یہ لطیفہ آجکل موبائل فونوں پر گردش کر رہا ہے
ایک گرم مزاج آدمی چینی خریدنے کے لئے قطار میں لگا تھا ۔ قطار بہت لمبی تھی ۔ ایک گھنٹہ کھڑے رہنے کے بعد اُسے غُصہ آ گیا ۔ اُس نے پستول نکالا اور کہتا ہوا چلا گیا “یہ صدر زرداری نے کیا تماشہ بنایا ہے ۔ میں آج اُسے مار ڈالوں گا”۔ بعد میں واپس آ کر پھر قطار میں کھڑا ہو گیا ۔ ایک آدمی نے اسے پوچھا ” زرداری کو مار دیا ؟” بولا “نہیں ۔ وہاں اس سے بھی لمبی قطار لگی ہے”
بہت خوب۔
ہاہاہاہاہا
واہ کیا لطیفہ ہے اور کروڑوں لوگوں کی خوائش بھی کہ بڑے ظالموں کو انجام تک لیکر جائیں
آپ کا معاشیات ، نظام اور معاشرت پر وسیع مطالعہ اور تجربہ ہےہم آپ کے زوق کے نذر یہ کالم کرتے ہیں
واہ کیا لطیفہ ہے ہا ہا ہا
ہاہا
ایسا ہی ایک لطیفہ مجھے یاد آ گیا۔
ایک شخص نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو ایک جنازہ نظر آیا جسمیں ایک شخص اور ایک کتا آگے آگے اور پیچھے ایک لمبی قطار لوگوں کی تھی۔ وہ شخص حیران ہو کر آگے آگے چلتے شخص کے پاس پہنچا اور اس سے پوچھا کہ یہ کس کا جنازہ ہے۔ اسنے جواب دیا میری ساس کا، اسے اس کتے نے کاٹ لیا تھا جو میرے ساتھ چل رہا ہے۔ اس شخص نے فوراً پوچھا یہ کتا مجھے مل سکتا ہے۔ دوسرے نے جواب دیا لائین میں لگ جاؤ۔