قائد اعظم کی تصاویر ايوانِ صدر اور ایوانِ وزیر اعظم سے ہٹا نا صرف اخلاقی پستی کا مظہر ہے بلکہ مُلک کے قانون کی خلاف ورزی بھی ہے مگر سوال یہ ہے کہ ایوانِ صدر اور ایوانِ وزیر اعظم میں بلاول زرداری کی تصویر کس قانون یا اصول کے تحت لگائی گئی ہے ۔ نہ تو بلاول حُکمران ہے اور نہ ایوانِ صدر اور ایوانِ وزیر اعظم آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے ذاتی گھر ہیں کہ جس کی چاہیں تصویر لگا دیں ۔ یہ جاہلیت اور کمینگی کی انتہاء ہے
عوام کے اعمال کا نتیجہ ہے کہ ان پر ایسے خود غرض ، کوتاہ اندیش اور گھٹیا سوچ کے مالک حکمران مسلط کر دیئے گئے ہیں
یا اللہ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما
اللہ تعلی سے بہتر و کامل لیڈر شپ کی دعا ہے
معصوم قوم ہیں سر ۔۔ جزبات میں ووٹ کاسٹ کر دیتے ہیں ۔
بلاول زرداری صاحب ۔۔۔ ڈیموکریسی کو بیسٹ ریونج جس انداز سے کہتے ہیں شاید اس سے خوش ہو کر ان کے ڈیڈی نے ان کی بھی تصویر لگوا دی ہو ۔
انکل اجمل آپ نے ٹھیک کہا کہ یہ عوام کے اعمال کا نتیجہ ہے کہ ان پر ایسے خود غرض ، کوتاہ اندیش اور گھٹیا سوچ کے مالک حکمران مسلط کر دیئے گئے ہیں۔۔۔
آپ نے سوال تو کر دیا لیکن شاید ہمارے حکمران جواب دینے کے لئے نہیں بلکہ بادشاہت کے لئے آتے ہیں۔۔۔
اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں پر رحم کرے۔۔۔آمین
ریحان و بلال صاحبان
اللہ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
کاش کہ ہم يہ سمجھ سکيں کہ ہم پر يہ حسين لوگ ہمارے اپنے اعمال کے نتيجے ميں مُسلّط کِۓ گۓ ہيں تو ہم اپنے ووٹ کا صحيح اِستعمال کريں اور ايسے لوگوں کو اُوپر لائيں جو اِس اہم عُہدے کے اہل ہوں ليکِن بات يہ بھی سوچنے والی ہے کہ يہ اہل بھی کُچھ وقت کے بعد نا اہل کيُوں ہو جاتے ہيں ؟
بلاول صاحب تو ولی عہد ہیں نا جی
مستقبل ان کا ہی ہے
لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران دور اندیش نہیں
اب لوگوںکو کون سمجھائے؟