چند سال قبل ایک کمپیوٹر ایکسپو “کامڈیکس” میں بِل گیٹس نے کمپیوٹر کی صنعت کا کاروں کی صنعت سے مقابلہ کرتے ہوئے کہا “اگر جی ایم موٹرز ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ کمپیوٹر کی صنعت کی طرح آگے بڑھتی رہتی تو آج ہم 25 ڈالر کی کار چلا رہے ہوتے جو 1000 میل فی گیلن چلتی”
بِل گیٹس کے اس جملے کا جی ایم موٹرز نے کیا جواب دیا یہاں کلِک کر کے پڑھیئے
تکنیکی اعتبار سے بالکل درست جوابات دیے
بہت خوب جواب ہے۔ غالباً پہلے بھی کہیں پڑھا تھا لیکن اچھا لطیفہ بھی اچھے کھانے کی طرح ہے۔ جب بھی کھاؤ مزیدار ہوتا ہے۔
لطیفہ اچھا ہے مگر سچ نہیں۔
ایسے کمالِ فن سے لکھا ہے اس نے جواب
کمبخت کے کمال نے سونے نہیں دیا
خرم صاحب
ضرور پڑھا ہو گا ۔ یہ پچھلے سال کسی انگریزی رسالے میں چھپا تھا ۔ میں نے وہیں سے نقل کیا تھا ۔ اب نظر آیا تو اپنے بلاگ پر لگا دیا
زکریہ بیٹے
مزاح ضروری نہیں ہوتا کہ سچی بات ہو
مکی صاحب
مجھے تو آپ نے وہ غزل یاد کرا دی
یار نے مجھے میں نے یار کو سونے نہ دیا
:smile: