میرے اللہ ۔ بادشاہی کے مالک ۔ تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ۔ تو نے ہی ہمیں یہ مُلک پاکستان عطا کیا کہ ہم تیرے دین کے مطابق عمل کر سکیں ۔ ہمیں تو نے ہر نعمت سے نوازہ اور ہم مضبوط ہو کر دنیا کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوئے ۔ لیکن پھر ہم راستے سے بھٹک گئے اور اس فانی دنیا کی دولت و شہرت کے پیچھے لگ گئے جس کے نتیجہ میں آج ہم پریشان و خوار ہیں اور ذلت میں ڈوبے ہوئے ہیں
میرے اللہ ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے اور بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔ ہماری خطائیں اور لغزشیں معاف فرما اور ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما
میرے اللہ ۔ ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ ہمارے ملک و قوم کو بیرونی اور اندرونی خطرات اور سازشوں سے محفوظ فرما اور ہماری قوم اور ہمارے مُلک کو تباہی سے بچا لے اور ہمارے ملک کو پھر اپنے دین کا قلعہ بنا دے
میرے اللہ ۔ تو تمام مخلوقات کا خالق ۔ ایجاد واختراع کرنے والا اور صورت گری کرنے والا ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کے دلوں میں ملک و قوم کی بھلائی کا جذبہ پیدا فرما دے اور اُنہیں اس جذبے پر عمل کی توفیق بھی عطا فرما دے
میرے اللہ ۔ تو سلامتی اور امن دینے والا ہے ۔ اگر ہمارے حکمران سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق نہیں رکھتے تو ہمیں ملک و قوم کی محبت اور اس کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے حکمران نصیب فرما اور ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے
آمین ثم آمین ۔ یا اب العالمین
شاید اللہ پاک نے بھی پاکستانیوں کی دعائیں قبول فرمانا چھوڑ دی ہیں، ان کے کرتوتوں کی وجہ سے
ہر پاکستان کرپٹ ہے، زلزلہ کے لیے دی گئی امداد کو چوری کرنے والے لوگ ہیں یہ
سکول ماسٹر ، کلرک، پولیس والا، میڈیکل سٹور دالا، کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والا، ڈاکٹر
کون ہے جو ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے، کون ہے جو رشوت لے کے بے ایمانی نہں کرتا
کسی کی بہن بیٹی اغوا ہوتے دیکھ کر کوئی اغوا کاران کو نہں روکتا، کسی کو شاہراہ عام پر قتل کر دیا جائے تو کوئی زخمی کو ہسپتال نہں لے کر جاتا
میڈیا والے پیسے لے کر جھوٹ شائع کرتے ہیں
ایسے گھٹیا لوگوں کے لیے گھٹیا لیڈر نہں ہوں گے تو کیا ہو گا
ہم سب اپنی حالت کے ذمہ دار خود ہیں، اور ہمیں ہی اپنی حالت بدلنی ہو گی
اجمل صاحب!
اللہ سبحان و تعالٰی آپ کی دعا کو قبول و منظور فرمائیں۔ آمین
اجمل صاحب اسلام علیکم
میں آپ کی دعا میں شریک ھوں آمین – آمین – آمین
درج ذیل وڈیو دیکھیں
خواجہ آصف کی وڈیو تین حصوں میں سابقہ گورنمنٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب
http://www.youtube.com/watch?v=n-prMwZ2gdk
ذرداری کی مے نوشی چین میں
http://www.youtube.com/watch?v=DWzIIA7J4MU
ا مین یا ر بلا لمین، اس بات میں کوی شک نھیں کھ جیسی قوم ھوتی ھے وسے ھکمران بھی۔ ما موں جان، اللھ آپ کی دعا کو قبول فرماے اور ھم سب کو سیدھی راہ دکھاے ، آمین۔
اوراس کے ساتھ آپ کے جزبے کوبھی سلام۔
آمین-
آمین۔ خدا سب کی دعا قبول کرے۔
آمین ثم آمین
آمین۔
اجمل صاحب اللہ پاک ھم سب کو اپنی آمان میں رکھے ۔اور آپکی یہ دعا قبول فرمائےآمین جزاک اللہ خیر
آمین !ـ
اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائیں اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔ پاکستان کو اس مشکل دور سے سرخرو نکالے اور ہم سب کو بے خوف ہو کرحق کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
فی امان اللہ
اٰمین، ثم اٰمین
آمین ثم آمین
اے اللہ ! میری قومِ مسلم کو ہدایت دے کہ وہ یہود و ہنود کی تہذیب و ثقافت کی تاریک گلیوں میں گم ہونے کے بجائے قرآن و سنت کی روشن شاہراہ پر لوٹ آئے !!
