پیپلز پارٹی کا بانی کون تھا ؟

میں نے اپنی 9 اکتوبر 2008ء کی تحریر میں برسبیلِ تذکرہ لکھ دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی عبدالرحیم تھے ۔ اس پر مجھے ہدائت کی گئی ہے کہ میں وکی پیڈیا اردو ۔ وکی پیڈیا انگریزی اور انسائکلو پیڈیا برِیٹَینِیکا جیسے اداروں کو مطلع کروں‌ تاکہ اتنی اہم اور تاریخی غلطی درست ہوسکے کیونکہ ان سب میں ذوالفقار علی بھٹو کو پارٹی کا بانی لکھا ہے ۔

زمانہ کی رسم ہے کہ سچ وہ ہوتا ہے جو بارسُوخ شخص بولے اور میں ایک عام آدمی ہوں ۔ میرے ان بارسوخ اداروں کو کچھ لکھنے کا کوئی اثر بھی نہ ہو گا ۔ ان بارسوخ اداروں کی عظمت کا ایک ادنٰی سا نمونہ یہ ہے کہ وکی پیڈیا اُردو پر لکھا ہے “چائے اور اس کی انگریزی “ٹی” [Tea] دونوں چینی زبان کے الفاظ ہیں”۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں الفاظ چینی زبان کے نہیں ہیں ۔ چینی زبان کا لفظ “چاء” ہے جو کوریا جا کر “ٹاؤ” بنا ۔ جرمنی میں پہنچ کر ” ٹے” بنا اور پرطانیہ میں “ٹی” بن گیا ۔

مارکوپولو کو مستند مؤرخ مانا جاتا ہے ۔ اُس نے چین کے کئی سفر کئے اور بہت کچھ لکھا مگر چاء یا چائے یا ٹے یا ٹی کا کہیں ذکر نہ کیا حالانکہ چاء اُس زمانہ میں ایک عجوبہ تھی ۔

آمدن برسرِ مطلب ۔ میں نے جو لکھا ہے وہ حقیقت ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کا نام جے اے رحیم ہے جو کمیونسٹ نظریہ رکھتے تھے ۔ ان کے ساتھ کمیونسٹ نظریات رکھنے والے ڈاکٹر مبشر حسن صاحب جو کسی زمانہ میں انجنیئرنگ کالج لاہور میں پروفیسر تھے اور خورشید محمود قصوری کے والد محمود علی قصوری صاحب و دیگر شامل ہوئے ۔ جے اے رحیم صاحب نے ذوالفقار علی بھٹو صاحب کو پاکستان پیپلز پارٹی کا صدر نامزد کیا [بانی نہیں] ۔

کچھ عرصہ بعد ایک دن پارٹی کے بانی جے اے رحیم صاحب نے پارٹی کا اجلاس بُلایا جس میں پارٹی کے صدر ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے پہنچنے میں بہت تاخیر کردی تو بانی جے اے رحیم صاحب نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اس پر اگلے روز انسپکٹر پولیس شریف بٹ جس کا نام شریف تھا مگر اول درجہ کا بدمعاش تھا نے پارٹی صدر کی ایماء پر پارٹی کے بانی جے اے رحیم کی نہ صرف بے عزتی کی بلکہ اُس بوڑھے شخص کو پارٹی اہلکاروں کے سامنے ٹھُڈے بھی مارے ۔ کچھ دن بعد جے اے رحیم صاحب نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی یا اُنہیں زبردستی نکال دیا گیا ۔ اور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا سب کچھ ذوالفقار علی بھٹو صاحب بن گئے ۔

وکی پیڈیا پر کئی متنازیہ یا غلط باتیں درج ہیں ۔ یہ ویب سائیٹ جن لوگوں کے کنٹرول میں ہے وہ صرف اپنے آپ کو ہر فن مولا سمجھتے ہیں ۔ انسائیکلوپیڑیا بھی حرفِ آخر نہیں ہے ۔ ویسے بھی میں نے ساری دنیا کو درست کرنے کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ۔ میرا مقصد ہے حقیقت لکھنا ۔ کوئی مانے یا نہ مانے وہ اپنے کردار کا ذمہ دار ہے اور میں اپنے کردار کا ۔

This entry was posted in تاریخ, روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

9 thoughts on “پیپلز پارٹی کا بانی کون تھا ؟

  1. محمد ریاض شاہد

    محترم بھوپال صاحب
    بچہن میں جناب جے اے رحیم صاحب کی پولیس تشدد کے فورا بعد کی تصاویر دیکھی تھیں۔اگر مجھے صحیح یاد پڑتا ہے تو موصوف تقریبا برہنہ تھے۔ علاوہ ازیں نٹھ فورس کی کارگزاری کی تصاویر بھی کچھ یاد ہیں۔ میرے خیال میں ہماری تاریخ ہمارے چہرے پر ان خراشوں کے نشانوں کی داستان ہے جو مختلف مقتدر شخصیات کی انا نے چھوڑے۔

  2. خاور

    اردو کے وکی پیڈیا سے اپ کا گله پڑھ کر عجیب لگا
    اگر اپ کو اس میں کوئی کجی نظر آئے تو آپ بے دھڑک اس میں ترمیم کر سکتےهیں ـ
    یا آپ مجھے ای میل کردیں که فلاں جگه کجی ہے میں اس کو ٹھیگ کر دوں گا
    آپ ہمارے بزرگ هیں اور آپ نے ہم سے زیادھ دنیا دیکھی هے اپ کا نالج هماری نسب صائیب هے
    آپ بجائے اردو کے وکی سے گله کرنے کے اس کو گائیڈ کریں
    مہربانی

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خاور صاحب
    نوازش کا شکریہ ۔
    کوئی دو سالپہلے کا واقعہ ہے کہ وکیپڈیا کی ورق گردانی کرتے مجھے حقائق کے منافی معلومات نظر آئیں ۔ وکیپیڈیا کی شرائط کے مطابق میں نے اُنہیں حقیقت سے مطلع کیا پھر یاد دہانی بھی کرائی لیکن نہ تو درستگی ہوئی اور نہ مجھے کوئی جواب آیا ۔

  4. علمدار

    السلام علیکم
    افتخار صاحب! آپ کی تحاریر بہت جاندار اور معلوماتی ہوتی ہیں- اللہ تعالیٰ سے دعا کہ وہ آپ کو اسی طرح لکھتے رہنے کی استطاعت عطا فرمائیں-
    جہاں تک اردو وکی پیڈیا کی بات ہے تو کچھ دن پہلے ہی میں اس کا اسلامی سیکشن دیکھ رہا- وہاں ہر طبقہ فکر نے اپنے حساب سے لکھا- مزید بھی کچھ غیر مستند مواد نظر سے گزرا-

  5. ماوراء

    اجمل چچا، میں نے سنا ہے کہ جے اے رحیم کے خیالات مذہب کے بارے میں کچھ ٹھیک نہیں تھے، دہریہ قسم کا انسان تھا۔ کیا یہ درست ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.