برطانیہ کے شہر ڈربی [Derby] سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ مصنف بچے ليو ہنٹر [Leo Hunter] کی لکھنے کی صلاحیتوں نے اسے کئی کتابوں کی پبلشنگ کا معاہدہ دلوادیا ۔ ليو ہنٹر کا اپنے پالتو کتے کے ساتھ دوستی پر لکھاگیا چھوٹا سا ناول ” Me & My Best Friend Alsatian Kugar ” ایک امریکی فرم ” Strategic Book Publishing ” کو اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اس کے ساتھ مزید 23 ناول لکھوا کر پبلش کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت ليو ہنٹر کو اپنے 10 سے 25 صفحات پر مشتمل کتابوں کی ابتدائی فروخت کا 20 فیصد حصہ دیا جائیگا لیکن اگر کتابیں 500 سے زائد فروخت ہوئیں تو منافع کا یہ حصہ 50 فیصد تک بڑھا دیا جائیگا
بشکريہ ۔ جنگ
کیا بات ہے اس بچے کی
یہ الله تعالیٰ کی طرف سے ہے جو عنایت کرتا ہے تو نہ رنگ دیکھتا ہے نہ نسل اور وه رب العلمین ہے .ہمارے یہاں بھی اکثر غیر معمولی ذہانت دیکھنے میں آتی رہتی ہے مگر ان کو پرموٹ کرنے والا کوئی نہیں ہوتا .
نغمہ سحر صاحبہ
درست کہا آپ نے