ہمیں سکول کے زمانے میں سارے صیغے پڑھائے جاتے تھے ۔ دورٍ حاضر ترقی کر گیا ہے شائد اسلئے صیغوں کی ضرورت نہیں رہی ۔ خیر بات یہ ہے کہ لاہور سے ڈھائی دن کیلئے صغہ واحد غائب ہوا اور آج ابھی ابھی واحد حاضر ہوا ہے ۔ اسلئے کسی کا تبصرہ نہ دیکھا جا سکا تو پھر جواب کیسے دیا جاتا
ویسے یہ واحد لاہور اور اسلام آباد کے درمیان “حاضر غائب” کیوں کھیل رہا ہے؟
غالباَ دو شہروں سے محبت کا نتیجہ ہے ۔ لاہور میرے آگے ہے تو اسلام آباد میرے پیچھے
آپ کیلئے ایک خاص تحریر
امید ہے مزاج ٹھیک ہونگے آجکل وہاں لوگ کیا کہتے ہیں اس کے بارے میں بتائیں اخبار پڑھنے کواب دل نہیں کرتا- اپنے لوگوں سے دوری مزید فکر زدہ کردیتی ہے
خرم صاحب
کوئی آئے کوئی جائے
کوئی روئے کوئی گائے
میلہ رُکنے نہ پائے
میلہ جگ والا چلتا رہے
محمد ریاض شاہد صاحب
محبت تو مجھے پورے پاکستان اور جموں کشمیر کے علاوہ مکہ اور مدینہ سے بھی ہے
احمد صاحب
شکریہ ۔ مین اللہ کے فضل و کرم سے بخيریت ہوں ۔ جو ربط آپ نے دیا ہے اس کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر دی گئی ہے
السام آباد مین جگہ جگہ ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور شہری پریشان ہیں ۔ زرداری صاحب کو الودع کہنا چاہتے ہیں