محمد رضوان صاحب نے قراردادِ پاکستان کے حوالہ سے لکھا ہے “يہ قرار داد تو 24 مارچ 1940 کو منظور ہوئی تھی ۔ پھر ہم اسے 23 مارچ کو کیوں مناتے ہیں۔ اصل میں 23 مارچ کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا جس کے مطابق پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ملک قرار دیا گیا”
ايک تو ہماری قوم کی تاريخ [کا مضمون] ہی کمزور ہے اس پر طُرّہ يہ کہ پۓ درپۓ ہمارے حکمرانوں نے قوم کو عِلم سے محروم رکھنے کی بھرپور کوشش کی ۔ شاید يہ ميری غلطی ہے کہ ميں نے اپنی 23 مارچ 2010ء کی تحرير ميں اس کی وضاحت ضروری نہ سمجھی کہ قوانين اور قراردادوں مین ايسا ہی ہوتا آيا ہے
نئے قانون يا نئی قرارداد کا جب مسؤدہ پيش کيا جاتا ہے تو اُس پر تاریخ پہلے سے فيصلہ کر کے درج کردی جاتی ہے ۔ ترجيح اُس تاريخ کو دی جاتی ہے جس دن متعلقہ مجلس کے تمام ارکان کا اس مسؤدہ سے کم از کم زبانی متفق ہونا متوقع ہو يا جس دن يہ مسؤدہ متعلقہ مجلس کے ارکان کی اکثريت اسے پیش کرنے کی منظوری دے دے ۔ ايسا بھی ہوتا ہے کہ قراداد يا قانون پر وہی تاريخ درج ہو جس دن اسے حتمی طور پر منظور کيا جائے
مثال کے طور پر ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت ميں منظور ہونے والا آئين جسے 1973 کا آئين کہا جاتا ہے وہ منظور 1974ء ميں ہوا تھا ليکن اسمبلی ميں پيش 1973ء ميں کيا گيا تھا ۔ بہت سے ايسے قوانين موجود ہيں جو اُن پر لکھے گئے سال سے ايک يا زيادہ سال بعد ميں منظور ہوئے
جب 22 مارچ 1940ء کو قراردادِ پاکستان منظور کرنے کيلئے منٹو پارک لاہور ميں جہاں اب مينارِ پاکستان کھڑا ہے آل انڈيا مسلم ليگ سہ روزہ اجلاس طلب کيا گيا تو تمام نمائندوں کے ساتھ ساتھ وہاں برِصغير کے مسلمانوں کا بے مثال جمِ غفير اکٹھا ہوا ۔ آل انڈيا مسلم ليگ کے تمام منتخب نمائندوں نے قراردادِ پاکستان سے اتفاق کا اظہار کر ديا ہوا تھا اور منظوری کی تاریخ 23 مارچ 1940ء رکھی گئی تھی ۔ جلسہ کے دوران مسلمان حاضرين کی تعداد اور دلچسپی کو ديکھتے ہوئے فيصلہ کيا گيا کہ قرارداد کی رسمی منظوری 24 مارچ 1940ء کو جلسہ عام سے لی جائے
قرادادِ پاکستان کو 23 مارچ 1940ء کی قرارداد کہنا بالکل درست ہے ۔ اور حقيقت يہ ہے کہ 1956ء کا آئين بھی اسی تاريخ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رسمی طور پر 23 مارچ 1956ء کو منظور کيا گيا تھا
مجھے تو کوئی تشويش نہيں تھی آپ نے ايسے ہی ازالہ والی زحمت کی
اسماء بتول صاحبہ
کيا پھپھے کُٹنی اسے کہتے ہيں جو ہر جگہ ڈوئی ڈوئی لے ؟
اسلام علیکم
انکل جی تسویش تو کوئی نہیں تھی لیکن آپ کی اس تحریر نے ایک گتھی ضرور سلجھا دی ہے ۔ کچھ سوالات کا جواب ضرور مل گیا ہے شکریہ۔
ویسے میرا فوکس اس بھی تھا کہ اس دن کو پہلے آئین کی منظوری کے حوالے سے منایا جاتا تھا بعد میں قرار داد پاکستان کے حوالے سے منایا جانے لگا ۔
محمد رضوان صاحب
جہاں تک مجھے ياد پڑتا ہے 23 مارچ اوّل روز ہی سے قراردادِ پاکستان کے حوالے سے منايا گيا
لو جی میں بھی کنفیوذن دور کرنے ہی آیا تھا
میری بھی تسلی ہو گئی
ڈ ِ ف ر صاحب
آپ ميرا کنفيزن کب دُور کريں گے ؟ ميں کب تک ڈ ِ ف ر لکھتا رہوں گا ؟