ہم ایک ہیں

image001آج وہ دن ہے جس دن ہم ایک قوم کی حیثیت سے متعارف ہوئے لیکن ہم نے اس دن کی قدر نہ کی ۔ کوتاہ اندیشی اور خودغرضی کو اپنایا اور ہر ممکن طریقہ سے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ہم قوم نہیں بلکہ بھانت بھانت کی لکڑیوں کا انبار ہیں یا بھیڑوں کا ریوڑ کہ جو چاہے ہمیں چولہے میں جھونک دے یا ہانک کر لے جائےgo-green

گیت ہم نے بہت لکھ کر گانے شروع کر دیئے جنہیں ہم ایک عام فلمی گانے کے برابر بھی حیثیت نہیںimage015 دیتے ۔
جب گیت بجتا ہے
تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم خود اپنا مذاق اُڑاا رہے ہیں
اگر آپ واقعی پاکستانی ہیں تو پاکستان کو اپنی ایسی پہچان بنایئے کہ دنیا کے لوگ آپ کو پاکستانی جان کر آپ کا احترام کریں اور آپ پر اعتماد کریں جیسے آج سے چار پانچ دہائیاں قبل ہوا کرتا تھا

سب سے پہلے اپنی پہچان اپنے بلاگ پر لگایئے کہimage0021my-id-pak1

اللہ میرے ہموطنوں کو یہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے کہ وطن کیا ہوتا ہے ؟ قوم کیا ہوتی ہے ؟ اور ان کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بھی توفیق دے

This entry was posted in پيغام, ذمہ دارياں on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

27 thoughts on “ہم ایک ہیں

  1. جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین

    میری طرف سے آپ کو اور تمام قارئین اکرام کو پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو ۔ اور اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی اور عزت میں اضافہ فرمائے۔ اور پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانیوں کی ترقی اور عزت میں بھی اضافہ فرمائے۔آمین

  2. ریحان

    یوم آزادی مبارک ہو سر ۔۔

    بھائی جاوید احمد گوندل جی کی بات بہت درست ہے ۔۔ ملک کو عزت اور ترقی ہی کی اشد ضرورت ہے

  3. مکی

    بڑی نوازش بزرگو.. میں تلاش ہی کر رہا تھا کہ کیا لگاؤں.. جشنِ آزادی مبارک ہو.. آج بھیڑ بکریوں کے ریوڑ صرف ایک دن کے لیے پاکستانی بنیں گے..!!

  4. ارسلان نعیم

    آپ سب کو میری طرف سے بہت بہت یوم آزادی مبارک ہو-

  5. وھاج الدین احمد

    میری طرف سے بھی سب بھائی بہنون کو یوم آزادی مبارک ھوقائد اعظم کی یہ تصویر بھت شاندار ھے اللہ انہین کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
    اب تو انکی تصویر بھی عام دیکھنے کو نھین ملتی مجھے حسرت ھے کہ انکے زرین اقوال اور تقریرین زیادہ مشہور کی جائین

  6. تانیہ رحمان

    ااسلام و علیکم
    پہلے تو تمام اہل پاکستان کو آج کا دن بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک ہمارے وطن ہماری ارض پاک کو ہیمشہ قائم رکھے ۔ اور پوری دنیا میں ہم ایک عظیم قوم اور ایک عظیم قوم کے شہری بن کر اپنے ملک کو نام روشن کریں ۔ یہ محبت کہنے سے نہیں پیدا ہوتی ،محبت ہے اور انشاء اللہ جب تک زندگی ہے ہمارے دلوں میں موجود رہے گی ، میں پاکستانی ہوں اور مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔ پاکستان زندہ باد

  7. خرم

    انکل آپکو بھی آزادی کا دن مبارک ہو۔ انشاء اللہ آپ بزرگوں کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے ساتھ ہم ایک خوشحال و منصف مزاج پاکستان کی منزل کی طرف قدم ضرور بڑھائیں گے اور اللہ نے چاہا تو اسے پا بھی لیں گے۔

  8. DuFFeR - ڈفر

    میری طرف سے بھی سبھوں کو یوم آزادی مبارک اے
    اور کیا آئیڈیا ہے اپنے بلاگ پر اپنی پہچان لگانے کا

  9. فرحت کیانی

    “اللہ میرے ہموطنوں کو یہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے کہ وطن کیا ہوتا ہے ؟ قوم کیا ہوتی ہے ؟ اور ان کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بھی توفیق دے۔”
    ثمَ آمین

