پابندی ختم

اوّل میں اپنے اللہ کا شکر گذار ہوں جو مالک و قادر ہونے کے ساتھ مہربان اور رحم و کرم کرنے والا ہے
پھر تاخير کی معذرت کے ساتھ ميں اپنے مہربانوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے ميری مدد کی جن میں بالخصوص محمد اظہرالحق ۔ حيدرآبادی ۔ خرم شہزاد خرم ۔ عمر احمد بنگش ۔ ڈاکٹر ارشاد علی اور محمد سعید پالن پوری صاحبان شامل ہيں

وسط دسمبر 2009ء میں ميرے اس بلاگ پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں پابندی لگا دی گئی تھی ۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ کسی بارسُوخ مہربان نے شکائت کی تھی کہ ميرا بلاگ پورنوگرافک ہے ۔ محمد اظہرالحق صاحب نے نہ صرف اُنہیں لکھا بلکہ ٹيليفون پر بھی متعلقہ اہلکار سے بات کی جو بے نتيجہ رہی ۔ اُنہوں نے مجھے لکھا تو میں نے کئی بار اتصالات متحدہ عرب امارات کو لکھا اور عمر احمد بنگش صاحب نے بھی لکھا مگر بے سود ۔ اسی دوران سعودی عرب سے حيدرآبادی صاحب نے مجھے اطلاع دی کہ ميرا بلاگ سعودی عرب میں نہیں کھُل رہا ۔ سعودی عرب کے ادارہ کو حيدرآبادی صاحب نے درخواست کی اور مجھے بھی ايسا کرنے کا مشورہ دیا پھر محمد سعید پالن پوری صاحب نے عربی میں سعودی عرب کے ادارہ کو درخواست لکھ بھیجی ۔ اللہ کے فضل سے سعودی عرب میں وسط جنوری میں پابندی ختم کر دی گئی مگر متحدہ عرب امارات میں پابندی قائم رہی ۔ ڈاکٹر ارشاد علی صاحب نے اتصالات متحدہ عرب امارات کا کام اپنے ذمہ ليا اور بھرپور کوشش کی ۔ بالآخر الحمدللہ کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات میں بھی ميرے بلاگ پر پابندی ختم ہوئی ۔ ڈاکٹر ارشاد علی صاحب کا نام ہی ميں نے اُس وقت سُنا بلکہ پڑھا جب اُنہوں نے اس سلسہ میں ميری مدد کی پیشکش کی ۔ سُبحان اللہ

اَنت بھلا سو بھلا

میرا دوسرا بلاگ ” حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter
” پچھلے ساڑھے پانچ سال سے معاشرے کے کچھ بھیانک پہلوؤں پر تحاریر سے بھر پور چلا آ رہا ہے ۔ اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے

This entry was posted in پيغام, گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

25 thoughts on “پابندی ختم

  1. مکی

    مبارک ہو چاچا.. ویسے آپ کو اس کی اتنی فکر نہیں کرنی چاہیے تھی.. آج پابندی ختم ہوگئی اچھی بات ہے.. لیکن اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ کل پھر نہیں لگے گی..؟ اس پر مزید تبصرے سے گریز کر رہا ہوں مبادا پھر کوئی رولا پے جائے.. :-D

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    جعفر ۔ ابنِ سعيد اور مکی صاحبان
    حوصلہ افزائی کا شکريہ ۔ جناب بلاگ پر پابندی کی مجھے پریشانی اسلئے تھی کہ میرے کچھ پيارے قارئين اسے پڑھ نہ پانے کی شکائت کر رہے تھے ۔ ضمانت تو يہ بھي نہیں کہ اس جواب کو مکمل کر کے شائع کر بھی سکوں گا کہ نہیں

  3. محمد سعید پالن پوری

    یہ اچھا ہے کہ آپ ایسے حالات کا سامنا کرنے کے لیے آگے سے تیار ہیں- کیونکہ یہ تو ایسے خر دماغ ہیں کہ مچھلی کے ڈبے پہ بھی المذبوح علی طریقۃ الاسلام لکھتے ہیں- میں نے ایک دوکاندار سے پوچھا کہ یہ کیا بلا ہے؟مچھلی کے ڈبے پہ المذبوح علی طریقۃ الاسلام کا کیا مطلب اور کیا تک؟ کہنے لگا:یہ کسٹم والے گدھے ہوتے ہیں گوشت کا کوئی بھی آئیٹم اس لیبل کے بغیر اندر آنے ہی نہیں دیتے- اس لئے کمپنیاں یہ لیبل لگانے پر مجبور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر آپ بھی اپنے’ ڈبے’ کی ‘پیکنگ’ پر کچھ ایسا’ لیبل ‘ لگالیں تو’ کسٹم والے’ آپ کا ‘ مال’ بےتکلف اندر آنے دیں گے :)

