بلاگسپاٹ [Blogspot] استعمال کرنے والے بلاگرز [bloggers] بالخصوص اپنا ڈيرہ والے صاحب سے التماس ہے کہ تبصرہ کرنے کيلئے مندرجہ ذيل آپشن [option] فعال کر ديں
NAME / URL
چند ورڈپريس [Wordpress] کے بلاگز [blogs] ميں صرف ورڈپريس بلاگ والوں کو ہی تبصرہ کرنے کی اجازت ہے
ان سے بھی التماس ہے کہ دوسرے بلاگز والوں کو بھی تبصرہ کی سہولت مہياء کريں
جی اجمل صاحب یہ سہولت فعال کر دی گئی ہے۔
آپ کا بلاگ یہاں ڈیرہ غازی خان میں اوپن نہیں ہو رہا اس کی کیا وجہ ہے۔ اب بڑی مشکل سے ویب پراکسی کے زریعے اوپن کر کے تبصرہ کر رہا ہوں۔
بلاگسپا ٹ کے بلاگز پر تبصرہ کرنا ایک تو ویسے ہی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اوپر سے جب NAME / URLوالا آپشن بھی عدم دستیاب ہو تو طبیعت اور بھی مکدر ہوتی ہے۔
آپ نے بہت اچھا کیا جو یہ بات یہاں کہہ دی۔
اپنا ڈیرہ پر اس وقت بھی تبصرہ پوسٹ نہیں کیا جا رہا۔ ورڈ ویریفیکیشن والا لفظ آدھا نظر آ رہا ہے اور وہ فیلڈ جس میں یہ لفظ لکھنا ہے اور تبصرہ سبمٹ کرنے کا بٹن، دونوں ہی اوجھل ہیں۔ میں نے فائر فاکس اور انٹرنیت ایکسپلورر دونوں میں کوشش کر دیکھی ہے۔ کچھ نہیں بنا۔
میرے خیال میں تو تبصرہ نگاروں کی راہ میں یہ ورڈ ویریفیکیشن اور کیپچا جیسی خرافات حائل نہیں کرنی چاہییں۔ تبصرہ پوسٹ کرنا آسان تر رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی نا پسندیدہ تبصرہ کبھی آ ہی جائے تو اسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی بھائی اگر آپ پی ٹی سی ایل کا براڈبینڈ استعمال کر رہے ہیں تو پھر یہ پی ٹی سی ایل والوں کا مسئلہ ہے۔ جو میرے ساتھ بھی ہے۔ کئی بار بلاگ کھل جاتا ہے اور کئی بار مسئلہ کرتا ہے۔ اس بارے میں پہلے بھی چچا اجمل سے بات ہو چکی ہے۔ میں نے کئی بار پی ٹی سی ایل کو شکایت کی لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔
بلاگسپا ٹ کے کچھ بلاگز پر تبصرہ کرنا بہت ہی مشکل بھرا کام ہے
منير احمد طاہر صاحب
بہت شکريہ ۔
ميرا بلاگ نہ کھُلنے کا ايک سبب تو وہ آئی ايس پيز ہيں جن کے سرور ابھی تک پرانی ٹيکنالوجی پر چل رہے ہيں ۔ ان ميں پی ٹی سی ايل بھی شامل ہے
آپ نے جس پراکسی کے ذريعہ بلاگ کھول کر تبصرہ کيا وہ از راہِ کرم مجھے بھی بتا ديجئے تاکہ جو بھائی بہن ميرا بلاگ نہ کھلنے کی شکائت کرے اسے بتا ديا جائے
جی جناب پراکسی لنک حاضر ہے۔
http://www.zendproxy.com/browse.php?u=aHR0cDovL3d3dy50aGVham1hbHMuY29tL2Jsb2cv&b=31
احمد عرفان شفقت صاحب تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں، ورڈ ویریفیکیشن کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
شکریہ بھائی۔ اب آخر کار تبصرے پوسٹ ہو ہی گئے ہیں۔ امید ہے اپروول کے بعد نظر آنا بھی شروع ہو جاہیں گے انشاء اللہ