ماں

وقت کی رفتار اتنی تیز ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا ۔ آج میری محترمہ والدہ صاحبہ کو اس دارِ فانی سے رُخصت ہوئے 29 سال ہو گئےہیں ۔”وہ زمین پر ایک فرشتہ تھیں” یہ میں نہیں اُن سے ملنے والا ہر شخص کہتا ہے اور اُن کی زندگی میں بھی کہتا تھا ۔ میں اُن کیلئے کیا تھا اور وہ میرے لئے کیا تھیں اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے علاوہ ہم دونوں جانتے تھے یا شاید میری سب سے بڑی بہن کچھ جانتی ہوں گی ۔ جب محترمہ والدہ صاحبہ مجھے کچھ کہنے لگتیں میری تمام تر توجہ اُن کے چہرے کی طرف ہوتی تھی اور قبل اس کے کہ وہ منہ کھولتیں میں وہ کر دیتا یا کرنے لگ جاتا جو محترمہ والدہ صاحبہ کہنا چاہتی تھیں ۔ ایک بار محترمہ والدہ صاحبہ نے مجھ سے پوچھ ہی لیا “تمہیں کیسے معلوم ہو جاتا ہے کہ میں کیا چاہتی ہوں ؟” اس کا جواب آج بھی میرے پاس نہیں ہے ۔ یہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی کوئی خاص کرم نوازی ہی ہو سکتی ہے جو میرے عِلم میں نہیں

اللہ الرحمٰن الرحیم میری محترمہ والدہ صاحبہ کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے

This entry was posted in آپ بيتی on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “ماں

  1. معراج خٹک

    اسلام علیکم

    دل سے دعا ہےکہ اللہ سبحانہ تعالی آپکی والدہ محترمہ کو جنت میں بہترین مقام عطا فرمائے۔ آمین

    اللہ سبحانہ تعالی ھم لوگوں کوجن کے والدین حیات ہیں، انکی قدردانی اورخدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  2. کنفیوز کامی

    اللہ الرحمٰن الرحیم میری محترمہ والدہ صاحبہ کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے

    صرف آپ کی ہی نہیں بلکہ ان سب ماوں کو جو اس دنیا سے جا چکی ہیں آمین۔

  3. I Love Pakistan

    السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ۔
    اللہ آپ کی والدہ محترمہ کو جنۃالفردوس میں مقام عطا فرما۔ آمین۔
    شکریہ۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کامران صاحب
    سب کو اپنی اپنٰ ماں کیلئے دعا مانگنا چاہیئے

    محب پاکستان صاحب
    السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ و جزاک اللہ خیر

  5. شاہدہ اکرم

    انکل جی مائيں سبھی فرِشتہ ہوتی ہيں اولاد کے لِۓ،ماں جنّت کا وُہ ميٹھا ميوہ جو ہميں زمين پر اللہ تعاليٰ کا تحفہ ہوتي ہيں جو ہماری زِندگيوں کو ايک نيا رُوپ دينے کے لِۓ وديعت کيا گيا انکل جی اللہ تعاليٰ آپ کی والدہ محترمہ کو جنتُ الفردوس میں اعليٰ مُقام عطا فرمائيں آمین۔
    ميں سب کے لِۓ دُعاگو ہُوں کہ وُہ سب کو اپنی جنّتوں کی قدر کرنے کی توفيق عطا کرے اور جو سب اِس نِعمت سے محرُوم ہو چُکے ہيں ميری طرح اُن کے بُلند درجات کے لِۓ دُعا کرتی ہُوں ،آمين

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.