مشتمل ہيں ۔ پاکستان سے لوگ صرف 1965ء ميں جموں کشمير ميں داخل ہوئے تھے اور يہ منصوبہ ذوالفقار علی بھٹو کا تھا
    پنڈتوں پر کسی مسلمان نے ظُلم نہيں کيا البتہ جواہر لال نہرو سميت پنڈتوں نے ہميشہ مسلمانوں کا صفايا کرنے کی سازش کی ۔ کشمير ميں صرف ايک بار پنڈتوں کے ايک گاؤں پر حملہ ہوا تھا جو بھارتی خفيہ ايجنسی را کا کارنامہ تھا ۔ اس علاقہ کے پنڈتوں کے بيانات کے مطابق بھی مسلمانوں نے کبھی ان سے زيادتی نہيں کی تھی ۔ بہت سے قارئين کی فرمائش پر ميں اپنی سوانح عمری کے کچھ حصے دہرا رہا ہوں ۔ تھوڑا انتظار کيجئے پنڈتوں کا کردار بھی سامنے آئے گا
    بہت سے لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ پنڈت جموں کشمير کے رہنے والے لوگ تھے ۔ ايسا بالکل نہيں ہے ۔ ڈوگرہ راجے نے پنڈتوں کو ہندوستان سے لا کر جموں کشمير ميں بسايا تھا
    سيکولرزم نے دنيا کو تباہ کر کے رکھ ديا ہے ۔ بھارت کا سيکولرزم جموں کشمير ميں قتل و غارت گری ميں مصروف ہے ۔ امريکا اور اس کے اتحاديوں کا سيکولرزم ۔ فلسطين ۔ عراق ۔ افغانستان ۔ پاکستان اور دوسرے کئی ملکوں ميں انسنيت کو نيست و نابود کرنے کے در پۓ ہے

  4. لطف الا سلام

    محترم را، موصاد کے ساتھ آئی ایس آئی کا نام بھی لینا پڑے گا۔ پاکستان کے منفی کردار کو بھلایا نہیں جا سکتا جو نوے کی دھائی میں افغان جنگ کے فضلے کی وجہ سے پیدا ہوا۔
    کشمیری پنڈت جہاں سے بھی آئے، کشمیری ہیں۔ کشمیر ان کا گھر ہے اور ہندومت کے مقدس مقامات وہاں موجود ہیں۔ یاسین ملک وغیرہ تو کب سے کہ رہے ہیں کہ پنڈتوں کو واپس آ جانا چاہیے،۔ علی گیلانی بھی جماعت اسلامی کے طبعی تنگ نظر نکتہ فکر کو ترک کر کے کشمیری سیکیولر تنظیموں کی ہان میں ہاں ملاتے رہتے ہیں۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    لُطف الاسلام صاحب
    آپ اپنی لہر ميں سب کچھ مفروضوں پر لکھ جاتے ہيں ۔ حقائق سے صرف نطر اچھی بات نہيں ہے ۔ آپ نے سيّد علی گيلانی صاحب کو تنگ نطر اسلئے قرار ديا ہے کہ آپ قاديانی فرقہ سے تعلق رکھتے ہيں ورنہ وہ تنگ نظر کبھی بھی نہ تھے

  6. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    لعنتہ اللہ الکاذبین۔ مردود ہر جگہ پاکستان اور اسلام کے خلاف جھوٹ اور ہذیان بکنے سے باز نہیں آتے۔ قادیانی اپنی رذیل شرارتوں سے باز نہیں آتے اور جب جزباتی لوگ ان کی مزاج پرسی کرتے ہیں تو آقاؤں کو ظلم ظلم کی گردان کرتے ہیں۔

  7. Ahmed Ali

    امن کی آشاءجیوگروپ کی ایک ناکام کوشش ہے، اس پر کبھی رہتی دنیا تک عمل نہیں ہوسکے گا۔

  8. Ahmed Ali

    یہ مجھے تو ڈرامہ لگتا انڈیا ہمارے لوگوں کو مار رہا ہے اور جیو ٹی وی کو امن کی آشا کی پڑی ہے۔

  9. Ahmed Ali

    ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِ منافقت
    اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.