کیا منافق کے سر پر سینگ ہوتے ہیں ؟

منافق کا سب سے نمایاں وصف یہ ہے کہ اُس کے کلام اور عمل میں تضاد ہوتا ہے یعنی جو وہ کہتا ہے اُس کے خلاف کام کرتا ہے ۔ صدر ۔ وزیرِاعظم اور پی پی پی کے وزراء گذشتہ شام تک بیان دے رہے تھے کہ لانگ مارچ اور احتجاج سب کا جمہوری حق ہے ۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اس میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ۔ آج بروز بدھ 11 مارچ 2009ء کی صبح 11 بجے تک کی صورتِ حال یہ ہے

پورے صوبہ پنجاب میں منگل اور بُدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے دفعہ144کے نفاذ کے ساتھ ہی چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ 30 اضلاع میں فوج اور 11 میں رینجرز تعینات کئے جا رہے ہیں ۔ بعض اضلاع میں فوج اور رینجرز دونوں تعینات کی جائیں گی ۔ 12 مارچ سے آرمی اور رینجر کا فلیگ مارچ شروع ہوگا ۔ پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں اور وکلا کی اے کلا س لیڈر شپ کی نظربندی جبکہ بی اور سی کلاس کے رہنماوں کو حراست میں لئے جانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ مختلف شہروں میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں حکام کو موصول ہوگئی ہیں

روپوش ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے۔ ایم پی اے اور وکلا رہنماؤں کو ان کے موبائل فون سے ٹریس کرنے کے لئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز اتار دیئےگئے ہیں ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت معروف شاہراوں پر پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی ہے۔ گاڑیوں کو روک کی انکی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ ارکان قومی اسمبلی بلال یاسین ،چوہدری نصیربھٹہ،سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالغفور،ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیراورشمسہ گوہرکی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

رائیونڈ میں مسلم لیگ ن اورجماعت اسلامی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران کئی ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قصوراورکھڈیاں میں چھاپے مارکرمسلم لیگ(ن)کے متعددمقامی رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتاکرلیا گیا ہے

راولپنڈی میں لانگ مارچ روکنے کیلئے گذشتہ شب شروع سے پولیس سیاسی کارکنوں اور وکلاء کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے

سرگودھامیں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عبدالمحید کے بیٹے اور ملازم کو گرفتار کرلیاگیا
کبیر والامیں مسلم لیگ(ن)کے مقامی صدر ملک عبد الرؤف کوگرفتار کر لیا گیا
گجرات میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حاجی ناصر،تحصیل صدر تنویر گوندل اورچیمبر کے صدر جاوید بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاہم وہ موجودنہ تھے۔دیگرمقامات سے چار کارکنوں کو پولیس پکڑ کر لے گئی

جھنگ میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سیف اللہ شیروانی کے بھائی سمیت 3 کارکنان گرفتار کرلئے گئے ۔ مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے افتخار احمد بلوچ کے گھر پر چھاپاماراگیااوران کے ڈرائیور اور گن مین سمیت 8 افرادکوگرفتارکرلیاگیا ۔ پولیس چھاپے میں دیگر 7 افراد بھی گرفتار کئے گئے ہیں ۔ پولیس مسلم لیگ ن کے گھروں میں دروازے توڑ کر داخل ہورہی ہے اور گھر والوں کے ساتھ بد سلوکی کی جارہی ہے ۔ جھنگ ہی میں بھکر روڈ کے علاقے سے مسلم لیگ کے دو کارکن گرفتار کئے گئے ہیں ۔ شباب ملی کے ضلعی صدر میر قاسم نیازی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے والد کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایم ایس ایف ڈویژنل چیف آرگنائزر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے پہلے سے زخمی بھائی کوگرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں

بورے والا میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے سیاسی کارکنوں کیخلاف شروع کئے گئے کریک ڈاوٴن کے نتیجے میں سٹی ناظم گگو میاں احد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

ملتان میں پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو اور رہنما میاں عبدالمنان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

ضلع رحیم یار خان میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور پولیس سیڑھیاں لگا کر گھروں میں داخل ہورہی ہے

