اسلام ایک سرنامہ [label] نہیں ہے
اسلام ایک طرزِ زندگی ہے اسے اپنایئے
اسلام ایک سفر ہے اسے مکمل کیجئے
اسلام ایک تحفہ ہے اسے قبول کیجئے
اسلام ایک جد و جہد ہے اس میں ڈٹ جایئے
اسلام ایک منزلِ مقصود ہے اسے حاصل کیجئے
اسلام ایک بہترین موقع ہے اسے ضائع نہ کیجئے
اسلام گناہگاروں کیلئے نہیں ہے غالب آیئے
اسلام ایک کھیل نہیں ہے اس سے مت کھیلئے
اسلام ایک معمہ نہیں ہے اسے تھامیئے
اسلام بزدلوں کیلئے نہیں ہے مقابلہ کیجئے
اسلام مُردوں کیلئے نہیں ہے اس میں زندہ رہیئے
اسلام ایک وعدہ ہے اسے پوراکیجئے
اسلام ایک فرض ہے اسے سرانجام لایئے
اسلام زندگی کا ایک خوبصورت راستہ ہے اسے دیکھیئے
اسلام آپ کیلئے ایک پیغام ہے اسے سُنیئے
اسلام سراپا محبت ہے اس سے محبت کیجئے
جو چاہے کوئی کہے ۔ اسلام آج بھی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا نظريہ ہے
بہت خوب افتخار صاحب۔
آپ کہاں تک پہنچے ؟
جی جناب جیسے ہم نے قرآن کو الماری میں رکھ دیا اسی طرح اسلام کو بھی اپنی زندگی سے دور ایک اونچی جگہ پر رکھ دیا ہے۔ ہمیں اس سے عقیدت تو ہے لیکن اپنانے کا حوصلہ نہیں۔
عدنان مسعود صاحب
حوصلہ افزائی کا شکريہ
شعيب صاحب
کوشش تو بندہ ناتواں کی پوری ہے ۔ کاميابی کتنی ہوئی اللہ جانتا ہے ۔ ميں تو سمجھتا ہوں کہ اللہ کی مہربانی سے ٧٠ سال کی عمر ہو جانے کے باوجود ميں اگر پڑھتا ہوں لکھتا ہوں ۔ سير و سياحت کرتا ہوں اور مجھے کوئی مہلک بيماری نہيں ہے تو کامياب ہی کامياب ہوں ۔ ان دنوں ميں چھوٹے بيٹے کے پاس دبئی ميں ہوں ۔ پچھلے ڈيڑھ سال ميں يہ دوسرا پھيرا ہے ۔ امريکا کا ويزہ نہيں ملا ورنہ بڑ بيٹے کے پاس بھی رہ آيا ہوتا
يہی راستہ کاميابی کا ميں آپ جوانوں کو دکھا رہا ہوں
امتياز صاحب
درست کہا آپ نے مگر اسے اپنائے بغير کاميابی نہيں ہے
Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » اسلام کیا ہے ؟ -- Topsy.com
بھت خوب لکھا ھے
اسلام پھولوں کی سیج نہیں ہے مگر اسے ‘اپنائے بغیر کامیابی بھی نہیں ہے’
صحیح فرمایا آپ نے
بہت خوب جناب کیا کہنے ہین