جو خواب دیکھنا چاہتے ہیں دیکھ لیجئے
جہاں جانا چاہتے ہیں چلے جایئے
جو بننا چاہتے ہیں بن جایئے
اس دنیا میں زندگی صرف ایک ہی ہے اور ہر کام کیلئے صرف ایک ہی موقع ملتا ہے
اسلئے کر گذریئے جو جی میں آئے
لیکن
یاد رکھیئے کہ جو حقوق آپ کے ہیں وہی دوسروں کے بھی ہیں
جو حقوق آپ کے ہیں وہی دوسروں کے بھی ہیں
بہت اچھی بات ہے۔
منظرنامہ کی جانب سے بہترین اردو بلاگ کا ایوارڈ بہت بہت مبارک ہو۔
فرحان دانش صاحب
شکریہ
مجھے ڈراتے کیوں ہیں
ان اچھی باتوں کی وجہ سے ہی آپ اس دفعہ منظرنامہ کا ایوارڈ جیتے ہیں۔ امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ منظرنامہ کے ایوارڈ پر آپ کو خصوصی مبارک باد۔
افضل صاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ
کیا؟؟؟
حقوق دوسروں کے بھی ہوتے ہیں؟؟؟
چھوڑیں افتخار آجمل صاحب مجھے کچھ گڑبڑ نظر آرہا ہے-
میں نے تو ہمیشہ لوگوں سے سنا ہے کہ حقوق صرف اپنے ہوتے ہیں-
دوسروں کے تو فرائض ہوتے ہیں-
آخری جملہ حاصل عمر بھی ہوسکتا ہے کسی دانشمند انسان کا۔
ڈاکٹر ارشاد علی صاحب
تبصرہ کرنے کا شکریہ
گو میرا قصور نہیں اور نہ ہی میری سمجھ میں آيا ہے کہ کیوں ایسا ہوا پھر بھی معذرت خواہ ہوں کہ آپ نے یہ تبصرہ دو بار کیا اور دونوں بار سپیم میں چلا گیا وہاں سے نکالا ہے ۔ دوسرا تبصرہ سپیم میں نہیں گیا ۔ عجیب بات ہے