آمین
آمین ثم آمین ۔ یا رب العالمین ۔
اٰمین، ثم اٰمین
آمین ثم آمین۔
آمین ثم آمین۔ انشااللہ خیر ہو گی۔ حالات جس طرف جا رہے ہیں، میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات انہی حالات سے خیر کو بر آمد کرے گی۔ بس یہی لمحے امتحان کے ہیں جہاں کوئی تو سرخرو ہو کر کندن بن جاتا ہے اور کوئی مایوس ہو کر اللہ تعالیٰ کی ذات کی نفی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان حالات میں اپنا ایمان سلامت رکھنے کی اور اس امتحان میں کامیابی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
آمین ثم آمین
اٰمین ثم اٰمین
آمین، انشاءاللہ حالات کا دھارا بدلے گا۔۔۔۔۔۔۔
تمام مبصرین کی خدمت میں سلام
جزاک اللہ خیرٌ ۔ اللہ ہماری دعا قبول فرمائے
آمین
ََِآمین ثمَ آمین۔
آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔۔۔ اندھیرا جس قدر زیادہ ہوگا سحر اتنی ہی قریب ہوگی ۔۔
شب گریزاں ہوگی آخر جلوۂ خورشید سے
یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے
ان شاء اللہ
اے رب العزت! ہم سب مسلمانوں کی دعا ئیں قبول فرما۔آمین یاربالعالمین۔
اللھ اپ کئ دوعا قبول کرے۔
آمین ثم آمین۔
آمیں
یا اللہ پاک ہم سب کی اور ملک پاکستان کی حفاظت فرما۔ اور ہمیں پکہ سچا مومن بندہ بننے کی توفیق عطا فرما۔ آمین ثم آمین
رانا رضوان صاحب
میں آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں
میرے اللہ ہم سب کی دعائیں سن لے ہم تیری پیدہ کردہ مخلوق ہیں ہم گنہگار ہیں مگر تو ہی رحم فرمانے والا ہے ہم بے بسوں کا والی ہے ان یتیم ومسکین مظلوموں کی فریاد سن ہمارے حکمرانوں کو فہم وفراست دے لوگوں پر رحم کریں یتیم اور بیواؤں کے مال کی حفاظت کرے نہ کہ قبضہ کرواۓ ملکوں اور قوموں میں زوال کا پیش خیمہ تو ایسے ہی اسباب ہوتے ہیں بطور مسلم ریاست کے اپنا کردار ادا کریں تو کسی کو جرات کیوں ہو کہ بلاوجہ کوئ شورش کریں سب دعا کریں اللہ سبحان و تعالی کمرے گناہ جو بے حساب ہیں معاف فرمائیں ہمیں دین کی روشنی میں چلنے کی توفیق دے آمین ثم آمین
بہن شمیم صاحبہ ۔ السلام علیکم
مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی آپ کس پریشانی کی بات کر رہی ہیں ۔ کس نے کون سے یتیموں کے مال پر قبضہ کیا ہے ؟ آپ وفاقی حکومت کی بات کر رہی ہیں یا کسی صوبائی حکومت کی ؟ اگر آپ اس تحریر کے حوالے سے بات کر رہی ہیں جہاں آپ نے تبصرہ کیا ہے تو یہ تحریر فروری 2009ء میں لکھی گئی تھی ۔ تب سے حالات بہت بدل چکے ہیں