سوٹزرلینڈ اور دبئی کے بنکوں کے ذریعہ کس طرح اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ آصف علی زرداری نے ايک ارب امریکی ڈالر ناجائز کمیشن کے طور پر پاکستان کے عوام کی گاڑھے پسینے کی کمائی سے چرا کر سِٹی بنک میں دبئی کے ذريعہ منتقل کئے ۔ این آر او کی وجہ سے نامکمل رہ جانے والی انکوائری رپورٹ یہاں کلِک کر کے پڑھیئے
انکل ہم آپ جو مرضی کہیں حقیقت تو یہ ہے کہ یہ اور ان جیسے تمام ثبوت مل کر بھی زرداری کو پاکستان کی کسی عدالت سے سزا نہیںدلوا سکتے۔ دس برس جیل میں رہا یہ بندہ اور بالآخر صدر بنا اس قوم کا۔ اب اور کیا کہوں؟ ان رپورٹوں کو پڑھ کر جی کو جلانے سے کیا حاصل؟ ویسے بھی عوام تو اب غالباَ ان رپورٹوں کو پڑھ کر زیادہ دھڑلے سے رشوت و حرام خوری کرتے ہیں اپنے محبوب رہنماؤں کی تقلید میں۔
درست فرمائے خرم آپنے۔ جب امریکہ میں ہونے والے کھربوں کے غبن کو کوئی نہیں پوچھتا تو زرداری کیا چیز ہے۔
اس سے زیادہ اور کیا کہوں کہ آپ گوگل پہ سرچ کریں ابھی آپ ZAR ہی لکھیں گے کہ آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کیا تلاشنے نکلے تھے رزلٹ دیکھنے کے لیے آپ میرا بلاگ وزٹ کر سکتے ہیں yehlog.blogspot
گلنواز صاحب
آپ نے پورا زرداری کیوں نہ لکھا