اُردو کیلئے بڑے بڑے کام کرنے والوں کو تڑی [challenge] ہے ۔ گوگل ترجمہ [Google Translate] کی مدد سے 51 زبانوں میں ترجمہ ہو سکتا ہے جن میں ہندی ۔ ملائی ۔ انڈونیشی ۔ وغیرہ زبانیں بھی شامل ہیں مگر اُردو کا کہیں نام نہیں
کوئی جوان ہے جو آگے بڑھے اور اُس صفحہ پر اُردو شامل کرے یا کروائے ؟
میرا کام اطلاع کرنا تھا سو میں نے کر دی ۔ اگر میں خود کر سکتا تو بغیر کسی کو اطلاع کئے کر دیتا
افتخار صاحب! یہ بڑی خطرناک “تڑی” لگا دی ہے آپ نے۔ مشین ٹرانسلیشن ہندی میں بھی کوئی اعلی درجے کی نہيں ہوتی بلکہ اکثر زبانوں میں مشینی ترجمہ معیاری نہیں ہوتا۔ اردو میں مشینی ترجمہ کرنا ایک بہت مشکل ہدف ہے البتہ چند لوگوں نے یہ کوشش ضرور کی ہے۔ جن میں سے ایک مشہور زمانہ سینٹر فار ریسرچ ان اردو لینگویج پراسیسنگ (CRULP) کی کوشش ہے، جو کی جا سکتی ہے جبکہ اردو مشینی ترجمہ کی سہولت ایک ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، جو ۔ یہ مشینی ترجمہ کی جانب محض ابتدائی قدم ہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند سالوں میں کوئی بڑی پیشرفت نظر آئے۔
ابو شامل صاحب
میری تڑی کتنی خطرناک ہے اس کا اندازہ نہیں ہو سکا لیکن آپ کا تبصرہ اکِسمت کو خطرناک لگا اور اُس نے سپیم میں ڈال دیا تھا ۔ ۔ وہاں سے نکال کر لایا ہوں
مشینی ترجمے معیاری نہیں ہوتے لیکن ڈوبتے کو تِنکے کا سہارا ضرور ہوتے ہیں
شاید اسپیم میں جانے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اپنے تبصرے میں دو لنک ڈال دیے تھے (اور وہ بھی غلط )
یہ گوگل پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے کوئی دوسرا اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کر سکتا اور اگر کر بھی لے تو گوگل پاکستان والے اسے درخورِ اعتناء نہیں سمجھیں گے.. چنانچہ صبر کی پرانی گولیاں کھائیں اور یہ سوچیں کہ زندگی ہے کہ نہیں دوسرے سیاروں میں..!؟
مکی صاحب
مرزا فرقان احمد صاحب نے لمبی لکیر کو چھوٹا کرنے کا نُسخہ لکھا ہے ۔ میں اس نُسخہ پر بچپن سے آج تک عمل پیرا ہوں ۔ لیکن میری عادت ہے کہ جب ہار جاؤں تو اپنی ہار تسلیم کرنے میں مجھے دیر نہیں لگتی ۔ حضور میں تو ابھی اس شیّارہ کو کھوج نہیں سکا جس پر میں رہتا ہوں باقی سیّاروں کی فکر کیوں کروں
اگرچے اب اردو شامل ہو گئی ہے، معلوم نہیں کہ ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے یا گوگل والوں کی اپنی مہربانی ہے، مگر یہ الفا فیز میں ہے۔ مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے بلاگ پر آئیں اور مدد کریں۔
عامر شہزاد صاحب
اطلاع کا شکريہ