میں دفتر کے اوقات میں ذاتی کام کرتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں رشوت لیتا یا دیتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں کم تولتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں جھوٹ بولتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں دوسروں کا حق مارتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں دھوکہ دیتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں دوسرے کو ذلیل کر کے خوش ہوتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں چوری کرتا یا ڈاکہ ڈالتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں عورت کی عزت سے کھیلتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں روزے نہیں رکھتا ۔ میں مسلمان ہوں
میں نماز نہیں پڑھتا ۔ میں مسلمان ہوں
میں نے قرآن شریف کو سمجھنے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ میں مسلمان ہوں
میں قرآن شریف میں دیئے گئے مسلمان کے اوصاف نہیں اپنانا چاہتا ۔ میں مسلمان ہوں
وغیرہ وغیرہ
میں مسلمان ہوں ۔ میں سب جانتا ہوں ۔ کسی اور کو مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ مسلمان کیا ہوتا ہے
اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ وہ مسلمان ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اللہ پر یقین رکھتا ہے لیکن اللہ کے احکامات سے لاپرواہی کر کے وہ اپنے مسلمان ہونے کی نفی کرتا ہے ۔ مسلمان صرف زبان سے کہنے کا نہیں اللہ کے احکامات پر عمل کرنے والے کا نام ہے ۔ علامہ اقبال صاحب نے کہا تھا
زباں سے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل
دل و نگاہ مسلمان نہیں تو کچھ بھی نہیں
ایسے فرد کو مسلمان نہیں منافق کہا جاتا ہے۔
انکل جی مبارک ہو
متحدہ عرب امارات کے سچے مسلمانوں نے آپ کا بلاگ ادھر بین کر دیا ہے
اور یہ بھی مسلمان ہونے کی نشانی ہے نا!!!!!
اظہرالحق صاحب
میں نے اُن کا کیا بگاڑا ہے ؟
میں مسلمان ہوں، میں نے کبھی قرآن کا ترجمہ ہی نہیں پڑھا، سمجھنا تو بعد کی بات ہے۔۔
بلاگ بین کرنے کے بعد اب کہیں پاکستانی حکومت سے طلب ہی نہ کر لیں :P
قددیر احمد صاحب
وہی ہو گا جو منظور میرے اللہ کو ہو گا اور اللہ کی رضا میری خوشی ہے
ایسے فرد کو مسلمان نہیں نام نہاد مسلمان کہا جاتا ہے۔
ہیں بلاگ بند کردیا؟ انکل جی آپ تو مشہور ہو گئے ہیںپھر تو
فرحان دانش صاحب
ہمارے مةلک میں مسلمان زیادہ ہیں یا نام نہاد مسلمان ؟
صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سبھی مذاہب میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں ۔
کچھ سمجھے آپ؟