آج سے 55 سال قبل يعنی 2 جون 1955ء کو ميرے دادا جان اچانک وفات پا گئے تھے ۔ اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِليَہِ رَجِعُون ۔ اُن دنوں ہم مکان نمبر آر ۔ 166 جھنگی محلہ راولپنڈی ميں رہتے تھے ۔ اس طرح ميرا روزانہ کا تاريخی تربيتی اور معلوماتی پروگرام ختم ہو گيا جو دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد دادا جان کی ٹانگيں اور بازو سہلاتے ہوئے سالہا سال سے مجھے ميسّر تھا
الله آپ کے دادا کو جنّت الفردوس میں جگہ دے اور اپنے حبیب صلی الله علیہ وسلم کا قرب عطافرماۓ .
آپ خوش نصیب ہیں کے آپ نے دادا کو دیکھا . ہم تو والد صاحب رحمت اللہ علیہ کے سایہ عافیت سے زیادہ استفادہ نہیں کر پاۓ
اللہ کریم آپ کے دادا محترم کی مغفرت فرمائے۔ ایسے بزرگوں کی زندگی کے تجربات ان سے سننا بعض اوقات انسان کی زندگی بدل دیتا ہے۔