    تبصرہ حذف کرنا چاہیں تو مجھے تکلیف نہیں ہوگی

  4. اسماء پيرس

    اب اگر انہوں نے بلاک کيا ناں تو سيدھا کر لوں گی ميں انہيں ، پاکستان دہشت گرد ملکوں ميں تيسرے نمبر پر آ گيا ہے پھر بھی ڈرتے ہی نہيں ہم سے

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد سعید پالن پوری صاحب
    میں پانچ بار سعودی عرب ۔ دو بار متحدہ عرب امارات دو ہفتوں سے چھ ہفتوں تک رہا ہوں اور ليبيا مین پونے سات سال مگر مچھلی کے ڈبے والی بات ميری نظر سے نہيں گذری ۔ سعودی عرب آخری بار دس سال قبل اور متحدہ عرب امارات آخری بار سوا سال قبل

  6. کنفیوز کامی

    بڑی اچھی خبر ہے کہ فرحان دانش سمیت آپ کا بلاگ بھی آزاد ہو گیا۔ آپ کو مبارک ہو بہت عرصے بعد بلاگ کا چہرہ دیکھا اچھا لگا۔ :-P

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کامران صاحب
    شکريہ
    ارے آپ بھی متحدہ عرب عمارات ميں ہو ؟ ميں سمجھا تھا آپ گوالمنڈی لاہور میں ہیں اور روزانہ فوڈ سٹريٹ کے مزے ليتے ہيں
    :smile:

  8. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خرم ابن شبير اور خرم بھٹی صاحبان
    آپ دونوں تو خرم ہيں اور ميری خرمی غائب کی ہوئی ہے
    :smile:
    آپ میں سے کون ابوظہبی میں ہے اور کون امريکہ میں ؟
    :shock:
    میں جمعہ 5 فروری کی سہ پہر اسلام آباد پہنچا تو بارش شروع ہو چکی تھی ۔جو 5 دن جاری رہی ۔ باقی 3 دن میں مجھے پورے ہفتہ کے کام کرنا پڑے ۔ ويسے آپ کے دوست نے مجھ سے رابطہ کرنے کا وعدہ کيا تھا مگر رابطہ نہيں ہوا ۔
    میں نے شايد پہلے بھی کہا تھا کہ آپ کوئی لائحہ عمل پہلے تيار کيجئے ۔

  9. خرم ابنِ شبیر

    ابو ظہبی والا تو میں ہی ہوں اور امریکہ والے خرم سینئیر ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ خرمی میں ہی ہوں :-P
    جناب آپ نے کہا تھا کہ آپ ایک تفصیل لکھ کر میل کریں گے اور دوست نے رابطہ اس لیے نہیں کیا کہ جب آپ اسلام آباد جائیں گے تو بتا دیں گے تاکہ وہ رابطہ کر سکیں جب آپ گے اور واپس بھی آ گے اور ہمیں پتہ نہیں چلا تو پھر رابطہ کیسے ہو سکتا تھا :) یہ ناانصافی ہے سر
    اب کیا کرنا ہے یہ بتا دیں آپ کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں ورنہ بے ترتیبی میں ہی کام شروع کرنے والے تھے خیر آب جیسے حکم فرمائیں گے

  10. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خرم ابنِ شبیر صاحب
    مطلب یہ ہوا کہ خرم شہزاد خرم اور خرم ابنِ شبیر ابو ظہبی میں ہيں ايک ہی گھر کے ايک ہی کمرہ میں رہتے ہيں يعنی ايک ہی آدمی کے نام ہيں اور خرم یا خرم بھٹی دوسرا آدمی ہے جو امريکا میں تشريف رکھتا ہے
    خناب آپ کے دوست نے مجھے فون کيا جب ميں لاہور ميں تھا ۔ میں نے اُنہيں بتايا تھا کہ میں 5 فروری کو اسلام آباد جا رہا ہوں اس پر اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ رابطہ کريں گے ۔ اُن کا نمبر میں محفوظ کرنا بھول گيا ورنہ ميں ان سے رابطہ کرتا ۔ جو میں نے بھيجنے کا وعدہ کيا تھا وہ حساب رکھنے کا پروگرام ہے اور لوٹس 123 کے ذريعہ میں نے بنانا ہے مگر پہلے معلوم ہو کہ کرنا کيا ہے

  11. خرم ابنِ شبیر

    جی سر خرم شہزادخرم اور خرم ابنِ شبیر ایک ہی بندے کے دو نام ہیں اور خرم یا خرم بھٹی خرم سینئیر ہیں امریکہ والے

    باقی رہی بات کیا کرنا ہے لگتا ہے ایک بار پھر فون کرنا پڑے گا اور تفصیل سے بات کرنی پڑے گی :lol: ویسے فون پر میں نے آپ کو بتایا تو تھا کہ کیا کرنا ہے خیر چلیں پھر فون کر کے بات کرتے ہیں ایک دو دن میں ٹھیک اپنا خیال رکھے گا اور دعاؤںمیں یاد شکریہ
    خرم ابنِ شبیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.