میں بروز جمعہ 5 فروری اپنے گھر اسلام آباد آیا ہوں اور ان شاء اللہ سات آٹھ دن یہاں رہوں گا ۔ میرا کمپیوٹر لاہور میں ہے اس لئے اردو لکھنے میں دقت ہے
میں بروز جمعہ 5 فروری اپنے گھر اسلام آباد آیا ہوں اور ان شاء اللہ سات آٹھ دن یہاں رہوں گا ۔ میرا کمپیوٹر لاہور میں ہے اس لئے اردو لکھنے میں دقت ہے
اردو لکھنے کے لیے یہ ربط استعمال کر سکتے ہیں ۔ مطلع رکھنے کا شکریہ ۔
http://www.urdukeyboard.com
محمد ریاض شاہد صاحب
شکریہ ۔ میں لیپ ٹاپ پر کام کرہا ہوں جو وزٹا پر چل رہا ہے ۔ اپنی مرضی کا چابی تختہ نصب کرنے کیلئے اسے سیف موڈ میں چلانا ہے ۔ ایکس پی میں تو ایف 8 چابی دبا کر سیف موڈ میں چلے جاتے ہیں ۔ اسے میں آن کرتا ہوں فٹا فٹ بوٹ ہو جاتا ہے ۔ بتایئے میں کیا کروں ؟
بھوپال صاحب
اسلام علیکم
میرا نیٹ آج شام سے کا نہیں کر رہا اس وجہ سے آپ کا پیغام اب پڑھ رہا ہوں ۔ سیف موڈ میں جانے کے لی لئے اگر ایف ایٹ کام نہیں کر رہا تو ڈیلیٹ کو دبا کر دیکھیں ۔ اگر یہ بھی کام نہ کرے تو ایف ایٹ کی بجائے باقی فنکشن کیز دبا کر دیکھیں ۔ ویسے بعض اوقات ہر کمپنی نے اپنے لیپ ٹاپ میں اس قسم کے فنکشن کے لیے علییحدہ بٹن لگائے ہوتے ہیں ۔ لیپ ٹاپ کا کتابچہ بھی دکح لیں ۔ میرا نیٹ رینگ رینگ کر بھی نہیں چل رہا ورنہ نیٹ سے تلاش کر کے دے دیتا ۔ ویسے اردو کی بورڈ جب نیٹ پر دستیاب ہے تو فی الحال ایسے ہی کام چلائیں کل شام کو میں فارغ ہوں گا اور آپ کی ہر خدمت بجا لانے میں خوشی محسوس کروں گا ۔ یاد کرنے کا شکریہ
اجمل انکل مسئلہ حل نہیں ہوا تو ای میل کیجئے۔ میں آپکے دولت کدے پر حاضر ہو جاؤنگا۔ شائد کوئی صورت نکل آئے۔
والسلام
فیصل
محمد رٰیاض شاہد صاحب
جزاک اللہ خیر ۔ اللہ نے مسئلہ اس طرح حل کر دیا ہے کہ کوئی تبصرہ ہی نہیں کر رہا
فیصل صاحب
جزاک اللہ خیر ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ مسئلہ پر مزید کوشش کا وقت نہیں ملا کل سے تیز بخار ہو گیا ۔ اب کچھ ہلکا ہوا ہے تو کمپیوٹر چلایا ہے کیونکہ وقت نہیں گذر رہا تھا ۔ جب سے اسلام آباد آیا ہوں بارش ہو رہی ہے ۔ آپ کی رہائش پنڈی میں ہے ؟