سوئی ناردرن کمپنی نے وفاقی وزیر میاں منظور وٹوکے سی این جی اسٹیشن کا کنکشن منقطع کردیا ہے ۔ جی ایم لاہور ریجن، سوئی ناردرن کمپنی کے مطابق گیس منقطع کرنے کا فیصلہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر عمل درآمدنہ کرنے پر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کی شکایت پر عملہ جب کنکشن منقطع کرنے گیا تو وفاقی وزیر کے گن مینوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ سوئی ناردرن لاہور ریجن کے جی ایم کو عملے پر تشدد کی اطلاع ملی تو انہوں نے حکام بالا کو آگاہ کرتے ہو ئے اسٹیشن کا کنکشن منقطع کرادیا۔ جی ایم کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دوران گیس کی فروخت پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور 10دن تک کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔
اب کیا ہوگا؟
تردید، تصحیح اور معطلیاں
محمد اسد صاحب
وہی ہو گا جو اللہ کا منظور ہو گا
جرمانہ تو ہونا مشکل ہے۔ صلح صفائی ہوجائے گی جیسا ہمیشہ سے ہوتی آئی ہے۔ ہاں البتہ وٹو صاحب کیونکہ میاں صاحب کے باغی ہیں اس لئے “سوموٹو” ایکشن بھی خارج از امکان نہیں۔
خرم صاحب
منظور وٹو کون سے میاں صاحب کے بھائی ہیں ؟
یہ ڈرامہ ہے۔ کچھ نہیں ہوگا کنکشن بحال ہو جائےگا
خرم و فرحان دانش صاحبان
یہ تو پابندی پر عمل نہ کرنے کا واقعہ ہے ۔ ہمارے ملک کے زورآور گیس اور بجلی سینہ تان کے چوری کرتے ہیں ۔ ابھی میں لکھوں گا تو پھر تعصب کا فتوٰی جاری ہو جائے گا ۔ کراچی میں اوسط 70 فیصد لوگ بجلی چوری کرتے ہیں مگر کسی کی مجال نہیں کہ اُن کی طرف اُنگلی اُٹھا سکے
انکل جی بھائی نہیں باغی ہیں۔ وائیں مرحوم کی وزارت اعلٰی کے بعد وٹو صاحب ہی تو وزیر اعلٰی بنے تھے پارٹی میں بغاوت کروا کر۔
خرم صاحب
معذرت ۔ میں نے غلطی سے بھائی پڑھ لیا تھا