Daily Archives: July 1, 2009

مددگار

میں مخاطب ہوں اُن قارئین و قاریات سے جن کے کمپیوٹر پر اُردو نصب [install] نہیں ہے یا اُن کے کمپیوٹر کا کلیدی تختہ [keyboard] اُردو نہیں لکھتا اس لئے پریشانی اُٹھانا پڑتی ہے یا وہ مجبور ہو کر انگریزی حروف [English letters] میں اُردو لکھتے ہیں جسے رومن اُردو [Roman Urdu] بھی کہا جاتا ہے ۔ آپ سب کی مُشکل اللہ نے آسان کر دی ہے ۔ آپ مندرجہ ذیل ربط کو اپنے پاس محفوظ کر لیجئے
http://www.google.com/transliterate/indic/Urdu

جب بھی آپ اسے کھولیں گے تو ایک بڑا سا خانہ نظر آئے گا ۔ اس خانے میں آپ اگر مندرجہ ذیل لکھیں گے

Alslam o alaikum . aap ka kia hal hai

ہر لفظ لکھنے کے بعد جب آپ سپیس بار [Space Bar] یا اَینٹر [Enter] دبائیں گے تو انگریزی اُردو میں تبدیل ہوتی جائے گی اور لکھائی مندرجہ ذیل صورت میں ہو جائے گی

السلام علیکم . آپ کا کیا حال ہے

اگر آپ دیکھیں کہ اُردو کا لفظ درست نہیں لکھا گیا تو غلط لفظ پر چوہے کا بایاں بٹن [left button of mouse] دبایئے ۔ جو مختلف الفاظ ظاہر ہوں اُن میں سے درست کا انتخاب کر لیجئے

پورا لکھنے کے بعد جہاں آپ لکھنا چاہ رہے ہیں اسے وہاں پر کاپی پیسٹ [copy paste] کر لیجئے