میں مخاطب ہوں اُن قارئین و قاریات سے جن کے کمپیوٹر پر اُردو نصب [install] نہیں ہے یا اُن کے کمپیوٹر کا کلیدی تختہ [keyboard] اُردو نہیں لکھتا اس لئے پریشانی اُٹھانا پڑتی ہے یا وہ مجبور ہو کر انگریزی حروف [English letters] میں اُردو لکھتے ہیں جسے رومن اُردو [Roman Urdu] بھی کہا جاتا ہے ۔ آپ سب کی مُشکل اللہ نے آسان کر دی ہے ۔ آپ مندرجہ ذیل ربط کو اپنے پاس محفوظ کر لیجئے
http://www.google.com/transliterate/indic/Urdu
جب بھی آپ اسے کھولیں گے تو ایک بڑا سا خانہ نظر آئے گا ۔ اس خانے میں آپ اگر مندرجہ ذیل لکھیں گے
Alslam o alaikum . aap ka kia hal hai
ہر لفظ لکھنے کے بعد جب آپ سپیس بار [Space Bar] یا اَینٹر [Enter] دبائیں گے تو انگریزی اُردو میں تبدیل ہوتی جائے گی اور لکھائی مندرجہ ذیل صورت میں ہو جائے گی
السلام علیکم . آپ کا کیا حال ہے
اگر آپ دیکھیں کہ اُردو کا لفظ درست نہیں لکھا گیا تو غلط لفظ پر چوہے کا بایاں بٹن [left button of mouse] دبایئے ۔ جو مختلف الفاظ ظاہر ہوں اُن میں سے درست کا انتخاب کر لیجئے
پورا لکھنے کے بعد جہاں آپ لکھنا چاہ رہے ہیں اسے وہاں پر کاپی پیسٹ [copy paste] کر لیجئے
شکریہ اجمل صاحب۔ اس سے بہت سے لوگوں کو کمپیوٹر پر اردو کی طرف راغب ہونے میں مدد ملے گی۔۔
بہت بہت شکریہ توجہ دلانے کا
شکریہ اجمل انکل
آپ نے ہمارے لیئے ایسا کام کیا جو بہت سوں کی مدد کرے گا
آپ چھا گئے!!!!
کیا بات ہے مزا آگیا
انکل جی بہُت بہُت شُکريہ ميں نے محفُوظ کر ليا ہے اور ابھی آزما تی ہُوں اِسے