اچھی زندگی گذارنے کیلئے وقت کا انتخاب انتہائی اہم ہے
وعدہ نہ کیجئے جب جوش یا بہت خوشی میں ہوں
جواب نہ دیجئے جب غمگین ہوں
فیصلہ نہ کیجئے جب غُصہ میں ہوں
ہر کام سے قبل سوچ لیجئے اور عقلمند بنیئے
[اور سوچنے سے پہلے سوچئے کہ سوچنا چاہیئے بھی یا نہیں :smile: ]
”اور سوچنے سے پہلے سوچئے کہ سوچنا چاہیئے بھی یا نہیں“
:grin:
یہ آپ کے ارشادات عالیہ ہیں
یا اقتباسات لئے ہیں کہیں سے۔۔۔۔
جعفر صاحب
يہ میری ڈائری ميں مختلف اوقات میں لکھے ہوئے فقرے ہيں
جس آخری فقرے کا حوالہ آپ نے دیا ہے وہ مجھے کبھی نہیں بھولا ۔ 58 سال قبل جب ميں آٹھویں جماعت میں تھا رسالہ تعليم و تربيت ميں ایک کارٹون چھپا تھا ۔ ماں بیٹے سے کہتی ہے کہ بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کرو ۔ بیٹا کہتا ہے کہ اور سوچنے سے پہلے ؟ تو ماں کہتی ہے کہ يہ سچا کرو کہ سوچنا چاہیئے یا نہیں
مزید بھی کچھ لکھ دیتے تو اچھا ہوتا
میرا اوتار نہیں ظاہر ہوا اس لئے یک کرنے کے لئے دہبارا کمنٹ رہا ہوں
فیصلہ نہ کیجئے جب غصے میں ہو ۔
چاہے کسی کی زندگی موت کا مسلہ ہو ۔
زندگی یا موت کا مسلہ ہو تو اپنا غصہ اپنے قابو میں رکھ کر
کیونکہ ہمارا غصہ کسی کی زندگی یا موت سے زیادہ عزیز نہیں ہوسکتا
مزید انکل آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے ۔
بِلُو صاحب
اور کیا لکھوں ؟ اتنا کچھ تو لکھتا رہتا ہوں
اچھا ۔ یہ بتایئے کہ پہلے آپ کا اوتار کیوں ظاہر نہ ہوا اور کیا کرنے سے ظاہر ہو گیا ؟
مسٹر کنفیوز
آپ نے کر دیا نا کنفیوز :smile:
جب کسی کی جان خطرے میں ہو تو فیصلہ نہیں مدد کی جاتی ہے
ریحان صاحب
آپ نے درست کہا ۔ شکریہ
السلام علیکم انکل!
صرف آپ سے سلام کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔
انشا اللہ فرصت ملنے پر بعد میں حاضر ہوں گا۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
محبِ پاکستان صاحب
جزاک اللہ خيرٌ و عليکم السلام و رحمة اللہ و برکاة