دو چَوں کے

میں نے چَوکے کو غلط نہیں لکھا ۔ یہ چَوں کے ہی ہیں یعنی چونکا دینے والے واقعات

پاکستان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی مخدوم جاویدہاشمی کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے اعتراف کیا ہے کہ
ڈرون حملوں میں پاکستان بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر شامل ہے
امریکی لیزر گائیڈڈ میزائل پاکستان کے دو ہوائی اڈوں سے آپریٹ ہو رہے ہیں

قائمہ کمیٹی نے چکلالہ ایئر بیس راولپنڈی پر امریکی اور دیگر چارٹرڈ طیارے اترنے اور بغیر ویزے کے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو بغیر نمبر پلیٹ کے امریکی سفارت خانے میں پہنچانے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی کو تحقیقات کاٹاسک دیدیا ہے

بھارت
ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیا کہ
میں شدت پسند نہیں ہوں
مجھے پولیس نے ممبئی حملوں سے 20 دن قبل جوبو چوپاٹی سے گرفتار کیا اور تشدد کرکے اعترافی بیان لیا تھا

ممبئی حملوں کی خصوصی عدالت میں اجمل قصاب نے اپنے اقبالیہ بیانات سے انحراف کرتے ہوئے کہا کہ
مجسٹریٹ کے سامنے انہیں مار پیٹ کر بیان لیا گیا تھا

جج ایم ایل تہیلیانی نے ملزم قصاب سے گواہان کے ریکارڈ کئے گئے بیانات کی بنیاد پر ان سے سوالات شروع کئے لیکن قصاب نے کہا کہ
وہ ان حملوں میں شامل نہیں
وہ سی ایس ٹی اسٹیشن پر کبھی نہیں گیا
اور نہ ہی کسی ابو اسماعیل کو جانتاہے

سفید کرتے پاجامے میں ملبوس اجمل قصاب نے عدالت کو اس وقت چونکا دیا جب اس نے کہا کہ
پولیس حراست میں ان سے ملاقات کیلئے 4 غیر ملکی افراد آئے تھے جو اس سے تفتیش کر رہے تھے
اور ان میں ڈیوڈ ہیڈلی بھی شامل تھا
جج نے اس پر قصاب کی سرزنش کی کہ ان سے جتنا پوچھا جائے اتنا ہی جواب دے

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “دو چَوں کے

  1. فارغ

    اجمل قصاب اصل میں پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین ہے جو انڈیا میں فن کا مظاہرہ کرنے گیا تھا۔۔یہ اسکو موقع نہ مل سکا اسلئے اب عدالت میں کسر نکال رہا ہے۔۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فارغ صاحب
    اجمل قصاب کے متعلق تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اتنا آپ کو بتا دوں کہ ممبئی حملے بھارت کی اپنی کارستانی تھی ۔ بھارت کو بھی امریکہ بننے کا شوق ہوا تھا کہ جس طرح امریکہ نے خود ورلڈ ٹریڈ ٹوِن ٹاورز گرا کر عراق اور افغانستان پر حملہ کرنے کا جواز بنایا بھارت پاکستان پر حملہ کرے ۔ وہ تو نہ ہو سکا اب امریکہ بھارت اور اسرائیل مل کر اپنے غلاموں کے ذریعہ پاکستان کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں ۔ پہلے پرویز مشرف اور الطاف تھے پھر پرویز مشرف کی جگہ زرداری نے لے لی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.