جب بھی میں آپ کے بلاگ پر اوپن آئی ڈی منتخب کر کے اپنے بلاگ کا یو آر ایل لکھ کر تبصرہ شائع کرتا ہوں تو مندرجہ ذیل لکھا آتا ہے
We’re sorry, but we were unable to complete your request.
When reporting this error to Blogger Support or on the Blogger Help Group, please:
Describe what you were doing when you got this error.
Provide the following error code and additional information.
bX-5q5qoz
میں ایک بار اپنی بہت پرانی گوگل کی آئی ڈی کے ساتھ اور ایک بار گوگل کے بعد والی مگر پھر بھی پرانی آئی ڈی کے ساتھ تبصرہ کر چکا ہوں ۔ میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ متعلقہ خرابی دور کر دیں مگر ۔ ۔ ۔
کل میں نے گوگل اور ورڈ پریس دونوں کے ساتھ کوشش کی تو لکھا آیا ۔
This is not your ID
ان صاحب کو میں بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ دوسروں کی تحریریں مت کاپی کیا کریں۔ بلکہ یہ جس فورم پر جائیں دوسرے فورمز پر چیزیں تھوک کے حساب سے کاپی کر کے اس فورم پر ڈال دیتے ہیں۔ ہر جگہ یہی کام کرتے پھرتے ہیں۔ اردو ویب سیارہ والوں کو چاہیے کہ اس کا بلاگ سیارہ میں شامل مت کریں۔ ان صاحب نے سب بلاگرز کی تحریروں کو اپنے پاس کاپی کر رکھا ہے۔
میرے بلاگز کی تحاریر بھی انہوں نے اپنے بلاگ پر اپنے نام سے لگا رکھی ہیں اور حد یہ کہ اشعار کی جو تقطیع میں کرتا ہوں وہ بھی لگا رکھی ہیں جن کی الف بے کا بھی شاید ان کو علم نہ ہوگا۔
میرے خیال سے ان کے بلاگ کو اردو سیارہ اور اردو ٹیک وینس دونوں پر بین کرنا چاہیئے اور اردو محفل پر بھی انکی خلاف کاروائی ہونی چاہیئے!
والسلام
علمدار و محمد وارث صاحبان
میں ان صاحب کو ان کے بلاگ پر لکھ کر اچھے طریقہ سے یہی سمجھانا چاہتا تھا لیکن میں وہاں اپنا تبصرہ ہی شائع نہیں کر پا رہا ۔ میرا خیال ہے کہ آپ دونوں اُردو سیارہ کی انتظامیہ کو اس بارے میں لکھین ۔ ساتھ کچھ ثبوت بھی مہیا کریں ۔ اُمید ہے وہ لوگ اس کے متعلق کچھ کریں گے
میں نے طارق راحیل صاحب کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی لیکن ان کے خیال میں وہ دوسروں کی تحریریں اپنے بلاگ پر لگانے میں حق بجانب ہیں ملاحظہ کیجیے یہ پوسٹ۔۔http://sweetjaveria.blogspot.com/2009/04/blog-post_4921.html
میں نے اردو ویب کی انتظامیہ کو بھی ای میل لکھی ہے کہ اس طرح کی پوسٹس اردو سیارہ کی پالیسی جس کے مطابق بلاگ آپ کا اپنا ہونا چاہیے کے برخلاف ہے۔ ان کی طرف سے ابھی کسی بھی جواب کا منتظر ہوں۔ لیکن یہ طے ہے کہ اس طرح کے بلاگز چاہے کوئی بھی لکھتا ہو دوسروں کے محنت سے لکھے گئے بلاگز کی حق تلفی ہے اور ایسا بھی ہورہا ہے کہ کچھ لوگوں کی تحاریر سیارہ میں ظاہر ہونے کے چند گھنٹوں بعد اسپیم تلے دب کر غائب ہوجاتی ہیں اور کئی لوگ محض اس وجہ سے اسے پڑھنے سے قاصر ہیں۔
راشد کامران صاحب
میرے بلاگ پر لکھی وہ تحاریر جو سالہا سال بلکہ کئی دہائیوں کی محنت کا نچوڑ ہیں وہ صرف بلاگ پر ہی نہیں کئی اخبارات میں نقل کی گئی ہیں مگر سوائے دو تین کے باقی سب نے اپنے نام پر شائع کیں ۔
یہ جو آخری فقرہ آپ نے لکھا ہے یہ تو پریشان کُن بات ہے ۔ کیا یہ بھی آپ نے اُردو سیّارہ والوں کو بتا یا ہے ؟
اسلام و علیکم :razz:
میرے نام پر بھی ایک پوسٹ :shock: ؟؟
عنوان پڑھ کر جی خوش ہوا۔۔۔۔
پر جب مضمون پر نگاہ پڑھی تو۔۔۔۔۔۔۔۔
سمجھ نہ سکا کیا کروں :neutral:
معزرت چاہتا ہوں ہر اس صاحب بلاگ سے کے جس کی تحریر کو اپنے بلاگ پر محفوظ کیا علم نہ تھا کہ برا منا جایئں گے جلد ہی آپ سب کی تحاریر میرے بلاگ سے حزف کر دی جائیں گی :sad: میری جانب سے جنکی دل آزاری ہوئی سب سے صدق دل سے معزرت خواہ ہوں :neutral: امید ہے معاف کر دیا جائے گا
اور قلمی رشتے (قلمی دوستی( کو برقرار رکھا جائے گا۔
آپ کا دوست ۔۔۔
محمد طارق راحیل
محمد طارق راحیل صاحب
میرے مسئلہ کا آپ نے نہ کوئی جواب دیا ہے اور نہ ہی اسے حل کیا ہے
امید ہے میری ذات سے اور میرے بلاگ سے کسی کی اب تو دل شکنی نہیں ہوتی ہوگی۔۔؟؟
طارق ڑاحیل صاحب
آپ کے بلاگ کی سب سے بڑی دلشکنی یہ ہے کہ تبصرہ کرنا چاہیں تو لاگ اِن ہونا ہوتا ہے
امید ہے یہ مسئلہ اب تو درپیش نہیں ہوگا آپ کو
اور پچھلی غلطیوں پر دل سے معاف کر دیا ہو گا جناب نے۔۔