کچھ روز قبل ایک کتاب پڑھنے کے بعد میں نے جو کچھ پڑھا تھا بستر پر دراز اس کے متعلق سوچ رہا تھا تو میں اس دُنیا سے گُم ہو گیا ۔ جب واپسی ہوئی تو میرا تکیہ تر تھا ۔ اچانک میرے ذہن میں ان فقروں نے جنم لیا
پیار کو ہم نے سوچ کے اپنایا ہوتا
صرف آپ کو رہنما اپنا بنایا ہوتا
آج ہم بھی ہوتے اللہ کے پیاروں میں
گر آپ کو جان سے محبوب بنایا ہوتا
Click on “Reality is Often Bitter” to read my another blog with different posts and articles or write the following URL in browser and open http://iabhopal.wordpress.com
اسلامُ علیکم
کتاب کا نام کیا تھا؟
ہو نا ہو مولنا شبلی نغمانی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف سیرت النبی ہو۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
یہ پڑھ کر مجھے اپنے لکھے دو اشعار یاد آگئے
پیار کا روگ نہ لگایا ھوتا
تمہیں اپنا محبوب نہ بنایا ھوتا
ھم بھی ھوتے خدا کے پیاروں میں
جو تمہیں اپنا خدا نہ بنایا ھوتا
http://sadiasaher.wordpress.pk/2009/03/26/%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%B1%D9%88%DA%AF-%D9%86%DB%81-%D9%84%DA%AF%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%DA%BE%D9%88%D8%AA%D8%A7/
صبا سیّد صاحبہ
کتاب ہے اصحابِ رسول ۔ یہ معروف کتاب نہیں ہے ۔ کسی نے مختلف کُتب میں سے چیدہ چیدہ واقعات نقل کر کے یکجا کئے ہوئے ہیں
جاوید گوندل صاحب
سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی میرے پاس ہے ۔ یہ ایک چھوٹا سا مجموعہ کسی نے مختلف کُتب میں سے کچھ واقعات نقل کر کے بنایا ہوا ہے اصحابِ رسول کے نام سے
سعدیہ سحر صاحب
آپ نے درست نشاندہی کی ۔ میں نے جس مجموعہ کا ذکر اپنی اس تحریر میں کیا ہے وہ دو ماہ پیچھے پڑھا تھا اور یہ الفاظ میرے ذہن میں موجود تھے کہ کچھ دن بعد آپ کے بلاگ پر اس سے ملتے جُلتے شعر دیکھ کر میں نے اپنے الفاظ وہاں لکھ دیئے تھے ۔ بنیادی طور پر میں شاعر نہیں ہوں
بہت بہت شکریہ انکل۔