    السلام علیکم
    یومِ آزادی ہر اس سے جامع دعا بھلا اور کیا ہو گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اور ہم سب کی دعائیں قبول فرمائیں اور ہمیں پاکستان کو صحیح معنوں پاکستان بنانے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
    ہم سب کو یومِ آزادی بہت مبارک ہو۔

  10. ماوراء

    بغیر اس کے کہاں ممکن تھی شناخت میری
    میرا ملک ہے میرے شجرہ نسب کی طرح

    واہ بہت خوب۔

    یومِ آزادی مبارک۔

  11. ظفری

    رسماً کہنے میں حرج نہیں ہے کہ ” آزادی مبارک ” ۔ سو میری طرف سے سب اہلِ وطن کو پاکستان کا 63 واں یوم ” آزادی‌ ” مبارک ہو ۔
    مگر سوال ذہن میں یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں آزادی حاصل کس سے ہوئی ہے ۔ ؟ ۔۔ اگر آزادی انگریزوں کے تسلط سے نجات کے حوالے سے ہے تو ٹھیک ہے کہ ۔۔۔۔ ہمیں آزادی ملی ہے ۔ مگر اس کے بعد جس آزادی کو 63 سال سے جانا پہچانا جاتا ہے ۔ اس کی ایک معمولی سی جھلک بھی ہمیں اپنے پاکستانی معاشرے میں کہیں نظر نہیں آتی ۔ آج ہم نظریاتی ، سماجی ، معاشی ، سیاسی اور اخلاقی طور پر انگریزوں کے غلاموں کی غلامی میں قید نظر آتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں یہ بدترین غلامی ہے ۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر یہ موقع موزوں نہیں ہے ۔ محترم بزرگ افتخار اجمل صاحب نے ایک گیت کے حوالے سے نظریاتی طور پر بکھرے ہوئے پاکستانیوں کے طرزِ عمل کی طرف اشارہ کردیا ہے ۔
    آخر میں صرف ایک اور بات کا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ قائدِ اعظم نے ایک دفعہ کھیتوں میں کسانوں‌کو کام کرتے ہوئے دیکھا تو کہا ” اگر پاکستان بننے کے بعد بھی ایسی غربت ہمارا مقدر ہوگی تو میں ایسے پاکستان کے حق میں نہیں ہوں ۔ ”
    ہمیں اس پہلو سے بھی آزادی کے حوالے پر سوچنا چاہیئے ۔
    والسلام

  12. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ظفری صاحب
    آپ درست کہتے ہیں ۔
    دراصل آزادی ایک ذہنی کیفیت ہے جو ہمارے ہاں کافی حد تک مفقود ہو چکی ہے ۔
    اکثر لوگوں کو پاکستان کی بنی معیاری اشیاء بھی اچھی نہیں لگتیں اور انہی اشیاء کو بھارت کی بنی کہہ کر بیچا جائے تو مہنگے داموں خرید لیتے ہیں

  13. کنفیوز کامی

    سر جی مبارک ہو بہت اچھی پوسٹ کی آپ کا دیدار بھی نصیب ہو گیا اللہ آپ کو صحت تندرستی اور زندگی عطا فرمائے آپ کی رہنمائی حاصل ہوتی رہے ۔

  14. سید محمد حنیف شاہ

    ماں جو بچے کی پیدائش کے وقت درد سہتی ھے اس کا احساس کیا اس بچے کو کبھی زندگی میں ھوتاھے ؟ اس پاکستان کے بنتے وقت کیا کیا تکلیفیں سہی گئیں آج کی پود کو کیا پتہ اسلئے کہ ھمارے حکمرانوں نے ایسا تاثر دیا جیسا ایک گوالا کٹی “بھینس کا مادہ بچہ” کی پیدائش پر خوش ھوتا ھے اور جو اس کے ساتھ سلوک کرتا ھے وھی پاکستان کے ساتھ اس کے حکمرانوں نے کیا ۔ جو اوپر سے تاثر ملے گا نئے بچے وھی سیکھیں گے۔اللہ ھمارے حکمرانوں کو اس درد کو سمجھنے کی توفیق دے جو ھم نے اس کے بنتے وقت سہا تھا۔ پاکستان کا مطلب کیا۔ شاید ھم بھول گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.