مجھے اچانک 21 دسمبر 2009ء کو محمد اظہر الحق صاحب کا برقیہ ملا کہ میرا یہ بلاگ دبئی میں بلاک کر دیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے شکائت کی مگر کوئی جواب نہیں آیا ۔ مجھے اُنہوں نے اُن کی ویب سائٹ کا ربط بھیجا تھا سو میں نے بھی لکھی اور جواب ندارد ۔ پھر خرم شہزاد خرم صاحب نے اپنے بلاگ پر يہی لکھا تو میں نے دوبارہ شکائت لکھی اور اس بار اُن کا برقیہ کیلئے پتہ بھی ڈھونڈا اور مندرجہ ذیل برقیہ بھیج دیا ۔ خرم شہزاد خرم صاحب کے بلاگ پر عبداللہ صاحب کے تبصرہ سے معلوم ہوا کہ میرا بلاگ سعودی عرب میں بھی بلاک ہے ۔ اس کے بعد مجھے حیدرآبادی صاحب کا برقیہ ملا جس میں انہوں نے مجھے سعودی ربط شکائت کیلئے بھيجا ۔ سعودی عرب والوں کو بھی میں نے شکائت لکھ بھیجی
سب قارئین خوربین لگا کر یا دُور بین لگا کر ديکھیں کہ میرے اس بلاگ پر کون سی چیز پورنوگرافی کے ذُمرے میں آتی ہے کیونکہ آج مجھے اتصالات یو اے ای کی طرف سے مندرجہ ذیل برقیہ آیا ہے
جو قارئین میری مدد کرنے کے خواہشمند ہوں نیچے دیئے ہوئے برقیہ [e-mail] کے پتہ پر اتصالات کو بلاک ختم کرنے کا لکھیں میرا کمپلینٹ نمبر لکھنا نہ بھولئے
Dear Etisalat Customer,
Thank you for contacting Etisalat Customer Care Center.
Further to the mentioned subject we have checked the details for your complain no 4058395 and have found that the complain is closed because of the pornographic materials on your website.
Once again we thank you for contacting us and looking forward to serving you
in the future. For any further clarification please contact Etisalat Customer Care Center.
Best regards,
Etisalat Customer Care Center
United Arab Emirates
Tel: 00971 4004101 Fax: 00971 4004105
Email: care@etisalat.ae
URL: http://www.etisalat.ae
Serving you 24 hours, 7 days
—–Iftikhar Ajmal Bhopal
To: care@etisalat.ae
From: Iftikhar Ajmal Bhopal
Date: 01/08/2010 01:39PM
Subject: Complaint Number 4058395
Assalaam-o-alaikum
I had been informed by readers of my website in UAE that my website had been blocked. I submitted my complaint about 3 weeks back but did not note complaint number. I again submitted complaint on January 03, 2010 with complaint number 4058395 but neither my website has been unblocked nor I have received any response from you.
Nothing on website is objectionable to any standards. I have always tried to inculcate human values and write about history and my good experiences. I have never written any controversial or other unwanted things.
My website is about five years old and is read all over the world including Pakistan , USA , Germany , France , Spain , Norway , Sweden , UK , Japan and India but there has never been any complaint. It was also being read in UAE for the last over 4 years.
I fail to understand why my website has been blocked.
Will you kindly unblock my website
With best wishes
Iftikhar Ajmal Bhopal
Visit my websites, may find them interesting.
in Urdu: https://theajmals.com/blog
in English: http://iabhopal.wordpress.com
عجیب دستور ہے اچھا برا اور برا اچھا ہے
ہمیں لگتا ہے اسلامی اور طالبان مجاہدین کی بھر پور حمایت ہر جگا آپ کو تنگ کرہی ہے اور نام نہاد حق پرستوں سے لیکر باقیوں تک انکو یہی تکلیف ہے
ویسے آپ اچھی طرح چھان بین کرلیں کہیں کوئی لنک یا پوپ اپ اسی زمرے میں نہیں آتا
اب ٹھیک بات میں زرا سا مزاق۔۔۔۔
اور یہ بھی معلوم کرلیں کہیں رافضیوں کے پیر الطاف خبیث کا کام نہ ہو اسکا دبئی میں نیٹ ورک ہے
احمد صاحب
میں نے تبصروں پر فلٹر لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے سب گڑبڑ والے تبصرے خود بخود حذف ہو جاتے ہیں
اتصالات والوں میرا کیا قصورتھا میرے بلاگ کو بھی بلاک کر دیا گیا۔ جب “پوت کا پاؤں پالنےمیں” تھے۔
سٹھیا گئے ہیںاتصلات والے، میںابھی پیغام ارسال کرتا ہوں، باقی قارئین سے بھی گذارش ہے کہ پیغام ارسال کریں۔
اور صاحب آپ کو منظرنامہ ایوارڈ جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ بے شک یہ آپ کی محنت ہے کہ ہم نوجوانوںکو ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو مل رہا ہے۔
انکل جی
اسلام کے دشمنوں کو ننگا کریں گے تو یہ ” پورنو گرافک ” ہی ہو گا نا
اصل مسئلہ یہی لگتا ہے اسلامی ذہن !
