چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ لَڑَو گے ؟ مَرَو گے ؟

سیاستدان عجیب چیز ہوتے ہیں مگر ہمارے مُلک کے سیاستدانوں کا تو جواب ہی نہیں اور اُن سے بڑھ کر اُن کے پیروکار لاجواب ہیں ۔ ہمارے مُلک کا سب سے بڑا سیاستدان ذوالفقار علی بھٹو کو کہا جاتا ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اپنے فنِ تقریر کو بروئے کار لاتے ہوئے حاضرینِ جلسہ کے جذبات کو خُوب اُبھارا ۔ آخر میں تقریر اس مکالمہ پر ختم ہوئی

بھٹو صاحب ۔ “لڑو گے ؟”
حاضرین پورے جوش کے ساتھ ۔ “ہاں”

بھٹو صاحب ۔ “مرو گے ؟”
حاضرین پورے جوش کے ساتھ ۔ “ہاں”

بھٹو صاحب “جاؤ مرو ” کہتے ہوئے چلے گئے اور حاضرین جئے بھٹو کے نعرے لگانے لگے

This entry was posted in تاریخ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ لَڑَو گے ؟ مَرَو گے ؟

  1. ریحان

    پر اس لاجواب سیاست کے علاوہ کوئی اور حل بھی تو نہیں ۔۔ ابھی بھی آپ کسی پی پی کے جیالے کو پکڑ لو تو وہ اپنی حکومت کی کارکردگی پر شرمندہ ہونے کے بجائے فخر کرے گا ۔

    اب اس عجب فخر کی کیا وجوہات ہونگی ؟ ۔۔ کوئی بتلائے

  2. عمر احمد بنگش

    ہمارے ہاں‌ہر سیاسی جماعت سے وابستہ، بلکہ کئی نیوٹرل لوگ بھی اکثر میں‌نے دیکھا ہے کہ بس انتہائی جانبداری کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ہماری ایک پروگرام منیجر ہے، اس کے سامنے اگر کوئی پیپلز پارٹی بارے تنقید بھی کرے تو وہ کاٹ پھینکنے کو دوڑتی ہے۔ اور اسی طرح‌ہمارے ایک عزیز ہیں، ان کے سامنے اگر نواز شریف پر تنقید کر دیں‌تو بس سمجھ جائیں‌آپ کی خیر نہیں۔ نا جانے ہم اتنے جذباتی کیوں‌ہوتے ہیں، میں‌تو سمجھتا ہوں‌کہ ان تمام شعبدہ بازوں‌بارے بات کرنا بھی اپنا وقت اور خون جلانے جیسا ہی ہے۔

  3. انکل ٹام

    واہ واہ کیا کمال ہے ، پی پی اور ایم کیو ایم میں صرف یہ فرق ہے کہ پی پی نیشنل لیول پر حکومت کرتی ہے

  4. ایم بلال

    یہ حال صرف بھٹو صاحب کا ہی نہیں بلکہ مجھے تو ایسا لگتا ہے ہمارے سارے سیاست دان پردے پیچھے یہی کہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.