کیا اس کے ذمہ دار طالبان ہیں ؟

امریکا ہمیشہ پاکستان بالخصوص طالبان کو منشیات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے ۔ حقائق ہمیشہ امریکا اور اس کے حواریوں کو جھٹا ثابت کرتے ہیں لیکن نامعلوم کیوں دنیا کی اکثریت امریکی جھوٹ کو سچا سمجھتی ہے

امریکی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہر10 میں سے 9 امریکی بنک نوٹ کوکین [Cocaine ] کے ذرات سے آلودہ پائے گئے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے کئے گئے لوگوں کے تجزیہ سے پتہ چلا کہ وہاں 95 فیصد نوٹوں پر کوکین کے ذرات تھے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوٹوں پر کوکین کے ذرات منشیات کی آمدنی کے تبادلے اور کاروبار کے علاوہ آلودہ نوٹوں کے مشینوں کے اندر گنتی کی وجہ سے بھی پھیلتے ہیں

اس تحقیق کے دوران امریکہ کے علاوہ کینیڈا ۔ برازیل ۔ چین اور جاپان کے نوٹوں کا بھی تجزیہ کیاگیا ۔ امریکی اور کینیڈین نوٹوں پر کوکین کے ذرات کا تناسب 85 سے90 فیصد کے درمیان تھا جبکہ سب سے کم آلودہ جاپان اور چین کے نوٹ تھے ۔

ریسرچ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف میسا چوسٹس سے ڈاکٹر یوگنگ زو کا کہنا تھا کہ نوٹوں پر کوکین کے ذرات سے پتہ چلتا ہے کہ اقتصادی کساد بازاری کی بنا پرامریکیوں میں کوکین کا استعمال بڑھ گیا ہے

بشکریہ جنگ

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “کیا اس کے ذمہ دار طالبان ہیں ؟

  1. ریحان

    اجمل سر : یہ اتنی بڑی خبر کا انکشاف سانسدانوں کو اب ہو رہا ہے ۔۔ حیران کن بات ہے ۔۔۔ دنیا کی اکثریت امریکی جھوٹ کو سچا سمجھتی ہے ۔۔ چلے اب جانتے ہیں سچ کو کتنا جھوٹا یا سچا سمجھتی ہے ۔

    کامی بھائی : یہ امریکن حکومت کی کارستانی ہوتی تو ڈالرز تو پھر دنیا بھر میں جاتے ہیں ۔

  2. جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین

    کامران بھائی!

    جو انسانی صحت اور انسانیت کے لئیے مضر ہے ۔ وہ ہمارے مذھب اسلام میں نہ صرف مسلمانوں کے لئیے بلکہ کل عالمِ انسانیت کے لئے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اور ڈرگز خاصکر کوکین اور ہیروئین وغیرہ انتہائی سخت اور لعنتی نشے ہیں۔

  3. گل نواز

    امریکہ کی آنکھوں پہ اسرائیلی پٹی چڑہی ہوئی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں کرزئی کے خاندان کے کئی افراد منشیات کے کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ طالبان نے اپنے دور میں اس لعنت پر مکمل کنٹرول کر لیا تھا اور قلع قمع کر دیا تھا

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    گل نواز صاحب
    مسئلہ یہی ہے کہ دورِ حاضر میں چوری کرنے والا جس کے ہاں چوری ہوئی اسے چور کہتا ہے اور “خواجہ کے گواہ ڈڈو” لوگوں کی بہتات ہے

  5. تلخابہ

    اس بلاگ پر آپ کی شرکت مطلوب ہے۔ جتنے لوگوں کو ہوسکے ان سے کہیں کہ اس مہم میں حصہ لے کر امریکا کو یہ پیغام دیں کہ براہ کرم پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھیں ‘ بہتر تعلقات کے نام پر پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش نہ کریں جو کسی بھی طرح کامیاب نہ بننے دی جائے گی۔ ہم امریکی عوام اور ان کے اقتدار اعلیٰ کی عزت کرتے ہیں‘ براہ کرم ہمارے اقتدار اعلیٰ کی بھی عزت کی جائے۔
    http://talkhaaba.wordpress.com/2009/08/20/bloggers-to-start-go-america-go-campaign/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.