کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دار کون ؟

کراچی میں عاشورہ کے جلوس میں دھماکہ اور بعد میں ہونے والی دہشتگردی کا ذمہ دار کون ہے ؟
اس کی نشان دہی لندن پوسٹ میں شائع ہوئی ہے جو لندن پوسٹ پر کلِک کر کے پڑھی جا سکتی ہے

This entry was posted in تجزیہ, خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دار کون ؟

  1. راشد کامران

    واہ کیا بات ہے۔۔ مکمل ثبوتوں کے ساتھ جو کہ دنیا کی ہر عدالت میں ثابت ہوجائیں گے۔۔
    قارئین کی توجہ کے لیے کہ لندن پوسٹ محض ایک اور بلاگ ہے اس کو کسی روزنامے کے دھوکے میں نہ پڑھ لیجیے گا۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    راشد کامران صاحب
    کوئی لندن پوست کو اخبار نہیں سمجھتا ۔ یہ اُن کی رائے ہے میرے نہیں ۔ جہاں تک سرکار کا تعلق ہے وزیرِ داخلہ پاکستان کا کچھ کہتا ہے اور وزیرِ داخلہ سند اُس کا اُلٹ کہتا ہے ۔ جو کچھ دھماکے کے بعد ہوا اس کے دو سبب ہو سکتے ہیں ۔ ایک کہ حکومت صوبائی اور شہری دونوں پرلے درجے کی نااہل ہیں ۔ دو ۔ اگر نااہل نہیں ہیں تو انہوں نے سب کچھ خود کرایا ہے

  3. فرحان دانش

    جماعت اسلامی اور نام نہاد لندن پوسٹ اخبار کا ایم کیو ایم پر الزام جھوٹا ثابت ثابت ہو گیا ہے

    کسی بھی انسان یا جماعت اسلامی کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے کہ وہ سنی سنائی باتوں کو بغیر تحقیق کیے آگے پھیلاتا رہے۔

    اس نام نہاد مغربی میڈیا کی بانگ بلند کرنے سے قبل اسکا اصلی چہرہ تو دیکھتے جائیں:

    domain: THELONDONPOST.NET
    contact: Dr Shahid Qureshi
    organisation: SQ and Co
    address: 27 Gloucester Street
    address: London
    address: London
    address: WC1N 3XX
    address: GB
    phone: +44.7764184908
    fax:
    email:shahid27uk@yahoo.com

    لندن پوسٹ اخبار نہیں ہے کسی بیوقوف شاہد قریشی کا گھٹیا شاہکار ہے۔

    اپنے اس شاہکار شاہد قریشی کو آپ اپنی گود میں رکھئیے اور بے وقوف جا کر کسی اور کو بنائیے۔
    آپکا یہ شاہکار مغرب کی اولاد تو نہیں، البتہ کسی جماعتی امت اخبار والی اولاد ضرور سے لگتا ہے کہ جس کی رگ رگ میں متحدہ کے خلاف نفرت زہر بن کر دوڑ رہی ہے۔ لعنت اللہ علی الکذبین۔ امین۔ وہ دن دور نہیں جب یہ تمام فسادی اپنی اپنی کذب بیانیوں کا حساب دے رہے ہوں گے۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فرحان دانش صاحب
    متذکرہ بلاگ کے مصنف شاہد کو میں نہیں جانتا اور نہ میں نے کہا ہے کہ اُس نے درست لکھا ہے ۔ آپ اپنے بلاگ پر کئی بار ایسی خبریں لگا چکے ہیں جو من گھڑت ہوتی ہیں ۔ میں نے ایک کا حوالہ دے دیا تو آپ آپے سے باہر ہو گئے ۔ انسان کو انتہائی تکلیف میں بھی شرافت اور شائستگی نہیں چھوڑنا چاہیئے

  5. خرم

    انکل جی آپ کیوں پریشان ہوتے ہیں؟ دیکھئے اگر یہ سب کچھ صرف سندھ حکومت کی آشیرباد سےہوا ہے تو متحدہ کو صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے فوراً تعاون ختم کرکے اپوزیشن میں چلاجانا چاہئے تھا۔ اور اگر یہ صرف متحدہ کی کارستانی ہے تو پی پی کو متحدہ سے ہر قسم کا تعاون ختم کردینا چاہئے تھا۔ دونوں‌ایک دوسرے کے ساتھ ہیں سو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :twisted:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.