کہا جاتا ہے کہ بقلم خود فدوی افتخار اجمل لطیفہ باز ہوا کرتا تھا یعنی لطیفے تیار کیا کرتا تھا ۔ جب کبھی فارغ بیٹھوں میرے گرد لڑکے لڑکیوں کا جھرمٹ بن جاتا اور لطیفے کا تقاضہ ہوتا ۔ لیکن زمانے کے تھپیڑوں نے ایسا لتاڑا ہے کہ اب مرثیہ کہوں تو کہوں لطیفہ وارد ہونا مشکل ہے ۔ البتہ ایک واقعہ یاد آیا ۔ 1987ء میں واہ چھاؤنی میں ویلفیئر کمپیوٹر سنٹر بنا تو اخبارات میں اشتہار بھیجا گیا ۔ ایک مشہور اُردو اخبار میں وہ اشتہار شائع ہوا
واہ کینٹ میں ویلفیئر کمپوٹر ٹریننگ سینٹر میں مندرجہ ذیل کورسز کا انتظام ہے ۔ الیکٹرانک ڈاٹا پروسیسنگ ۔ بیسک ۔ کوبول ۔ اور دیگر کمپیوٹر درخواستیں
انگریزی میں تھا
Electronic data processing, BASIC, COBOL and other computer applications
درخواستیں
چنگا اردو کا یار تھا ترجمہ کرنے والا
بہت خوب
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فٍٹ لطیفہ :D
السلام علیکم انکل!امید کرتا ہون کہ اپ کیریت سے ہونگے۔۔ ایپل ائی فون مین سے اردو لکھنا بہت دشوار ہے۔ رمجان کیسے گزر رہی ہے ملک مین مین نے ایک ایمیل اپکو بیھجھا ہے۔ امید کرتا ہون کہ اپ اسے پرھ چکے ہون گے۔ئہ تبسرہ ھاسپتل مین بھیتے بیتھے بور ہونے کی وجہ سے لکھ رہا ہون۔ اپسے اور تمام قارئین سے دعا کی درکواست ہے۔ شکریہ و رمجان مبارک۔والسلام علیکم و رھمہاللہ و برکاتہ۔