پولیس کے مطابق صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ارشد تاج کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارکر ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے

ساہیوال میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی حفیظ الحق کے گھرپر پولیس کا چھاپاماراگیا اور پولیس نے خواتین اور اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے صدر اظہر ترمذی ۔ جنرل سیکرٹری وسیم جسکانی سمیت متعدد سرگرم وکلا کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری میرمرزا تالپور ۔ تحریک انصاف کے صدر فہیم سعید اور جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں سمیت کئی سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاہم ان کی روپوشی کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ ضلع کی دیگر صوبوں سے ملنے والی سرحدوں پر بھاری پولیس تعینات کر دی گئی ہے

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے راہ نما ظفر علی شاہ ،ایم این اے ڈاکٹر طارق ،انجم عقیل کے گھروں پرچھاپے مارے گئے تاہم وہ گھروں پر نہیں تھے،پولیس ڈاکٹر طارق کے بھائی کوگرفتارکرکے لے گئی۔ راولپنڈی میں وکیل رہنماجسٹس ریٹائرڈطارق محمود،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حنیف عباسی ،شاہدخاقان عباسی،ضیااللہ شاہ،شباب ملی کے صدر سید شاہد گیلانی،جماعت اسلامی کے رہنم ادبیراحمدخان کے گھر وں پر چھاپے مارے گئے تاہم وہ گھرپرنہیں تھے ۔ ویمن ایکشن فورم کی سربراہ طاہرہ عبداللہ کو ایم پی او کے tahira-arrestedتحت 90 روز کے لئے اڈیالہ جیل بھیجنے کا فیصلہ کے بعد گرفتار کیا گیا لیکن 3گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ مس طاہرہ عبداللہ بین الاقوامی شہرت کی حامل ہیں اور انہوں نے انسانی حقوق کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے ۔ یہ ڈاکٹر عبداللہ کی بیٹی ہیں جو دو دہائیاں اقوامِ متحدہ کے پینل پر بطور ڈاکٹر کام کرتے رہے

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “کیا منافق کے سر پر سینگ ہوتے ہیں ؟

  1. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    بلی تھیلے سے باہر آرہی ہے۔

    وہ لیڈران جن کی جڑیں عوام کی بجائے رسوائے زمانہ این آر او میں ہوں، ان کے اخلاقی پیمانے سایوں میں اگائی گئی پنیری کی طرح ہوتے ہیں۔ جو ہوا کے ایک ہی جھونکے میں اپنی جڑیں چھوڑ دیتے ہیں

  2. جہانزیب

    سرگودھا میں‌ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عبدالحمید المعروف عبدالحمید مئیر ہیں‌ ۔ شائد ٹائپنگ میں غلطی سے عبدالمجید لکھا گیا ہے ۔

  3. محمد سعد

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

    شاید مضمون کی طوالت کے باعث لکھتے وقت کچھ غلطیاں رہ گئی ہیں۔

    “سرگودھامیں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عبدالمحید کے بیٹے اور ملازم کو گرفتار کرلیاگیا”
    یہاں شاید “عبدالحمید” ہونا چاہیے تھا۔

    “جھنگ میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سیف اللہ شیروانی کے بھائی سمیت 3 کارکنان گرفتار کرلئے گئے ۔”
    مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے ٹیلیویژن پر “شیرانی” سنا تھا۔ بالکل ٹھیک ٹھیک یاد نہیں۔ :???:

  4. انجم ملک

    MASHA ALLAH
    NICE SITE, GOOD WORK
    IF I COULD DO ANYTHING FOR YOUR SITE

    BEST REGARDS
    your brother
    anjum malik
    moscow

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    انجم ملک صاحب
    میرے بلاگ پر آنے اور پیش کش کا شکریہ ۔ گو کہ یہ میرا ذاتی اور منفرد بلاگ ہے آپ اگر روس کے وہ حالات جو ہمارے ہموطنوں کیلئے مفید ہوں لکھ کر بذریہ ای میل بھیج دیا کریں تو انشاء اللہ آپ کے نام کے ساتھ شائع کر دیئے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.