Daily Archives: April 14, 2010

لو کر لو بات

بقلم خود
عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد کے بعد عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ايک اور رکن سرحد اسمبلی گوہر نواز نے بھی ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی ہے

اب قائد صرف ايک کيا کريں گے؟
کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اوردھماکہ خیزموادرکھنے کے مقدمے میں مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چئیرمین آفاق احمد کو ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کردیا۔ آفاق احمد پر یہ مقدمہ 5 اگست 2004ء کو قائم کیا گیا تھا

چھوٹی چھوٹی باتيں ۔ ہندسے

عصرِ حاضر میں تعلیم بہت ترقی کر چکی ہے ۔ معیار کی ضمانت کا اصول ہے کہ پیداوار جتنی زیادہ ہو گی معیار اتنا ہی گِر جائے گا ۔ کسی حد تک یہ اصول عصرِ حاضر پر بھی لاگو ہوا ہے ۔ آجکل مضامین بہت ہیں اور لوگوں کو بہت کچھ معلوم ہے لیکن عام طور پر دیکھا گیا کہ معلومات زیادہ تر سطحی ہیں

آج سے چودہ صدیاں قبل یورپ اور ملحقہ علاقوں میں رومن ہندسے مروج تھے ۔ مسلمانوں نے عربی کے اُن ہندسوں کو رواج دیا جو آجکل انگریزی میں مستعمل ہیں اور ساری دنیا میں جانے پہچانے جاتے ہیں [1 ۔ 2 ۔ 3 ۔ 4 ۔ 5 ۔ 6 ۔ 7 ۔ 8 ۔ 9]۔ اگر یہ ہندسے رواج نہ پاتےتو نہ الجبرا اور علمِ ہِندسہ [جیومیٹری] بنتے اور نہ ہی آج کمپیوٹر ہوتا ۔ نیچے رومن ہندسے اور عربی کے ہندسوں کا تقابلی جائزہ دیکھ کر میرے متذکرہ استدلال کی تصدیق کی جا سکتی ہے

عربی گنتی کی بنیاد اعشاری نظام تھا ۔ ان پر مزید کام کرتے ہوئے ایک معروف مُسلم سائنسدان ابو عبداللہ محمد ابن موسٰی الخوارزمی نے صفر کو بھی قیمت عطا کی ۔ اکائی کے حصے اعشاریہ کی صورت ميں کئے اور ریاضی کے دو ایسے نظام وضع کئے جنہيں ايلگورتھم [algorithm] اور لوگرتھم [logrithm] کے ناموں سے جانا پہچانا جاتا ہے ۔ میں مزید تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ اس وقت زیر نظر گنتی کے ہندسے ہیں