چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ اذان اور تکبير اقامت

اذان کب دی جاتی ہے اور تکبير اقامت کب کہی جاتی ہے اور کب نہیں ؟

کہنے کو یہ بہت آسان سوال ہے مگر عصرِ حاضر میں سوائے مُستند دينی مدارس کے فارغ التحصیل لوگوں کے اس کا جواب بہت کم مسلمان جانتے ہیں

نماز سے قبل اذان ضروری ہے ۔ اگر نماز کا وقت ہو جانے کے باوجود اس علاقہ میں کسی جگہ بھی اذان نہ ہو ئی ہو يا کم از کم آواز نہ سُنی گئی ہو تو پہلے اذان کہہ کر پھر نماز پڑھنا چاہيئے

باجماعت نماز کيلئے تکبير اقامت ضروری ہے

مندرجہ ذيل صورتوں ميں نہ اذان کہی جائے گی اور نہ تکبير اقامت

مسجد ميں کچھ لوگ نماز پڑھی جانے کے بعد پہنچیں اور باجماعت نماز پڑھيں
مسجد ميں کچھ لوگ کسی شرعی مجبوری کی وجہ سے مثال کے طور پر مسافر مقررہ وقت سے پہلے باجماعت نماز پڑھيں
مسجد کے علاوہ کوئی بھی جگہ جہاں باجماعت نماز ادا کر دی گئی ہو

مزيد
مسجد میں جہاں معمول کے امام کھڑے ہو کر نماز پڑھاتے ہیں دوسری جماعت میں شامل نمازيوں کے امام وہاں کھڑے نہیں ہوں گے بلکہ کم از کم ايک صف پيچھے کھڑے ہوں گے

میں نے دينی مدرسہ ميں تعليم حاصل نہيں کی
اگر کسی قاری کو متذکرہ بالا بيان سے اختلاف ہو یا کوئی بات لکھنا رہ گئی ہو تو ميری رہنمائی فرمائيں

This entry was posted in دین, روز و شب, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

9 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ اذان اور تکبير اقامت

  1. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    محترم اجمل صاحب!

    موضوع سے ہٹ کر رائے دے رہا ہوں۔
    کچھ مخصوص لوگ جو اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوں ۔ جنکا موضوع سے کوئی لین دین نہ بنتا ہو۔ اور جنکا واحد مقصد صاحب مضمون یا مضمون سے بغض نکالنا ہو۔ اخالق سے گرے ہوں انھیں حذف کر دینا چاہئیے ۔ کیونہ اسطرح کے لوگوں کی ایک مخصوص سائیکی ہوتی ہے کہ یہ کسی کی تحضیک کر کے دلی تسکین محسوس کرتے ہیں۔ انکی مخصوص سائیکی کو اسوقت اور زیادہ تسکین ملتی ہے جب انکے لغو تبصروں کو پزیرائی ملتی ہے۔لغو تبصرے حذف کرنے سے انکی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور اسطرح کے لوگ دوسرے فورمز کی طرف نکل جاتے ہیں۔

    ایسے تبصرے حزف کرنے کا آزادیِ اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ آزادی رائے کا درس دینے والے بڑے مغربی ذرائع ابلاغ نے اپنے تبصرہ نگاروں پہ حدود قیود عائد کر رکھی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مغربی ادارے انٹر نیٹ پہ اردو ایڈیشن کاتردد کرتے ہیں انھوں نے اپنے ادارے کی پالیسیز کے لئیے انتہائی سخت اصول وضع کر رکھے ہیں۔ جن سے ہٹ کر لکھے گئے تبصرے۔ رائے اور تجزئیے سرے سے چھاپے ہی نہیں جاتے۔

  2. محمد طارق راحیل

    اللہ جزا دے
    مجھے کم سے کم اتنا بھی علم نہ تھا
    بس آذان نماز سے قبل دی جاتی ہے سوائے اس کے

    اللہ ہم کم عقلوں کو عقل دے
    دین میں سمجھ عطا فرمائے
    اور دین کی خدمت کرنے کی توفیق دے

    آپ لکھتے رہیئے
    جلنے والے تو انبیاء سے بھی جلتے تھے
    آپ کو کون چھوڑے گا

  3. tanveer ahamd

    السلام علیکم جناب
    آپ کے مضمون سے معلومات میں بہت اضافہ ہوا جزاک اللہ
    اگر اقامت الصلوٰۃ یعنی نماز سے پہلے کہی جانے والی چھوٹی اذان کے متعلق تفصیل سے معلومات فراہم فرمادیں تو نوازش ہوگی۔
    مثلا یہ کہ اقامت کہنے کی شرائط ، اقامت کب کہنی چاہئے ۔ اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہوا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اقامت کہنے والا امام کے دائیں جانب کھڑا ہوا وغیرہ ۔ان امور کی اگر وضاحت فرما دیں تو عین نوازش ہوگی ۔
    تنویر احمد

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    تنویر احمد صاحب
    مجھے اس قابل سمجھنے کا شکریہ ۔ اذان اقامت کی شرائط اِس تحریر میں موجود ہیں ۔ کہاں کھڑا ہونا چاہیئے ؟ اس کا جواب کسی کتاب میں تو میرے عِلم میں نہیں ہے لیکن میں نے جو کچھ پاکستان اور کچھ عرب ممالک میں دیکھا ہے وہ عرض کر دیتا ہوں ۔ تکبیر اقامت کہنے والا امام کے قریب تقریباً سامنے کھڑا ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.