ايک خاوند گھر ميں اکيلا چھوٹے موٹے کام کر کے فارغ ہو گيا تو سمجھ ميں نہيں آ رہا تھا کيا کرے ۔ ٹی وی آن کيا اور ريموٹ کنٹرول سے چينل تبديل کرنے لگ گيا ۔ اتنی دير ميں بيوی آ گئی اور خاوند کے ساتھ صوفے پر بيٹھ کر بولی
بيوی “جانی ۔ ٹی وی پر کيا ہے ؟”
خاوند “خاک”
اور پھر جنگ شروع ہو گئی
———— ——— ——— ——— ——— ——— ———
بيوی سج دھج کر کہيں جا رہی تھی ۔ خاوند کو خدا حافظ کہا تو وہ بولا
خاوند ” واپس کب آؤ گی ؟”
بيوی ” کيوں ؟ ”
خاوند ” ميرا مطلب ہے کل ہماری شادی کی سالگرہ ہے ۔ کيسے منانے کا ارادہ ہے ؟ ”
بيوی ” ميرا جی چاہتا ہے کہ اب کے شادی کی سالگرہ ايسی جگہ مناؤں جہاں گئے کافی عرصہ ہو گيا ہے ”
خاوند ” تو پھر کيا خيال ہے کل کا دن باورچی خانہ ميں گذاريں ؟ ”
پھر جنگ شروع ہو گئی
Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » مياں بيوی ميں جنگ کيسے شروع ہوتی ہے -- Topsy.com
یہ خاوند صاحب جی حضوری کیوں نہیں کرتے۔جی حضوری نہیں آتی تو مفت میں ہم تربیت دیں گئے۔
:rol