پاکستان ريڈيو سے روزانہ سُنايا جانے والا نغمہ جو پچھلے 10 سال سے نہيں سُنايا جا رہا
سُنئے پہلی اور اصل حالت ميں [The original version]
جموں کشمير کے مناظر کے ساتھ
پاکستان ريڈيو سے روزانہ سُنايا جانے والا نغمہ جو پچھلے 10 سال سے نہيں سُنايا جا رہا
سُنئے پہلی اور اصل حالت ميں [The original version]
جموں کشمير کے مناظر کے ساتھ
میرے وطن تیری جنت میں آئیںگے ایک دن!
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیںگے ایک دن!
از حسان العصر حافظ مظہر الدین مظہر چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ
افتخار اجمل صاحب بہت شکریہ۔
الف نظامی صاحب
شکريہ آپ نے کس بات کا ادا کيا ہے ؟ مجھے سمجھ نہيں آيا ۔ يہ ميری محبوب ترين نظموں ميں سے ہے ۔ نظم بغير کشميری زبان کی ملاوٹ کے حافظ مظہرالديں صاحب نے لکھی تھی ۔ کشميری زبان پاکستان ريڈيو پر کام کرنے والے جموں کشمير کے مہاجر [ميری طرح] شاعر نے شامل کئے تھے ۔ ان کی نظميں ان دنوں راولپنڈی سے شائع ہونے والے احبار ” تعمير” ميں چھپتی تھيں ۔ حافظ مظہرالدين صاحب تو آپ کی پيدائش سے قبل اللہ کو پيارے ہو گئے تھے ۔ ۔ ۔ مگر ميں بطور لڑکا ان سے اور ان کے خاندان سے واقف تھا ۔ ميں نے ان کی جموں کشمير کے بارے ميں لکھی تمام نظميں محفوظ کر رکھی تھيں ۔ بھلا ہو ميرے چھوٹے بھائی کا جس نے ميرا تمام ريکارڈ 1964ء ميں مکان کی منتقلی کے وقت ردی ميں بيچ ديا تھا
افتخار اجمل صاحب ویڈیو شئیر کرنے کا شکریہ۔
جذبہ جہاد کو زندہ رکھنے کے لیے حافظ مظہر الدین مظہر نے جو ولولہ انگیز نظمیں اور مجاہدانہ ترانے لکھے وہ “شمشیر و سناں” اور “حرب و ضرب” کے نام سے کتابی شکل میں موجود ہیں۔
بہت بہت شکریہ میں اس نغمے کوبڑے عرصے سے تلاش کر رھا تھا
الف نظامی صاحب
جزاک اللہ ۔ اِن شاء اللہ تندرست ہونے کے بعد ان کُتن کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی
کسی کو کچھ یاد نہیں ہے اور کوئی کچھ بھولا بھی نہیں۔باقی اللہ رحم کرے۔
امتياز خان صاحب
اپنی سی کوشش اور اللہ سے التخاء کرتے رہنا چاہيئے ۔ يہ ايک بڑا امتحان ہے جس ميں کامياب ہوئے بغير گذارا نہيں اور کاميابی دينے والا صرف اللہ ہے