ایک عیسائی بادشاہ نے مندرجہ ذیل سوالات عمر رضی اللہ عنہ کو ارسال کئے اور ان کا جواب مانگا
1 ۔ ایک ماں کے شِکم سے دو بچے ایک ہی وقت ایک ہی دن پیدا ہوئے اور اُن کا ایک ہی روز انتقال ہوا ۔ ایک کی عمر سو سال بڑی اور دوسرے کی عمر سو سال چھوٹی ہے ۔ یہ کون تھے اور ایسا کیونکر ہو سکتا ہے ؟
2 ۔ وہ کون سی زمین ہے جہاں ابتدائے پیدائش سے قیامت تک صرف ایک وقت سورج نکلا ۔ نہ پہلے کبھی نکلا اور نہ آیئندہ کبھی نکلے گا ؟
3 ۔ وہ کونسی قبر ہے جس کا مدفون بھی زندہ تھا اور قبر بھی زندہ تھی ۔ قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی رہی پھر مدفون قبر سے باہر آیا اور زندہ رہ کر فوت ہو گیا ؟
4 ۔ وہ کونسا قیدی ہے جس کے قیدخانے میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لئے زندہ ہے ؟
عمر رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ جوابات لکھ دیں ۔
جوابات
1 ۔ دو بھائی عزیز علیہ السلام اور عزیر علیہ السلام ہیں ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے عزیر علیہ السلام پر ایک سو سال موت طاری رکھی پھر زندہ ہو کر گھر گئے ۔ کچھ دن زندہ رہ کر اپنے بھائی عزیز علیہ السلام کے ساتھ فوت ہوئے
2 ۔ وہ زمین دریائے قلزم کی تہہ ہے موسٰی علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو فرعون سے بچانے کیلئے اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے حُکم سے سورج نے بہت جلد خُشک کر دیا ۔ اس کے بعد پانی پھر بھر گیا اور فرعون مع اپنی فوج کے غرق ہو گیا
3 ۔ وہ مدفون اور قبر جو دونوں زندہ تھے یونس علیہ السلام اور مچھلی تھے ۔ مچھلی نے یونس علیہ السلام کو نگل لیا تھا اور سمندر یا دریا کی سیر کراتی رہی
4 ۔ جو قیدی سانس نہیں لیتا وہ ماں کے شِکم میں بچہ ہے ۔ اللہ نے ماں کے شکم میں بچے کے سانس لینے کا ذکر نہیں کیا
یہ جوابات پاکر عیسائی بادشاہ بولا “”شاید ابھی مسلمانوں میں کوئی نبی زندہ ہے کیونکہ یہ جوابات نبی کے علاوہ کوئی اور نہیں بتا سکتا” [احسن القصص صفحہ 262]
پہلے ایک سوال کے سوا مجھے بھی باقی کے جوابات معلوم تھے
کیونکه میں قران پڑھتا هوں
پہلے والے سوال کے جواب کے لیے غالباً قصص النبیاء کو بھی یاد رکھنا پڑتا هو گا
جو که میں نے بچپن میں پڑھی تھی ، اور میرے نزدیک صرف قصص هی هیں ـ
بڑی علمی اور معلوماتی پوسٹ ہے
اور مجھے صرف تیسرے کا آتا تھا ، 2،4 سوال کا جواب جانتا تھا مگر بھول گیا، اور پہلے سوال کا جواب آج معلوم پڑا ۔ جزاک اللہ
خاور صاحب
یہ سب کچھ قرآن شریف ہی سے اخذ کیا گیا ہے ۔ البتہ عیسائی بادشاہ کا ذکر پرانی تاریخ میں ہے
جزاک اللہ
بہت خوب
ہمیں لوگوں کو صحابہ کے ایمان و یقین، کردار اور علم سے لوگوں کو آگاہ کرنے ہاگا تاکہ کوئی یہودی، عیسائی ، رافضی اور قادیانی انکو راہ سے نہ ہٹا سکے
اگر آپ یہ کام کرتے رہیں تو صدقہء جاریہ ہے
کرتے رہنا ہوگا—-
جناب کیا ناراض ہیں؟ آپ سے اردو لکھنے کا لنک مانگا تھا مگر
سبحان اللہ۔ انکل بہت ہی اچھی معلومات فراہم کیںآپ نے۔ عیسائی بادشاہ کے آخری فقرہ میں سب کچھ موجود ہے۔ جو لوگ نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچی نسبت رکھتے ہیں وہی عالم ہوتے ہیں وگرنہ حروف تو ہر کوئی پڑھتا ہے۔
میں نے اس سے پہلے یہ باتیں نہیںپڑھی تھیں
بہت خوب
بہت لطف آیا سوالات پڑھ کر بھی اور پھر ان کے جوابات تو اور بھی دلچسپ تھے
بہت شکریہ
میرے بلاگ کا ایڈریس بھی اپنے بلاگ رول میں شامل کرلیں کیونکہ میںبھی اب اس میدان میںلنگوٹ کس کر آگیاہوں
میںبھی اپکو اپنے روابط میں شامل کررہاہوں۔
شکریہ
http://urdunama.org/shazel/
احمد صاحب
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے آپ کو بذریعہ ای میل مکمل طریقہ مع ربط [لِنک] کے بھیجا تھا ۔ تبصرہ میں آپ کے ای میل ایڈریس میں کوئی غلطی تھی یا میری ای میل سپَیم میں چلی گئی ؟ اچھا میں دوبارہ ای میل بھیجتا ہوں اس پتہ پر
eng.ahmed.usmani@gmail.com
شازل صاحب
آمد اور پسند کا کا شکریہ
اگر برا نہ لگے تو میرا ربط اپنے بلاگ رول میں دے دیں
شکریہ
سبحان اللہ
شازل صاحب
بُرا کیسا ۔ جب میں آپ کا بلاگ تواتر سے پڑھنا شروع کروں گا تو لکھ لوں گا ۔ اِن شآء اللہ