قارئین میری خُشک تحاریر پڑھ پڑھ کر مکھن کی تلاش میں سرگرداں ہوں گے ۔ سوچا کہ کچھ تَری کا بندوبست کیا جائے ۔ میں صرف اپنے خاندان و برادری ہی میں نہیں اساتذہ ۔ ہم جماعت لڑکوں اور دوسرے ساتھیوں میں خوش مزاح اور ہنس مُکھ جانا جاتا تھا ۔ پچھلے آٹھ سالوں کے مُلکی حالات نے میری حِسِ مزاح اتنی مجروح کر دی ہے کہ ہلکا پھُلکا سُوجھنا ہی مُشکل ہو گیا ہے ۔ کچھ دن قبل ایک پرانے ساتھی کے یاد دِلانے پر ایک سکول کے زمانہ کی چیز یاد آئی
سُنا ہے صنم کی کمر ہی نہیں ہے
نہ جانے وہ دھوتی کہاں باندھتی ہے
میری صنم کی نزاکت تو دیکھو
چھَپَر پہ بیٹھی جُوئیں نکالتی ہے
کیوں نہ ہوں میری صنم پر مکھیاں فدا
کھاتی ہے ریوڑیوں اورگَچَک بہت زیادہ
ملنے جائیں ہم صنم سے کیسے
کہ اُس کی گلی کا کُتا کاٹتا ہے
کریں ٹیلیفون ہم صنم کو
اُس کا ابا ہمیں ڈانٹتا ہے
آپ بزرگی میں جوان ہوگئے، ہوسکتا ہے جوانی میں بزرگ تھے ۔
دیکھتا ہوں ہوتا ہے کہ نہیں ۔
شعیب صاحب
یہ نہ بزرگی میں جوانی ہے نہ جوانی کی باتیں ۔ یہ میرے لڑکپن کے زمانے کی باتیں ہیں یعنی دسویں پاس کرنے سے پہلے کی اور آپ جوانوں کیلئے لکھا ہے
کيا بات ہے جی آج تو انکل جی بڑے موڈ ميں ہيں ريوڑيوں والا بڑے مزے کا ہے
انکل جی اگر يہ جوانوں کے ليے لکھا ہے تو ُآپ جوانوں ` کا لفظ آپ نے يقينا بلاگروں کے ليے لکھا ہے تو آپ تو بڑی غلط فہمی کا شکار ہيں يہ سارے تو بڈھے ہيں ہاں البتہ مجھے اور عنيقہ ناز کو کہا ہے تو پھر آپکی بات درست ہے
اسماء صاحبہ
ہا ہائے ۔ یہ کیا لکھ دیا آپ نے ؟
بقول بنگلور والے شعیب صاحب کہ میں پہلے بوڑھا تھا اور اب جوان ہو گیا ہوں
:smile:
انکل جی کیا با ت ہے یعنی کہ سکول کے زمانے سے ہی آپ شروع بلکہ رواں ہو گئے تھے. میرا مطلب ہے شاعری میں.
نازیہ صاحبہ
تبصرہ کیلئے مشکور ہوں ۔ ارے بی بی ۔ میں چالو مال نہیں ہوں :smile: ۔ شاعری تو وہ ہوتی ہے جو علامہ اقبال الطاف حسین حالی ۔ مرزا اسد اللہ غالب یا خوشی محمد ناظر صاحبان نے کی ۔ یہ تو الفاظ کا تروڑ مروڑ ہے
اسماء صاحبہ
ریوڑیاں تو سب پسند کرتے ہیں کیا بچے کیا بوڑھے اور کیا آپ اور عنیقہ ناز صاحبہ یعنی نوجوان :smile:
یہ آپ کی اپنی شاعری ہے؟؟؟؟
بلو صاحب
یہ اجتمائی شاعری ہے یعنی دو تین ہمجماعت بیٹھے ہیں تو مل جل کر شعر بنا لئے
ہاہاہاہا۔۔۔
یہ شاعری استاد مام دین گجراتی سے کافی متاثرہ ہے۔۔
دھوتی والا اچھا تھا
you can update my blog’s url if you like
قدیر احمد صاحب
خوش آمدید ۔ میں نے پڑھ لیا ہے ۔ یہاں کچھ ماہ رہے تو میں اپنے بلاگ پر ربط درست کر لوں گا
شکریہ
میرے پاس سے آپ کا ای میل ایڈریس ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔ اگر عنایت ہو جائے تو۔۔
میرا نیا ای میل ایڈریس اس تبصرے میں آگیا ہوگا۔ اس پر ای میل کر دیجیے۔ شکریہ
جعفر صاحب
اُستاد امام دین تو بڑي پائے کے شاعر تھے ۔ یہ تو ايسے ہی جوڑ توڑ ہے
Allah ap.ko.hamesha khush rakh
اللہ بخش صاحب
خوش آمدید ۔ نیک خواہشات کا شکریہ ۔ اللہ جزائے خیر دے