عید الفطر مبارک


کُلُ عام انتم بخیر
سب قارئین اور ان کے اہلِ خانہ کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک

آیئے ہم سب مل کر مکمل خلوص اور یکسوئی کے ساتھ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم کے حضور عاجزی سے اپنی دانستہ اور نادانستہ غلطیوں کی معافی مانگیں اور استدعا کریں کہ
مالک و خالق و قادر و کریم رمضان المبارک میں ہمارے روزے اور دیگر عبادتیں قبول فرمائے
اپنا خاص کرم فرماتے ہوئے ہمارے ہموطنوں کو آپس کا نفاق ختم کر کے ایک قوم بننے کی توفیق عطا فرمائے
ہمارے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے
ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے
اور اسے صحیح طور مُسلم ریاست بنا دے
آمین ثم آمین

This entry was posted in پيغام on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

15 thoughts on “عید الفطر مبارک

  1. وھاج الدین احمد

    آپ کو آپ کے اھل خانہ اور تمام قارئین کو عید مبارک
    امریکہ میں بھی 20 تاریخ کو ھی عید منائی گئی اور ھمارے 29 روزے ھوے

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    راشد کامران . افضل . فرحان دانش . جاوید گوندل . بھائی وہاج احمد . رشید عمران مرزا . الف نظامی صاحبان اور شگفتہ صاحبہ
    السلام و علیکم
    آپ سب کا بہت مشکور ہوں . جزاک الله خیر

  3. وھاج الدین احمد

    ایک سوال
    پاک وہند کے مصاحف میں آل عمران کا شروع عرب ممالک کے مصاحف کی طرح ھی ھے
    لیکن الف لام میم پر مد کے علاوہ زبر بھی اور تشدید بھی ھے–یعنی آخری میم پر
    تجویدی لحاظ سے مطلب یہ ھے کہ اگلے لفظ سے میم کو ملا کر پڑھیے
    ھدایات میں درج ھے کہ اس کے بعدکے لفظ —اللہ– کا الف پڑھنا درست نھیں
    میں یہ بھی سمجھتا ہوں اگر الف لام میم پر ٹھرنا ھو تو اللہ کا الف پڑھنا پڑے گا
    ھدایت کے لحاظ سے ٹھرنا غلط ھے
    میں نے کبھی اس پر غور نھیں کیا تھا اب میرا سوال یہ ھے کہ ٹھرنا اور اللہ کے الف کو پڑھنا غلط کیوں قرار دیا گیا ھے جب کہ نہ تو تجویدی اصول کے لحاظ سے غلطی ھے اور نہ ھی مطلب پہ فرق پڑتا ھے
    یہاں کے سب حفاظ بتاتے ھیں کہ اگر ٹھریں تو اللہ کا الف پڑھنا غلط نھیں
    امید ھے میرا سوال سمجھ گئے ھوںگے
    اللہ آپکو خوشیاں عطا کرے ممکن ھے کوئی وجہ اس کی ھو جو یا تو آپ خود جانتے ھوں ےا کسی پاکستانی عالم سے دریافت کر لیں ایسا کوئی بڑا سوال نھیں ھے اور اس پر کسی بڑی بات کا دارومدار نھیں ہے

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بھائی وہاج الدین احمد صاحب
    ا ل م جہاں کہیں آیا ہے اس میں الف پر کچھ نہیں ہوتا اس کے باوجود الف پڑھا جاتا ہے . اسی طرح جہاں بھی الله کا لفظ آیت کے شروع میں آیا ہے الف پر کچھ نہیں ہوتا مگر پورا لفظ الله پڑھا جاتا ہے . الف نہ پڑھنے والی بات میری سمجھ سے بھر ہے

  5. احمد

    آپ کو اور تمام مسلمان بلاگرز کو میری طرف سے دلی عید مبارک

    اللہ پاک سب کو پکا سچا مسلمان بنا دے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.