جانتے ہیں ایک ارب میں کتنے صفرے ہوتے ہیں ؟ مشکل سوال ہے ؟ چلئے حساب لگاتے ہیں
ایک ارب ثانیئے [seconds] کا مطلب ہے 38 سال
ایک ارب دقیقے [minutes] کا مطلب ہے 19ہزار 2 سال
ایک ارب گھنٹےکا مطلب ہے ايک لاکھ 14 ہزار ايک سو 55 سال
ایک ارب دنوں کا مطلب ہے 27 لاکھ 39 ہزار 7 سو 26 سال
مگر ہمارے سیاستدانوں کیلئے ایک ارب روپے کا مطلب ہے چند دن کا خرچ
ویسے یہ ارب میں صفروں کا مسلہ بھی عجیب ہے: امریکی نو صفر لگاتے ہیں مگر انگریز بارہ صفر سے کم پر راضی نہیں ہوتے۔ باقی دنیا کے لیئے خوامخواہ کا ابہام
نو صِفر ہوتے ہیں انکل جی اور دسواں نمبر ایک کا ہوتا ہے
احمد عرفان شفقت صاحب
برطانيہ کا بلين ہمارے ارب کے برابر نہيں ہے ۔ امريکا کا بلين ہمارے ارب کے برابر ہے ۔ ہو سکتا ہے يہ طالبان يا القاعدہ کی سازش ہو
:smile:
یہ کن چکروں میں ڈال دیا آپ نے
ہمارے سیاست دانوں کے لیے نہیںحکمرانوں کے لیے بہتر رہے گا
مال مفت، دل بے رحم
اسی لئے شاعر کہتا ہے کہ
وہی حالات ہیں فقیروں کے
دن پھرے ہیں، فقط وزیروں کے
امریکہ کا ایک جریدہ مزاح کے طور پر لکھتا ہے
A billion is a difficult number to comprehend, but one advertising agency did a good job of putting that figure into perspective in one of its press releases:
A billion seconds ago it was 1959.
A billion minutes ago Jesus was.here
A billion hours ago our ancestors were living in the Stone Age.
A billion dollars ago was only 8 hours and 20 minutes, at the rate Washington spends it.
عدنان مسعود صاحب
يہ انگريزی والا ميں نے بھی پڑھا تھا مگر وہ اس سے کچھ زيادہ لمبا تھا
جو کرتے آئے ہیں سب
وہی یہ کر رہے ہیں
عوام اب کان بھی نہیں دھرتی
بس اخبارات اور کالم نگار ہی جانے کیوں شور کرتے ہیں
جس نے آنا ہے اقتدار میں سب نے یہی کرنا ہے
اور روکے بھی تو کون اور کیسے؟؟؟
محمد طارق راحيل صاحب
عوام ہی سکتے ہيں جنہيں اپنے جھميلوں سے فرصت نہيں