ایک اور بات بھی ہوسکتی ہے کہ آج کل بلاگ بہت سے مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے جس میں ننگی گرافی شامل ہے اس لیئے بھی ممکن ہے کوئی ایسا فلٹر لگایا ہو جو بلاگ کا ڈومین آتے ہیں بلاک کردیتا ہو
آپ سے بڑھ کر اردو بلاگز میں کہیں مجاہدین کی حمایت نہیں دیکھی اور پاکستان دشمنوں میں ایک دو کو چھوڑ کر سب ہی آپ سے مار کھاتے رہتے ہیں، یہ بلاگ اچھا خاصہ میگزین بن گیا ہے۔ یہ اعزاز کبھی افضل صاحب کو بھی ملنے جارہا تھا مگر۔۔۔
حسرت ہم کو ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے
آپ لگے رہیں یہ چیزیں لوگوں کو آپ کے بلاگ کی طرف لاتی ہیں اور اس بات کی خوشی ہے کہ آپ اصلاُ اردو بولنے والے ہیں
یہ آپ نے کون سا ایوارڈ جیت لیا ہے؟ بتایا تک نہیں
اجمل صاحب! آپ نے ماشاء اللہ ایسا فلٹر لگایا ہوا ہے کہ تبصرہ بھیجنے والے کو پتہ بھی نہیں چلتا، پہنچا ہے یا راستے میں ہے-
دوسری بات یہ کہ میں آپکو اپنے بھائی کا کانٹیکٹ کارڈ بھیجتا ہوں جو ایتصالات شعبہء سنٹرل انجنیئرنگ میں ملازم ہیں- آپ اُس سے براہِ راست دریافت کرسکتے ہیں-
میں خود بھی اُن سے پوچھتا ہوں کہ اُن کی پالیسی کیا ہے- رابطے کے لئے میرا ای میل درج ہے-
irshijee@yahoo.com
انکل جی میں تو اتصالات والوںکے بیان پر ہی اعتبار کروں گا۔۔۔۔۔ (اب اتنا پیارا شکار دیکھ کر وار نہ کرنا تو زیادتی ہے کہ چلی جو چھیڑ خوباں سے تو چلی جائے اسد)
ہاہاہاہا انکل اجمل کا بلاگ پورنوگرافک۔۔۔۔۔
:D :D :D :D
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
فرحان دانش صاحب
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی کرم نوازی ہے ۔ میرے مہربان تفتیش کر رہے ہیں ۔ مزید معلومات ملنے کی توقع ہے جس سے آپ کا بلاگ بلاک ہونے کی وجہ کا بھی شاید اندازہ ہو جائے
عمر احمد بنگش صاحب
شکریہ
السلام علیکم۔ محترم اجمل انکل، میرا یہ تبصرہ آپ اپنی تازہ تحریر “بلاگ پورنوگرافی ہے ۔ اتصالات” کے تبصروں میں شامل کر لیں۔
میرا جہاں تک اندازہ ہے یہ آپ کے کسی دشمن کی کارستانی ہے۔ بلاگ کے تبصرے بھی چیک کر کے دیکھئے کہ کہیں کچھ نازیبا الفاظ زبردستی ٹھونسے تو نہیں گئے؟ یا پھر میٹا ٹیگس میں گندے الفاظ کے ذریعے کوئی گڑبڑ تو ہیکرز نے نہیں کی؟ اس ضمن میں ابن سعید بھی شائد کچھ بہتر رائے دے سکیں۔
میں ایک بار پھر http://www.internet.gov.sa کو شکایت نامہ بھیج رہا ہوں۔
والسلام علیکم
ڈاکٹر ارشاد علی صاحب
نوازش کا شکریہ ۔
آپ کے بھائی اصل وجہ معلوم کر سکیں گے اور اُمید ہے بلاگ کو بحال بھی کروا سکیں گے
لگتا ہے اتصالات والے بھی پاکستانی پولیس والا دماغ استعمال کرنے لگ گئے ہیں۔
اللہ عقل عطا فرمائے
حمزہ صاحب
ترقی کی راہ مین ایک رکاوٹ یہ بھی ہے