محبت ہر شخص کی ضرورت ہے
محبت کرو تاکہ تم سے بھی محبت کی جائے
محبت ایک ایسی جنس ہے جو بانٹنے سے کم نہیں ہوتی
محبت سب سے کیجئے بالخصوص اُس سے جو اس کا مستحق نہ ہو
محبت نامساعد حالات میں مل کر چلنے سے مضبوط ہوتی ہے
میں محبت کی بات کر رہا ہوں عِشق کی نہیں
کہتے ہیں جسے عِشق وہ خلَلَ ہے دماغ کا
Click on “Comparison – Barack Hussein Obama of 21st Cencury with Napoleon Bonaparte of 18th century” or write the following URL in browser and open to read a thought provoking article
http://iabhopal.wordpress.com/2009/06/18/
بالکل ٹھیک کہا آپ نے عشق واقعی ایک خلل ہے
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزہ پایا
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
وہاب اعجاز صاحب
ارے ارے ارے ۔ ۔ ۔ اللہ نہ کرے جو کوئی کافر پہ مرے
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزہ پایا
درد کی دوا پائی، درد لادوا پایا
محبت تو شاید یہ دنیا یہ کائنات سے بھی پرانی ہے مطلب اللہ اور رسول ۔
جعفر صاحب
ایک ہی سانس میں دو متضاد باتیں
:smile:
مسٹر کنفیوز
بالکل درست ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی سراپا محبت ہیں ۔ ذرا سوچئے کہ آپ نے ایک چیز بنائی ہو چاہے وہ مٹی کا کھلونا ہی ہو ۔ وہ آپ کو کتنا پیارا ہوتا ہے
میرے خیال میں عشق اور محبت میں فرق یہ ہے کہ
محبت کی جاتی ہے اور عشق ڈھونڈا جاتا ہے
پر آپ نے درست لکھا ۔۔ ہے تو خلل ہی ۔
ریحان صاحب
عشق بے عقل ہوتا ہے اور محبت بے لوث