ایک دن ایک عالِم بازار میں بیٹھا ہوا تھا ۔کہ ایک بادشاہ کا گزر ہوا
بادشاہ نے عالِم سے پوچھا “حضرت کیا کر رہے ہیں؟”
عالِم نے کہا “بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں ۔ اللہ تو مان رہا ہے پر بندے نہیں مانتے”
کچھ دنوں بعد بادشاہ کا گزر قبرستان کے پاس سے ہوا تو دیکھا کہ وہی عالِم قبرستان میں بیٹھا ہے
بادشاہ نے عالِم سے پوچھا “حضرت کیا کر رہے ہیں؟”
عالم نے کہا “بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں ۔ بندے تو مان رہے ہیں پر اللہ نہیں مان رہا “
سبحان اللہ۔ بات تو بالکل درست ہے اور سوچنے والوں کے لئے عبرت بھی۔
سبحان اللہ۔
جس دن ہمیں یہ سمجھ آ گئ تو پھر سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور ہم سچے مسلمان بن جائیں گے۔
ویسے کل مجھے ایک ایس ایم ایس ملا جو اس طرح تھا۔
قبرستان کے باہر ایک بورڈ پر لکھا تھا۔۔۔
منزل تو میری یہی تھی، بس زندگی گزر گئی میری یہاں آتے آتے۔