اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے زیادہ نہ سونا چاہیئے
زندگی کی خوشیوں کا تعلق خیالات کے معیار پر ہے
سب سے اہم پوشاک چہرے کا تاءثر ہوتا ہے
تیز زبان اپنا ہی گلا کاٹ سکتی ہے
ایک چیز جو دے کر محفوظ رکھی جا سکتی ہے وہ وعدہ ہے
سب سے بڑا جھوٹ وہ ہوتا ہے جو اپنے آپ سے بولا جائے
سب سے بڑا بوجھ عناد ہے
مہربانی اپنانا چاہیئے کیونکہ ہر شخص کسی نہ کسی طرح کی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے
ماشاءاللہ
یہ آپ کے اقوال ہیں یا کسی اور کے؟
اگر آپ کے ہیں تو آپ کو داد دینی چاہئے ایسے خوبصورت خیالات کے اظہار کے لیے۔
بہت خوب
شازل صاحب
ماسوائے نبیوں کے اگر کوئی اور انسان ان خیالات کا اظہار کر سکتا ہے تو میں کیوں نہیں کر سکتا ؟
در اصل میں نے سب ابھی فوری طور پر نہیں لکھا بلکہ بچپن سے اللہ نے مجھے ایک عادت بخشی کہ میں ہر وقت سوچتا رہتا ہوں ہر چیز اور ہر عمل کے متعلق ۔ پھر جو بات ذہن میں آئے کاغذ پنسل پاس ہو تو لکھ لیتا ہوں ۔ میری کاپیاں میری ڈائریاں ایسے فقروں سے بھری پڑی ہیں ۔ کبھی دل چاہے تو ان میں سے چند اپنے بلاگ پر نقل کر دیتا ہوں ۔