میرے مخزن میں 4 اور 5 نومبر 2004ء کے نوائے وقت میں نوابزادہ لیاقت علی کے متعلق دو اقساط میں شائع ہونے والی سیّد سبط الحسن ضیغم کی ایک تحریر موجود ہے جو میں نے مندرجہ ذیل روابط سے حاصل کی تھیں اور تقریباً ایک سال قبل تک وہاں موجود تھیں مگر اب کھُل نہیں رہیں ۔
http://www.nawaiwaqtgroup.com/urdu/daily/nov-2004/04/idarati.php
http://www.nawaiwaqtgroup.com/urdu/daily/nov-2004/05/idarati.php
یہ تحریر میں نے قارئین کیلئے اَپ لوڈ کر دی ہے
جناب بھوپال صاحب
اسلام و علیکم
سبط الحسن صاحب کی کتاب نوید فکر زمانہ طالب علمی میں پڑھی تھی اور اس نے دل موہ لیا تھا۔ مصنف کی اس تحریر کو ہم تک پہنچانے کا شکریہ۔۔۔
محمد ریاض شاہد صاحب
کتابیں بہت لکھی گئی ہیں ۔ دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ لکھنے والے کا اپنا کردار اس کی نوشت کے مطابق ہے ؟ اگر نہیں اُس کتاب کا اثر نہیں لینا چاہیئے سوائے اسکے کہ اس میں مصنف نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہو ۔ سیّد سبطِ حسن ایک اچھے لکھنے والے ہیں